Tag: کفن

  • کراچی: کفن لینے آنے والا شخص سرد خانے کے باہر لٹ گیا

    کراچی: کفن لینے آنے والا شخص سرد خانے کے باہر لٹ گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام نہ کی جاسکی، کفن لینے کے لیے آنے والا شخص سرد خانے کے باہر لٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں کفن لینے کے لیے آنے والے شخص کو سرد خانے پر لوٹ لیا گیا، مسلح ملزمان جنید نامی شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

    متاثرہ شہری جنید کا کہنا ہے کہ بھتیجے کا انتقال ہو گیا تھا اس کے لیے کفن لینے آیا تھا، موٹر سائیکل کھڑی کرتے ہی 2 ملزمان آئے اور پستول نکال لی۔

    جنید کے مطابق ملزمان نے مجھ سے چابی مانگی اور پستول کا چیمبر زور سے کھینچا، میں نے ڈر کے مارے چابی دے دی اور سرد خانے کے اندر بھاگ گیا۔

    شہری کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم کی نماز جنازہ کے بعد پولیس کے پاس جائیں گے۔

    خیال رہے کہ شہر قائد ایک بار پھر لٹیروں اور ڈکیتوں کے ہتھے چڑھ چکا ہے، ستمبر کے وسط میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 60 شہریوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

    اس عرصے میں اسٹریٹ کرائم کی یومیہ ڈھائی سو وارداتیں ہوتی رہیں۔ 8 ماہ میں 36 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں، 1500 کاریں اور 19 ہزار سے زائد موبائل فون چھیننے کی رپورٹس درج کی گئیں۔

  • کفن میں جیب نہیں ہوتی: چیئرمین نیب

    کفن میں جیب نہیں ہوتی: چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب (ر) جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا، امیر ہونے کا خواب دیکھنے والوں کو پتا ہونا چاہیے کہ کفن میں جیب نہیں ہوتی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیروز پور سٹی کے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ اپنے دور سے لے کراب تک 303 ارب کرپٹ لوگوں سے وصول کئے.

    نیب کے 900 ارب کے1210 ریفرنس زیر سماعت ہیں، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پرکشش اشتہاروں کا متعلقہ اداروں کو نوٹس لینا چاہیے، بعض سوسائٹیز ملی بھگت سے اربوں کی زمین فروخت کردیتے ہیں، بدعنوانی برائیوں کی جڑ ہے، ترقی اورخوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے.

    مزید پڑھیں: نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کی تیاری کرلی

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سمیت مختلف فورم پرکارکردگی کوسراہا گیا، ایک سال میں پیشہ واریت شفافیت اور میرٹ کے ساتھ کام کیا، ہمارے افسران نےبہترین صلاحیتوں کا استعمال کیا.

    چیئرمین نیب جاوید اقبال کورٹ میں مجموعی سزاکی شرح 70 فیصد ہے، 2008 سے دیگر اداروں کی نسبت نیب کارکردگی شان دار رہی.