Tag: کفایت شعاری مہم

  • حکومت کی کفایت شعاری مہم، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کی نیلامی 24 اکتوبر کو ہوگی

    حکومت کی کفایت شعاری مہم، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کی نیلامی 24 اکتوبر کو ہوگی

    اسلام آباد : حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا گیا، نیلامی 24 اکتوبر کو کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی کفایت شعاری مہم جاری ہے، وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیاں کی نیلامی کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کو بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی چھ استعمال شدہ گاڑیاں اورایک موٹر سائیکل چوبیس اکتوبر کو نیلام کی جائیں گی، گاڑیوں کا معائنہ دن گیارہ سے ایک بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس میں کیا جاسکتا ہے۔

    گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر کیا گیا۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت پہلے مرحلے میں لگژری اور عام گاڑیوں کی نیلامی کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،61 فروخت

    وزیراعظم ہاؤس کی نیلامی کے لیے پیش کی گئی ایک سو دو گاڑیوں میں چوہتر فروخت ہوئیں تھی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کے ذریعے پیغام دینا تھا کہ عوام کے پیسے کا غلط استعمال ہرگز نہیں ہوگا۔ نئے پاکستان میں کفایت شعاری مہم کا گھر سے آغاز کیا ہے۔

    اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر وزیراعظم ہاؤس نے میڈیا کو بتایا تھا کہ102میں سے61گاڑیاں 20کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوئیں، جس میں تین لینڈ کروزر8 کروڑ، 5 ہزارسی سی کی چار بلٹ پروف مرسڈیز بینز ساڑھے چار کروڑ اور ایک ٹویوٹا لینڈ کروزردو کروڑ 74 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

    وزیراعظم ہاؤس کی لگژری گاڑیوں کے بعد بھینسوں کی نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا، وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں 23لاکھ 2ہزار روپے میں فروخت ہوئیں۔

  • وزارت صحت نے کفایت شعاری مہم پر عمل شروع کردیا

    وزارت صحت نے کفایت شعاری مہم پر عمل شروع کردیا

    اسلام آباد: وزارت صحت نے کفایت شعاری مہم پر عملدر آمد کرتے ہوئے صبح 10 بجے سے پہلے اے سی کے استعمال اور مہمانوں کی تواضع کے لیے غیر ضروری خرچ پر پابندی عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے کفایت شعاری مہم پر عملدر آمد کا آغاز کرتے ہوئے کفایت شعاری سے متعلق ہدایت جاری کردیں۔

    ذرائع کے مطابق وزارت صحت میں صبح 10 بجے سے پہلے اے سی کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    ہدایات کے مطابق وزیر صحت عامر کیانی نے دن کےاوقات میں غیر ضروری لائٹس جلانے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران بجلی کا غیر ضروری استعمال روک کر بچت کریں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر صحت نے مہمانوں کی تواضع کے لیے غیر ضروری خرچ پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ وزیر صحت نے ہدایت کی ہے کہ اجلاسوں، کانفرنسز میں صرف چائے پیش کی جائے گی۔

    عامر کیانی نے وزارت کے لیے کسی بھی خریداری کو پیشگی اجازت سے مشروط کردیا ہے اور کہا ہے کہ وزارت کے لیے کسی بھی بڑی خریداری سے پہلے پیشگی اجازت لی جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت کے افسران و عملے کو کفایت شعاری پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