Tag: کلبھوشن یادیو

  • کلبھوشن کے معاملہ پر سیکریٹری خارجہ کی اٹارنی جنرل سے ملاقات

    کلبھوشن کے معاملہ پر سیکریٹری خارجہ کی اٹارنی جنرل سے ملاقات

    اسلام آباد: عالمی عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر سیکریٹری خارجہ کی اٹارنی جنرل سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ پاکستان نے کلبھوشن کیس کی جلد سماعت کے لیے خط لکھ دیا۔ عالمی عدالت کا دائرہ اختیار اور کیس کا میرٹ دوبارہ چیلنج کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کے عالمی عدالت انصاف میں چلنے والے کیس پر اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ کی اٹارنی جنرل سے اہم ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔

    اس دوران طے کیا گیا کہ پاکستان اپنا کیس بھرپور طریقے سے لڑے گا۔ پاکستان عالمی عدالت انصاف کا دائرہ اختیار اور کیس کا میرٹ دوبارہ چیلنج کرے گا۔

    ملاقات میں ایڈ ہاک جج کی تعیناتی پر بھی مشاورت کی گئی۔ پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے کیس کی جلد سماعت کے لیے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصلہ تسلیم کریں یا نہ کریں، دونوں صورتوں میں مسائل ہوں گے: تجزیہ کار

    فیصلہ تسلیم کریں یا نہ کریں، دونوں صورتوں میں مسائل ہوں گے: تجزیہ کار

    کراچی: عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کے فیصلے پر پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کا فیصلہ عبوری ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ تسلیم کریں یا نہ کریں دونوں صورتوں میں مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔

    دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس میں پاکستان کو مکمل فیصلہ دیے جانے تک پھانسی روکنے کا حکم دیا ہے۔

    عالمی عدالت کے فیصلے کے بارے میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ عبوری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم جیتا ہوا کیس ہار گئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ 15 مئی تک آپ نے عالمی عدالت کو تحریری جواب کیوں نہیں دیا؟ آپ نےعالمی عدالت میں ایڈ ہاک جج کیوں نہیں لگایا؟

    انہوں نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ مسئلہ کشمیر عالمی فورم پر آئے۔ کلبھوشن سے متعلق بھارت کا کیس کمزور ہے لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹا۔ ہمارےوکیل نے 90 میں سے 50 منٹ میں ہی دلائل مکمل کر لیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ نےعالمی قوانین سے متعلق مشاورت نہیں کی۔ ہم نےایک مضبوط مقدمہ ہاتھ سے جانے دیا۔ معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیئے۔ عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس پر وزارت خارجہ کو بریفنگ دینی چاہیئے تھی۔ اگر وزارت خارجہ اقدامات کرتی تو ہمارا بھی ایڈ ہاک جج عالمی عدالت میں موجود ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ کیس سے متعلق تمام پروٹوکول بروئے کار لانے چاہیئں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی عدالت نے ہمارا مؤقف تسلیم نہیں کیا۔ بھارت کلبھوشن کی پھانسی روکنے میں کسی حد تک کامیاب ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے کو سامنے رکھ کر حکمت عملی بنانی ہوگی۔ فیصلہ تسلیم نہ کرنے کے مضمرات ہیں۔ فیصلہ تسلیم کریں تو بھی مسائل ہیں۔ مغرب کا جھکاؤ بھارت کی جانب ہے۔

    عسکری تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) طلعت مسعود نے کہا کہ کلبھوشن کو پھانسی کا حتمی فیصلہ دیا جا چکا ہے تاہم بھارت اپیل کر سکتا ہے۔ عالمی عدالت میں پاکستان نے مضبوط مؤقف اختیار نہیں کیا۔ بھارت کو کمزور مؤقف کی وجہ سے فائدہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی اندرونی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیئے۔ پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے بھارت کیس عالمی عدالت لے گیا۔ عالمی عدالت نے ابھی صرف دائرہ اختیار کا معاملہ سنا۔ بھارت کی کوشش ہے کہ کلبھوشن کو سزائے موت نہ دی جائے۔

