Tag: کلبھوشن کیس

  • کلبھوشن کیس: پاکستان عالمی عدالت کے دائرہ اختیارکو چیلنج کرے گا

    کلبھوشن کیس: پاکستان عالمی عدالت کے دائرہ اختیارکو چیلنج کرے گا

    اسلام آباد : پاکستان نے عالمی عدالت میں زیر سماعت کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق اپنی حکمت عملی تیارکرلی، مقدمے کےحوالے سے عالمی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق عالمی عدالت میں بھارت سے مقابلے کے لئے پاکستان نے بھی اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کی سماعت پیر کو ہوگی۔

    اس حوالے سے عالمی عدالت نے حکومت پاکستان کو خط بھی ارسال کردیا ہے جو اسلام آباد نے وصول بھی کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق عالمی عدالت میں پاکستان کی جانب سے اٹارنی جنرل اشتراوصاف پیش ہوں گے۔

    پاکستان عالمی عدالت میں کلبھوشن سے متعلق مقدمہ بھرپورانداز میں لڑے گا، کلبھوشن کےاعترافی بیانات عالمی عدالت کے سامنے رکھے جائیں گے۔

    پاکستان اس کیس میں قانونی پیچیدگیوں اورعالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیاراورطریقہ کار کا جائزہ لے رہا ہے اس حوالے سے اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے متعلقہ حکام سے مشاورت کرلی ہے۔

    مزید پڑھیں : کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں، بھارتی میڈیا کا اعتراف

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سےتین نکاتی حکمت عملی تیارکی گئی ہے، جس میں عالمی عدالت کےدائرہ اختیارکو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کلبھوشن کیس : عالمی عدالت کا خط پاکستان کو موصول ہوگیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کے پاس اس طرح کے کیس سننے کا اختیارنہیں ہے، ماضی میں پاک بحریہ کےطیارہ گرانے پرپاکستان عالمی عدالت گیا، پاکستان کےعالمی عدالت جانے پر بھارت نے منع کردیا تھا۔

  • کلبھوشن کیس : عالمی عدالت کا خط پاکستان کو موصول ہوگیا

    کلبھوشن کیس : عالمی عدالت کا خط پاکستان کو موصول ہوگیا

    اسلام آباد : بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت کا خط پاکستان کو موصول ہوگیا ہے، خط میں کلبھوشن کے عالمی عدالت میں مقدمے سے متعلق مندرجات موجود ہیں، لیگل ٹیم خط کی جانچ پڑتال کے بعد کوئی فیصلہ کریگی۔ عالمی عدالت میں کیس کی سماعت پیر کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی پھانسی روکنے سے متعلق عالمی عدالت برائے انصاف میں اپیل دائر کی گئی ہے جس کے بعد عالمی عدالت کی جانب سے خط پاکستان کو موصول ہوگیا ہے، لیگل ٹیم خط کی جانچ پڑتال کررہی ہے جس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوزکے نمائندے شاہد میتلا نے بتایا ہے کہ دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا میں کلبھوشن یادیو کی سزائے موت سے متعلق حکم امتناع کی خبریں حقائق کے برعکس ہیں۔

    اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ کلبھوشن حاضر سروس نیوی کا افسر ہے اور اس کے بیان کی روشنی میں ہی پاکستان میں دہشت گردی کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے جس میں چار سو سے زائد افراد شامل ہیں۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا میں اس طرح کی خبریں بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کیلئے چلائی گئی ہیں۔

    عالمی عدالت میں کیس کی سماعت پیر کو ہوگی

    عالمی عدالت انصاف میں بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کیس کی سماعت پیر کو ہوگی، ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سےاٹارنی جنرل اشتراوصاف پیش ہوں گے۔

    پاکستان کیس میں قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لے رہاہے، عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کار، طریقہ کار کا جائزہ لیا جارہا ہے ،پاکستان کی جانب سےمعاملات کےجائزے کے بعد جواب تیارکیا جائیگا۔