Tag: کل

  • وزیرِاعظم نواز شریف کل دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے

    وزیرِاعظم نواز شریف کل دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کل دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے۔

    ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِاعظم نوازشریف کودورے کی دعوت بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ بن الخلیفہ اور وزیر اعظم نے دی ہے، اپنے دورہ بحرین میں دونوں رہنما خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    وزیرِاعظم اپنے دورے کے دوران بحرین کے شاہ اور بحرینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، جس میں توانائی، دفاع، تجارت سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

    ترجمانِ دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان اور بحرین کے درمیان مختلف شعبوں میں بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں، دو روزہ دورے میں اعلیٰ سطح وفد وزیرِاعظم نوازشریف کے ہمراہ ہوگا۔

    نئے سال کی آمد پر وزیرِاعظم نواز شریف کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، سال دو ہزار چودہ میں انہوں نے چودہ غیر ملکی دورے کیے تھے۔

    واضح رہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی بجرین کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ بحرین کے شاہ نے مارچ دو ہزار چودہ میں پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا

  • وزیرِاعظم نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

    وزیرِاعظم نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

    اسلام آباد : وزیرِاعظم نے انسدادِ دہشت گردی کی حکمت عملی پر اتفاق رائے کیلئے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے، نوازشریف نے قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف ممکنہ اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

    دہشتگردوں کو کس طرح  کیفر کردار تک پہنچایا جائے؟ وزیرِاعظم نے قانونی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ بیٹھک کی، اسلام آباد میں قومی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کیلئے وزیرِاعظم نے دن بھر کی مصروفیات ترک کردیں۔

    قومی سلامتی سے متعلق اجلاس کے پہلے دور میں انسدادِ ہشتگردی کے ممکنہ اقدامات کا تکنیکی جائزہ لینے کے ساتھ فوری اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

    وزیراعظم نےکل آل پارٹیز کانفرنس بھی طلب کرلی ہے تاکہ دہشت گردی کیخلاف حکمت عملی پر اتفاق رائے پیدا کیا جاسکے، اے پی سی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    وزیرِاعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی اور اس کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ کیا جائے گا، سانحہ پشاور، کوئٹہ، واہگہ کو کبھی نہیں بھلائیں گے اور ملوث دہشتگردوں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مذہب اور نسل سے بالاتر ہو کر ہر شہری کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