    طلعت مسعود کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت میں کیس ہم ہارے نہیں ہیں تاہم ثبوت دینے پڑیں گے۔

    بریگیڈیئر حارث نواز کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے ہاتھ ہمارے فوجی جوانوں اور شہریوں کے خون سے رنگے ہیں۔ پارلیمنٹ میں وزارت خارجہ جواب دے۔ کشمیر اور سیاچن میں بھارت نے پالیسی تبدیل نہیں کی۔ بھارت اور عالمی سطح پر بتانا ہوگا، ہم اپنا فیصلہ خود کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا نے بھی عالمی عدالت کا فیصلہ نہیں مانا تھا۔ جاسوسی، دہشت گردی پر پاکستان اور بھارت میں کوئی معاہدہ نہیں۔ پاکستان کو اس کیس کو آگے لے کر جانا چاہیئے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ ہم نے تیاری کیوں نہیں کی؟ عالمی عدالت سے وقت کیوں نہیں لیا؟

    کموڈر عبید اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی عدالت میں کیس کی پیروی جاری رکھنی چاہیئے۔ عالمی عدالت کے فیصلے سے مایوس نہیں ہونا چاہیئے۔ کلبھوشن کے خلاف بہت ثبوت ہیں۔ بھارت کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ بھارتی درخواست کے بعد اب پاکستان کے پاس نادر موقع ہے کہ بھارتی دہشت گردی کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھائے۔

    انہوں نے کہا کہ ججز کے فیصلے میں 75 فیصد بات دائرہ اختیار اور قونصلر رسائی پر تھی۔ جاسوس کو قونصلر رسائی نہیں دی جاسکتی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فیصلے کا ذمہ دار بھارتی صنعت کار سجن جندال کو ٹہراتے ہوئے کہا کہ جندال نے خوبصورتی سے کام ادا کیا۔ اس فیصلے کے پیچھے سجن جندال کا کردار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت ستو پی کر سوئی ہوئی ہے۔ یہ سمجھ رہے ہیں کہ اب ٹرمپ سے ملاقات میں تھپکی ملے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

    عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

    ہیگ: عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق دائر کردہ بھارتی درخواست کا فیصلہ آج سنانے کا اعلان کیا ہے‘ فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں سزائے موت رکوانے کے لیے بھارت نے نیدر لینڈ کے شہر ہیگ میں قائم عالمی عداالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔


    عالمی عدالت کلبھوشن کا کیس نہیں سن سکتی، بھارتی درخواست مسترد کی جائے، پاکستان، فیصلہ محفوظ


     بھارت  نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کلبھوشن یادیو ہمارا شہری ہے جسے پاکستان نے اغوا کیا اور اس پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرکے، یک طرفہ ٹرائل کے بعد بغیر قونصلر رسائی کے اسے سزائے موت دینا چاہتا ہے، عالمی عدالت اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے پھانسی کی سزا پر عمل درآمد رکوائے۔

    جواب میں عالمی عدالت نے پاکستانی حکام کو طلب کیا، درخواست کی سماعت ہوئی جہاں  بھارتی اور پاکستانی وکلا نے اپنے اپنے دلائل پیش کیے، پاکستانی وکلا نے کہا کہ مذکورہ کیس عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں آتا، عدالت درخواست مسترد کرے۔

    دونوں وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اوراب عدالت نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ یہ فیصلہ آج بروزجمعرات کوسنایا جائے گا۔

    اعلامیے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے جج رونی ابراہم اس کیس کا فیصلہ سنائیں گے، پاکستانی وقت کےمطابق یہ فیصلہ سہ پہر 3 بجے سنایا جائےگا۔

    خیال رہے کہ بھارتی شہری کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں دہشت گردی پرگرفتارکیا گیا تھا، کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف بھی کیا تھا، فوجی عدالت کی جانب سے کلبھوشن کو سزائےموت سنائی گئی ہے۔

