Tag: کلاسیکل گلوکار

  • اعزازی ڈگری کواپنے اساتذہ کے نام کرتا ہوں‘ راحت فتح علی خان

    اعزازی ڈگری کواپنے اساتذہ کے نام کرتا ہوں‘ راحت فتح علی خان

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے اس کی بہتری کے لیے کام کریں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے نامور کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ جوکچھ بھی ہے وہ اللہ کے کرم سے ہے۔

    معروف پاکستانی گلوکار نے کہا کہ اعزازی ڈگری کو اپنے اساتذہ کے نام کرتا ہوں، ہمارے اساتذہ نے قوالی اورکلاسیکی موسیقی کوچارچاند لگائے۔

    راحت فتح علی خان نے کہا کہ پاکستان ہمارا پیاراملک ہے اس کی بہتری کے لیے کام کریں، ہمارے چھوٹے چھوٹے کام ملک کے لیے بڑے بن جائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات بہت اچھے ہیں امید ہے اوربھی اچھا ہوگا۔

    برطانوی یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

    یاد رہے کہ تین روز قبل آکسفورڈ یونیورسٹی نے نامور پاکستانی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا تھا

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق راحت فتح علی خان کو قوالی ، صوفیانہ کلام اور میوزک کی خدمات کے اعتراف میں 26 جون 2019 کو اعزازی ڈگری دی جائے گی۔

  • موسیقی کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں، راحت فتح علی خان

    موسیقی کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں، راحت فتح علی خان

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں فن کاروں کو سراہا جارہا ہے، موسیقی کا مستقبل روشن دیکھ رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری کا اعلان میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، اعزازی ڈگری گھر والوں کے نام کرتا ہوں۔

    راحت فتح علی خان نے کہا کہ ماضی کے نامور فن کاروں کو مالی مدد کی پیش کش کردی ہے جبکہ 1200 سے زیادہ شاگرد قوالی سیکھ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ نے نامور پاکستانی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: برطانوی یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق راحت فتح علی خان کو قوالی ، صوفیانہ کلام اور میوزک کی خدمات کے اعتراف میں 26 جون 2019 کو اعزازی ڈگری دی جائے گی۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی گلوکار نے قوالی سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور پھر صوفی موسیقی کو دنیا بھر میں پھیلا کر امن کا پیغام دیا، وہ ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے جس نے جنوبی ایشیا میں میوزک کی بہت زیادہ خدمت کی‘۔

    اس سے قبل سنہ 2016 میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کی قوالیوں اور کلاسیکل موسیقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو ایک اور اعزاز دیتے ہوئے ریہرسل روم اُن کے نام سے منسوب کردیا تھا جس کے بعد وہ جنوبی ایشیاء کے پہلے گلوکار بن گئے جسے برطانوی یونیورسٹی کی جانب سے یہ اعزاز حاصل ہوا۔