Tag: کلبھوشن یادیو

  • ایران میں رہتے ہوئے دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال کیا، کلبھوشن یادیوکا اعتراف

    ایران میں رہتے ہوئے دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال کیا، کلبھوشن یادیوکا اعتراف

    اسلام آباد: گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا ہے کہ ایران میں رہتے ہوئے سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال بھی کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس راکیش عرف رضوان ایران میں پہلے سے موجود تھا، راکیش نے ہی کلبھوشن یادیو کے لیے ویزہ اورکاروبار کا بندوبست کیا۔

    پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں کے لیے کلبھوشن یادیو افغانستان سے اسلحہ بھجواتا تھا،جس کے لیے مختلف سرحدی کراسنگ پوائنٹس سے اسلحہ اور دہشت گرد بلوچستان پہنچتا تھا۔ کئی علیحدگی پسندوں کو افغانستان میں پناہ دلوائی،کلبھوشن سے تفتیش کے بعد افغانستان میں موجود نیٹ ورکس کی نشاندہی بھی ہوگئی۔

  • کلبھوشن یادیو کی نشاندہی پررا کے مزید 4 ایجنٹ گرفتار

    کلبھوشن یادیو کی نشاندہی پررا کے مزید 4 ایجنٹ گرفتار

    اسلام آباد: گرفتاربھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی نشاندہی پرمزید گرفتاریاں کی گئی ہیں ۔ کراچی،بلوچستان اور پنجاب سے را کے مزید 4ایجنٹ گرفتار کئے گئے ہیں۔ را کا ایک اور گرفتارایجنٹ دیپک کمارپرکاش کا تعلق قلات بلوچستان سے ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دیپک کو بھارتی ہائی کمیشن کےانڈر کور آفیسر نے را سے منسلک کرایا، دیپک کمار پرکاش دوہزار چودہ میں بھارت یاترا کیلئے بھی گیا تھا۔

    دیپک کمار کو بھارتی ویزے میں توسیع اور پچاس ہزار روپے بھی دیئے گئے تھے، دیپک کمار کا ایک بھائی بھارت میں بھی رہتا ہے جسے چار سے پانچ لاکھ روپے دئیے گئے۔

    کلبھوشن یادیو کے گروپ کا ایک دوسرا ایجنٹ ندیم اکا انکل کراچی سے گرفتار ہوا، ذرائع کا کہناہےکہ ندیم اکا انکل کو حساس اداروں کے ہمراہ مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا گیا ہے، محمد شفیق تیسرے ایجنٹ کوبھی کراچی سے ہی گرفتارکیاگیا.

     

  • کلبھوشن یادیو ہماری نیوی کا افسرتھا، بھارت نے تسلیم کرلیا

    کلبھوشن یادیو ہماری نیوی کا افسرتھا، بھارت نے تسلیم کرلیا

    نئی دہلی / اسلام آباد : بھارت نے تسلیم کرلیا کہ بلوچستان سے پکڑا جانے والا جاسوس کلبھوشن یادیو ہماری نیوی کاافسر تھا، بحریہ سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی۔

    بھارتی وزارت خارجہ کےترجمان نے دعوٰی کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کےبعد سے کل بھوشن کا حکومت سےکوئی تعلق نہیں۔

    ترجمان نے مطالبہ کیا کہ کلبھوشن یادیو تک سفارتکار کو رسائی دی جائے ’انہوں نے بحریہ سے وقت سے پہلے ریٹائر منٹ لے لی تھی اور اس کے بعد سے حکومت سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

    خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان نے جمعرات کو دعویٰ کیا تھا کہ بلوچستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    بھارتی دفترِ خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ بھارت نے گرفتار کئے گئے بھارتی شہری کے لئے قانونی رسائی کی درخواست کی ہے۔

    وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کسی ملک کے اندرونی معامالات میں دلچسپی نہیں رکھتا اور ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی خطے کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

     

  • را کے گرفتارایجنٹ سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات

    را کے گرفتارایجنٹ سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات

    اسلام آباد : بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوتا تھا،کلبھوشن یادیوبلوچستان اورکراچی کی علیحدگی کی سازش کررہا تھا۔ اسلام آبادمیں بھارتی ہائی کمشنر کوطلب کرکےتحریری جواب مانگ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کو بلوچستان سے گرفتارکیا گیا۔ بھارتی نیوی کا حاضرسروس کمانڈرکلبھوشن یادیو حسین مبارک پٹیل کےجعلی نام سے پاکستان میں کارروائیاں کرتا تھا۔ پکڑے گئے جاسوس کا بھارتی پاسپورٹ نمبر ایل 9630722 ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس ایران کے راستے بلوچستان آتا تھا،اس کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزہ تھااوروہ ایرانی شہرچاہ بہار میں تعینات تھا ۔

    کلبھوشن یادیو بلوچستان اور کراچی میں کالعدم تنظیموں سے رابطے میں تھا, بلوچستان اور کراچی کی علیحدگی کے منصوبے پر کام کررہا تھا۔

    کمانڈرسدرن کمانڈ نےبھی اس بات کی تصدیق کی کلبھوشن یادیو 16اپریل1970کوممبئی میں پیداہوا،والد کانام سدھیریادیوہے۔ پاسپورٹ پراس کی تاریخ پیدائش سولہ اپریل انیس سوستردرج ہے،وہ دوبچوں کا باپ ہے۔ بیوی اور دوبچے ممبئی میں اس کے والدین کے ساتھ رہتے ہیں۔

    کلبھوشن یادیو نے 1987میں بھارت کی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی پونا جوائن کی، یکم جنوری 1991میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا 2001میں بھارتی نیول انٹیلی جنس میں شامل ہوا۔

    2013سے ’’را‘‘کے لئے کام کررہاتھا،2022میں ریٹائرہونا تھا، ذرائع نےبتایا کہ دوران تفتیشی کلبھوشن یادیو نے بہت سی باتیں تسلیم کرلیں، اس نےبتایا کہ اسےپاک چین اقتصادی راہداری منصوبےکے خلاف کارروائیوں کاٹاسک دیا گیا تھا،تفتیشی اداروں نے ویڈیو بیان ریکارڈ کرلیا۔