  • ایران نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک رسائی مانگ لی

    ایران نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک رسائی مانگ لی

    تہران : ایران نے پاکستانی حکومت سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک رسائی کے لیے درخواست کردی، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گذشتہ ہفتے پاکستان کا ایک انتہائی اہم دورہ کیا تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کوئٹہ میں مقیم ایران کے قونصل جنرل محمد رفیع نے دو روز قبل ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا انکشاف کیا تھا۔

    ایرانی وزیرنے یہ دورہ گزشتہ دنوں دس ایرانی بارڈر فورسز کے اہلکاروں کے ہلاک ہونے والے واقعے کے بعد کیا، بی بی سی کے مطابق جب کوئٹہ میں مقیم ایران کے قونصل جنرل محمد رفیع سے یہ پوچھا گیا کہ آیا اس دورے کے دوران کلبھوشن یادیو کے بارے میں بھی کوئی بات ہوئی یا نہیں؟

    اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کلبوشن یادیو کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی بات چیت عمل میں نہیں آئی۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ ایرانی حکومت نے کلبھوشن یادیو سے پوچھ گچھ کے لیے پاکستانی حکام سے درخواست کی ہے۔

    مزید پڑھیں : ایرانی فوج نے پاکستان میں کارروائی کی دھمکی دے دی

    یاد رہے کہ بھارتی نیوی کے افسر کلبھوشن یادیو کو  3مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ جس کے بعد بھارت نے تسلیم کیا تھا کہ بلوچستان سے پکڑا جانے والا جاسوس کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کاافسر تھا، بحریہ سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی تھی۔

  • کلبھوشن کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں، پھانسی ہو گی، عبد الباسط

    کلبھوشن کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں، پھانسی ہو گی، عبد الباسط

    نئی دہلی : بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے خلاف ٹھوس شواہد موجود تھے جس کی بناء پر سزائے موت سنائی گئی اور اسے اپیل کا حق بھی حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط انڈین چینل کو انٹرویو دے رہے تھے انہوں دوران انٹرویو دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو اور سمجھوتہ ایکسپریس سمیت دیگر سوالوں پر میزبان کو لاجواب کردیا۔

    پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ کلبھوشن یاد یو پاکستان میں را کے لیے جاسوسی کر رہا تھا اور ہمارے ملک کو غیر مستکم کرنا چاہتا تھا جس کا اعتراف ویڈیو بیان میں کیا جب کہ مقدمے کے دوران بھی انہیں تمام تر قانونی سہولیات اور مدد بھی فراہم کی گئی۔

    انہوں بتایا کہ کلبھوشن کا ٹرائل شفاف ہوا ہے اور ٹھوس شواہد حاصل ہونے پر سزا دی گئی تاہم اب بھی وہ سزا کے خلاف اپیل کرسکتا ہے جس کے لیے کلبھوشن کو وکیل کلبھوشن کو وکیل بھی مہیا کیا جائے گا۔

    بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا تنازعہ ہے اور تنازعے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مشتمل ہے لیکن بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل نہیں کر رہا ہے،

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن کلبھوشن یادیو اور سمجھوتہ ایکسپریس جیسے واقعات دوطرفہ تعلقات کو خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں جس کے لیے بھارت کو اپنے رویے پر غور کرنا ہوگا۔

    بھارتی اینکر کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ممبئی حملے کی تحقیقات کے لیے پاکستانی جوڈیشل کمیشن کو بھارت آنے میں چار سال لگے ہیں اور یہ خاصا پیچیدہ معاملہ ہے جس کے لیے بھارت کو پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

  • کلبھوشن دہشت گرد ہے،سزا ملنی چاہیے، ہائی کمشنرعبدالباسط

    کلبھوشن دہشت گرد ہے،سزا ملنی چاہیے، ہائی کمشنرعبدالباسط

    نئی دہلی : بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ را ایجنٹ کلبھوشن یادیو ایک دہشت گرد ہے اور دہشت گرد کو ضرور سزا ملنی چاہیے۔

    پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نئی دہلی میں پاک بھارت کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کرانے میں ملوث رہا ہے اور معصوم لوگوں کے قاتلوں کو ہر حال میں سزا ملنی چاہیے۔


    *بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی، آئی ایس پی آر


    انہوں نے کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا دینے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے وارداتوں میں ملوث ہر شخص کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔


