Tag: کلبھوشن یادو

  • عالمی عدالت انصاف: کلبھوشن یادو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد

    عالمی عدالت انصاف: کلبھوشن یادو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد

    ہیگ : عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت میں بھارت کو شکست ہوئی، ججز کے پینل نے پاکستان کے موقف کو درست قرار دے دیا۔  سزا ختم کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی گئی۔

    کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ عالمی عدالت کے جج عبدالقوی احمد یوسف سنایا، انھوں نے کہا کہبھارت نے پاکستانی مطالبے پرکلبھوشن کااصل پاسپورٹ  اور کلبھوشن کی شہریت کے دستاویزات نہیں دکھائے۔

    عالمی عدالت نے کلبھوشن کا حسین مبارک پٹیل کے نام سے بھارتی پاسپورٹ اصلی قرار دے دیا اور کہا کہ کلبھوشن یادیو اسی پاسپورٹ پر17 بار بھارت سے باہرگیااور واپس آیا۔

    عالمی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو بھارتی جاسوس ٹھہراتے ہوئے کہا کہ  کمانڈرکلبھوشن پاکستان کی تحویل میں ہی رہےگا، کیوں کہ کلبھوشن یادیو پرجاسو سی کا الزام ہے، البتہ ویاناکنونشن لاگو ہوگا، سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی،  یادیو تک قونصلر رسائی دی جائے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی آگ بھڑکا کر بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جان لینے والے کلبھوشن کے کیس کا فیصلہ ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں سماعت کے بعد اکیس فروری کو محفوظ کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، کلبھوشن نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا، باضابطہ مقدمہ چلایا گیا، 2017ء میں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، بعد ازاں سزائے موت کے خلاف کلبھوشن یادیو نے رحم کی اپیل کی بھی تھی لیکن بھارت معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے گیا تھا۔

    پاکستان کی عدالت سے سزائے موت کے فیصلے کے بعد بھارت نے کلبھوشن یادیو کی بریت کے لئے عالمی عدالت درخواست دائر کر رکھی ہے۔

    بھارت عالمی عدالتِ انصاف میں

    بھارت نے دس مئی 2017 کو عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    جس کے بعد عالمی عدالتِ انصاف نے کلبھوشن کیس میں اپنی رولنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے‘ اور امید ہے کہ پاکستان عالمی عدالت کا مکمل فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو سزا نہیں دی جائے گی۔

    ستمبر 2017 میں بھارت نےعالمی عدالت میں کلبھوشن کیس پر تحریری جواب داخل کیا جبکہ پاکستان نے دسمبر 2017 کوجوابی دعوی میں بھارتی الزامات کومسترد کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں: عالمی عدالت کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو سنائے گی

    قبل ازیں5مارچ 2019 کو وزیرِ اعظم عمران خان کو عالمی عدالتِ انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی کام یاب پیروی کے سلسلے میں اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور نے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی تھی۔

    کلبھوشن کی گرفتاری

    آج سے تین سال قبل 3 مارچ2016 کو پاکستان کے حساس اداروں نے بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس اور  ریکارڈز کے مطابق بھارتی نیوی کے حاضرسروس افسر کلبھوشن یادیو کوگرفتار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں برس 10 اپریل کو پاکستان کی جاسوسی اور کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو فوجی عدالت سے سزائے موت سنادی گئی تھی۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسرکلبھوشن یادیو کو یہ سزا پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں پرسنائی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا بھی کلبھوشن یادوو کے جاسوس ہونے کی تصدیق کرچکا ہے،کچھ عرصہ قبل بھارتی  ذرائع ابلاغ نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ’بھارتی جاسوس اپنی احمقانہ حرکتوں کی وجہ سے گرفتار ہوا‘۔

    اس رپورٹ کے مطابق کلبھوشن نے1987میں بھارتی بحریہ میں شمولیت اختیارکی تھی، تیرہ سال کی سروس کے بعد ترقی پا کر کمانڈر بن گیا،  بھارت پاکستان سے خفیہ جنگ میں مصروف ہے۔

    اس سے قبل بھی بھارتی اخبار نے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن سے متعلق اندرونی کہانی بیان کی تھی، جس کے مطابق کلبھوشن را کا ایجنٹ اور جاسوس کے طور پر کام کرتا رہا، کلبھوشن کو تعینات کرنے پر را کے 2افسران کو تحفظات تھے۔

  • بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات میں موجودگی قونصلررسائی نہیں تھی: ترجمان دفتر خارجہ

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات میں موجودگی قونصلررسائی نہیں تھی: ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد:‌ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات قونصلر رسائی نہیں تھی، پاکستان چاہتا تھا کہ کلبھوشن کی ملاقات میڈیا دکھائے، پاکستان نے اسی تناظر میں بھارتی میڈیا کو بھی مدعو کیا تھا، مگر بھارت نے اپنے میڈیا کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر ملاقات کےدوران موجود رہے، مگر یہ قونصلررسائی نہیں تھی، ملاقات کے کمرے میں نصب شیشہ ساؤنڈ پروف تھا۔ انھوں نے گفتگو سنی نہیں۔

     یہ بھی پڑھیں: بھارتی دہشت گردکلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ سےملاقات ختم

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بطور مبصر موجود رہے، جے پی سنگھ نے فقط ملاقات دیکھی، سنی نہیں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بات چیت کاموقع دیتے تو قونصلررسائی ہوتی۔

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں، ہم چاہتے تھے کہ کلبھوشن کی والدہ اوراہلیہ بھی میڈیا کے سوالات کا جواب دیں، مگر بھارتی قونصل خانے نے اس کی اجازت نہیں دی۔ میڈیا سے بات چیت نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے بہت سےسوالات رہ گئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملاقات ہمدردی کے جذبے کے تحت مثبت پیغام دینے کے لیے کروائی گئی، ہم امید رکھتے ہیں کہ بھارت سے بھی مثبت جواب دیا جائے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس پاکستان میں دہشت گردی کرتےپکڑاگیا، وہ 17 بار پاکستان آیا اورگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن حملوں میں ٹی ٹی پی کی مدد کا اعتراف کرچکا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن کی والدہ اہلیہ نےملاقات کرانے پر پاکستان کاشکریہ اداکیا، ملاقات کےدوران بطور مبصر جے پی سنگھ موجود رہے، پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر فریحہ بگٹی موجود رہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں بھارتی مداخلت اورراکی سرگرمیوں کیخلاف جنوبی افريقہ میں مظاہرہ

    پاکستان میں بھارتی مداخلت اورراکی سرگرمیوں کیخلاف جنوبی افريقہ میں مظاہرہ

    جوہانسبرگ: پاکستان میں بھارتی مداخلت اور را کی سرگرمیوں کےخلاف پاکستانی کمیونٹی نے جنوبی افريقہ کے شہرجوہانسبرگ ميں بھارتی قونصليٹ کے باہرمظاہرہ کيا۔

    مظاہرين کی بڑی تعداد نے پارک ٹاون ميں واقع بھارتی قونصليٹ کی جانب پُر امن مارچ کيا،جس ميں مختلف شعبہ ہائےزندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانيوں نےشرکت کی۔


    Protest in South Africa against RAW activities… by arynews

    احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈزاور پوسٹرز اٹھا رکھے تھا، پوسٹرز ميں مودی سرکار ،بھارتی دہشتگردی اور را ميں پاکستان کی مداخلت کے خلاف نعرے درج تھے۔

    مظاہرين کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف سازشوں ميں مصروف ہے۔

    مزید پڑھیے: کراچی میں پولیس کی کارروائی ’را‘ کامشتبہ ایجنٹ گرفتار

    واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں پکڑےجانے والے ’را‘ کے ایجنٹ پرعائد الزامات رد کرتے ہوئے پاکستان سے قونصلررسائی کا مطالبہ کردیا۔

    بھارتی دفترِخارجہ نے پاکستان میں گرفتار ہونےوالے راکے افسر کلبھوشن یادو کی ویڈیو پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے اسے بے بنیاد قراردے دیا۔

    بھارتی دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کلبھوشن بھارتی بحریہ کا سابق افسرہے اورایران میں اپنا قانونی کاروبارکررہا تھا۔

    مزید پڑھیئے:  پاکستان نے کلبھوشن یادو تک بھارتی قونصلر کی رسائی کو مسترد کردیا

    واضح رہے کہ بلوچستان سے گرفتارہونے والے بھارتی جاسوس نے پاکستانی حکام کے ساتھ رضاکارانہ تعاون کرتے ہوئے ’را‘ کی پاکستان میں سرگرمیوں کا اعتراف کیا تھا، جن میں بلوچستان اورکراچی میں دہشت گرد عناصر کی مدد کرنا شامل ہے۔