    *ایران میں رہتے ہوئے دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال کیا، کلبھوشن یادیوکا اعتراف

    واضح رہے را کے ایجنٹ اور حاضر بھارتی نیوی افسر کلبھوشن یادیو کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے بعد سزائے موت سنائی گی تھی۔


    *کلبھوشن یادیو ہماری نیوی کا افسرتھا، بھارت نے تسلیم کرلیا


    یاد رہے بلوچستان سے حراست میں لیے گئے کلبھوشن یادیو نے اپنے ویڈیو بیان میں بلوچستان سمیت کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں کالعدم جماعتوں کی سرپرستی اور معاونت کا اعتراف کیا تھا۔

    کانفرنس میں سابق وزیرخارجہ خورشیدقصوری نے بھی شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو سےمتعلق درست فیصلہ دیاگیا ہے جو حقائق پر مشتمل اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے۔

  • پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے معاونت کاروں تک رسائی مانگ لی

    پاکستان نے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے معاونت کاروں تک رسائی مانگ لی

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے بھارت سے کلبھوشن یادیو کے 12 سے زائد سہولت کاروں تک رسائی مانگ لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے حراست میں لیے گئے بھارتی جاسوس اور حاضر بھارتی افسر کلبھوشن یادیو کے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ہولناک انکشافات تحقیقات کا عمل تیزی سے جا ری ہے۔

    اسی سے متعلق : کلبھوشن یادیو ہماری نیوی کا افسرتھا، بھارت نے تسلیم کرلیا

    تحقیقات کے دوران نئی پیشرفت میں کلبھوشن یادیو کے 12 سے زائد سہولت کاروں اورمعاونت کاروں کا پتہ چلا ہے جو اس وقت بھارت میں مقیم ہیں اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں کلبھوشن یادیو کی مدد کیا کرتے تھے۔

    یہ خبر پڑھیں : ایران میں رہتے ہوئے دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال کیا، کلبھوشن یادیوکا اعتراف

    اس حوالے سے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے ایک خط بھارتی ہائی کمشنرکے حوالے کیا ہے جس میں گرفتار بھارتی جاسوس کے 12 سے زائد معاونت کاروں تک رسائی مانگی ہے تا کہ تحقیقات کو حتمی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

    یہ بھی پڑھیں : را کے گرفتارایجنٹ سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات

    ذرائع کے مطابق مطلوبہ افراد کی فہرست کلبھوشن یادیوکے اعترافی بیان کی روشنی میں تیار کی گئی جس میں ’’را‘‘کے افسران بھی شامل جو پاکستان میں دہشتگردی اورتخریب کاری میں ملوث ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے افسر کلبھوشن کو گرفتار کیا گیا تھا اور دوران تفتیش پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات اور بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی مدد کرنے سے متعلق ہولناک اعترافات کیے تھے۔

  • بھارتی سفارت کار پاکستان میں دہشت گردی کروانے میں ملوث

    بھارتی سفارت کار پاکستان میں دہشت گردی کروانے میں ملوث

    کلبھوشن یادیو کے بعد پاکستان میں سرگرم بھارت کا ایک اور بڑا جاسوس نیٹ ورک پکڑلیا گیا۔ 2 بھارتی سفارت کار بلبیر سنگھ اور راجیش کمار دہشت گردی میں ملوث نکلے۔ دونوں کو پاکستان سے فوری بے دخل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات سفارت کاروں کا روپ دھارے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 ایجنٹ پکڑے گئے۔ دونوں کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کے انکشاف پرانہیں فوری پاکستان بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی کا افسر بلبیر سنگھ فرسٹ سیکریٹری پریس انفارمیشن کے لبادے میں تعینات تھا۔ بلبیر سنگھ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا۔ راجیش کمار اگنی ہوتری بھی دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا اور یہ کمرشل قونصلر کے طور پر تعینات تھا۔

    بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے نکالاجانے والا سرجیت سنگھ بھی بلبیر سنگھ کے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ ‏سرجیت سنگھ نےعبد الحفیظ کے نام سے موبائل فون کمپنی کا جعلی کارڈ بھی بنوایا ہوا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے کئی اہلکاروں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را اور آئی بی بھارت سے ہے۔

    اس معاملے پر تاحال ہندوستان سے کوئی وضاحت یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کے کئی اہلکار پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں متحرک رہتے ہیں۔ اس سے قبل بھی بلوچستان سے دہشت گرد نیٹ ورک چلانے والا را کا اہم افسر کلبھوشن یادیو اور اس کا پورا نیٹ ورک بھی گرفت میں آچکا ہے۔

    کلبھوشن نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں کے لیے اس نے افغانستان سے اسلحہ بھجوایا تھا۔ اس کے لیے مختلف سرحدی کراسنگ پوائنٹس سے اسلحہ اور دہشت گرد بلوچستان پہنچتا تھا۔ کلبھوشن کے مطابق اس نے کئی علیحدگی پسندوں کو افغانستان میں پناہ بھی دلوائی تھی۔

    کلبھوشن سے تفتیش کے بعد افغانستان میں موجود نیٹ ورکس کی نشاندہی بھی ہوگئی تھی۔

  • بھارتی مداخلت اور کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

    بھارتی مداخلت اور کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ملک میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سمیت مداخلت کے دیگر شواہد جلد اقوام متحدہ کے اجلاس میں پیش کریں گے۔

    نمائندہ اسلام آباد اظہر فاروق کے مطابق حکومت نے ملک میں بھارتی مداخلت کا معاملہ شواہد کے ساتھ اقوام متحدہ کے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف مداخلت کی تمام دستاویزات، بھارتی حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کا معاملہ سمیت تمام شواہد پیش کریں گے۔

    مقدمہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پیش کرنے کے لیے تیاری جاری ہے، اس ضمن میں وزارت خارجہ نے وزیراعظم سیکریٹریٹ سے رابطہ کیا ہے اور جلد دستاویزات اور شواہد وزیر اعظم کے حوالے کیے جائیں گے جن میں وزیراعظم سے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر خصوصی بات چیت کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارتی مداخلت کے ثبوت کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

  • کلبھوشن یادیوکا سُراغ شریف برادران کی شوگر مل سے ملا، علامہ طاہرالقادری

    کلبھوشن یادیوکا سُراغ شریف برادران کی شوگر مل سے ملا، علامہ طاہرالقادری

    کراچی : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرعلامہ طاہر القادری نے دعویٰ کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے ٹیلی فون کالز کا سُراغ رمضان شوگر مل سے ملا تھا۔ شریف برادران ملکی سالمیت کیلیے خطرہ ہیں، تین ستمبر کو راولپنڈی میں اپنے فائنل ایونٹ کا اعلان کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں تحریک قصاص کی احتجاجی ریلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ حکمراں خاندان کی شوگر ملوں میں اس وقت بھارت کے چھپن باشندے کام کر رہے ہیں جنہیں کوئی ہاتھ تک نہیں لگا سکتا۔


    Protest to be staged in Rawalpindi on Sept 03… by arynews

    انہوں نے شریف برادران کو ملکی سالمیت کیلیے خطرہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی کڑیاں رمضان شوگر مل سے ملتی ہیں۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی سرزمین گالی دینے والوں کو قبول نہیں کرے گی، لندن سے گالی اتفاقاً جاری نہیں ہوئی بلکہ اسلام آباد سے ڈیمانڈ کی گئی تھی، باقاعدہ ڈرافٹ جاری ہوا، پاکستان کو گالی دی گئی، وزیراعظم کے لب سلے ہوئے ہیں، آج پاکستان کے وجود کو انصاف نہیں مل رہا، حکمران ملک دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔

    عوامی تحریک کے قائد نے تین ستمبر کو راولپنڈی میں تحریک سالمیت اجلاس بلانے کا بھی اعلان کیا، طاہرالقادری کا خطاب سننے کیلئے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر سیکڑوں کی تعداد میں کارکنان جمع تھے، اس موقع پر شیخ رشید بھی اسٹیج پر موجود تھے۔