Tag: کلثوم نواز

  • اللہ میری امی کوصحت یاب کرے اورتمام ماؤں کواچھی صحت دے‘ مریم نواز

    اللہ میری امی کوصحت یاب کرے اورتمام ماؤں کواچھی صحت دے‘ مریم نواز

    لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ امی سے 5 مہینے بعد ملی وہ بہت کمزورہوگئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرمسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے اپنے پیغام میں کہا کہ امی سے 5 مہینے بعد ملی وہ بہت کمزورہوگئی ہیں، اللہ تعالیٰ میری امی کوصحت یاب کرے اورتمام ماؤں کواچھی صحت دے۔

    خیال رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز لندن پہنچے جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

    اس موقع پرسابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اسپتال کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج سیاسی گفتگو نہیں کرنا چاہتا، کلثوم نوازکے لیے دعا کریں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ

    یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امی کی عیادت کے لیے لندن جا رہے ہیں، اگراستثنیٰ نہ ملا تو انشاءاللہ اگلی پیشی سے سے پہلے ہی واپس آجائیں گے اور اپیل کی کہ میری والدہ کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کل ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • این اے 120 میں جعلی ووٹوں کے خلاف درخواست، کلثوم نواز کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع مل گیا

    این اے 120 میں جعلی ووٹوں کے خلاف درخواست، کلثوم نواز کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع مل گیا

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں 29 ہزار جعلی ووٹوں کےخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور کلثوم نواز کے وکیل کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران کلثوم نواز، الیکشن، نادرا سمیت دیگر فریقین نے جواب داخل کرانے کیلئے مزید مہلت مانگی۔

    جس پر عدالت نے فریقین کو جواب داخل کرانے کیلئے آخری موقع دے دیا۔

    درخواست گزار کے وکیل نے بتایا مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کا تعلق حکمران جماعت سے تھا وہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ ہیں، کلثوم نواز کو کامیاب کرنے کیلئے 29 ہزار جعلی ووٹ بنوائے گے اور ان ووٹوں کا اندراج بھی نہیں کیا گیا۔

    درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن نے عدالت کے روبرو ان جعلی ووٹوں کو تسلم کیا لیکن انکو منسوخ نہیں کیا گیا، اگر 29 ہزار جعلی ووٹوں کو منسوخ کر دیا جاتا تو انتخابی نتائج مختلف ہوتے۔

    ڈاکٹر یاسمین کی جانب سے استدعا کی گئی کہ جعلی ووٹوں کو منسوخ کیا جائے۔

    کلثوم نواز کے کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید کارروائی 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔


    مزید پڑھیں: این اے 120 کا معرکہ کلثوم نواز نے سَر کرلیا، یاسمین راشد کو شکست


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں نوازشریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد حلقہ این اے 120 کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر 17 ستمبر 2017 کو ضمنی انتخابات منعقد کیے گئے تھے۔

    تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز کی مخالفت میں کھڑا کیا تھا، دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کی امیدوار نے 13268 ووٹ کی برتری سے فتح اپنے نام کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کلثوم نواز کی گردن پر دوبارہ ٹیومر ہوا ہے: حسن نواز

    کلثوم نواز کی گردن پر دوبارہ ٹیومر ہوا ہے: حسن نواز

    لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کا کہنا ہے کہ والدہ کلثوم نواز کی گردن پر دوبارہ ٹیومر ہوا ہے۔ ڈاکٹر مزید سرجری اور ریڈیو تھراپی پر غور کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور کلثوم نواز کے صاحبزادے حسن نواز کا کہنا ہے کہ والدہ کی گردن پر دوبارہ ٹیومر ہوا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 7 ماہ میں بیگم کلثوم نواز کی 3 سرجری اور 7 بار کیمو تھراپی ہوچکی ہے۔ گزشتہ ہفتے اسکین، سی ٹی سکین، گیلیئم اسکین اور پی ای ٹی سکین ہوئے جس میں دوبارہ ٹیومر کی تشخیص ہوئی۔

    حسن نواز کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر مزید سرجری اور ریڈیو تھراپی پر غور کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو گزشتہ برس اگست میں گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ تاحال لندن میں زیر علاج ہیں۔

    اس دوران انہیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نا اہل ہوجانے کے ان کی خالی نشست این اے 120 سے انتخاب کے لیے نامزد کیا گیا جس میں وہ فتح یاب تو ہوگئیں تاہم وہ ابھی تک وطن واپس آکر اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے سے قاصر ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسحاق ڈارکی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لیے پارک لین آمد

    اسحاق ڈارکی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کے لیے پارک لین آمد

    لندن: سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی اوران کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار لندن میں بیگم کلثوم نواز کی رہائش گاہ پارک لین پہنچے اور ان کی عیادت کی۔

    اس موقع پر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میراعلاج چل رہا ہے ڈاکٹرزکہیں گے تو واپس پاکستان جاؤں گا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا ملک ہے، ضرور واپس جاؤں گا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران گواہ انعام الحق نے اسحاق ڈار، تبسم اسحاق ڈار اور علی ڈار کے پلاٹوں کی تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کیں تھی۔

    استغاثہ کے گواہ انعام الحق نے عدالت کو بتایا تھا کہ اسحاق ڈار، تبسم اسحاق اورعلی ڈار نے لاہور میں 2،2 کنال کے 3 پلاٹ خریدے۔

    انہوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ ایک پلاٹ کی قیمت 23 لاکھ 50 ہزار ہے جبکہ پلاٹوں کی قیمت 2004 سے 2009 کے دوران ادا کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نااہل وزیراعظم نوازشریف لندن روانہ

    نااہل وزیراعظم نوازشریف لندن روانہ

    لاہور: نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نا اہل سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف لندن میں5 روز قیام کریں گے جہاں وہ لندن میں زیرعلاج اہلیہ کلثوم نواز کی تیماداری کریں گے۔ نوازشریف کے ہمراہ مریم نواز اور ان کی بیٹی بھی روانہ ہوگئیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی۔

    عدالت نے مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں ردوبدل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کا استثنیٰ 15 دسمبر تک برقرار رکھا تھا۔


    حا لات جوبھی ہوں مقابلہ کروں گا‘ نوازشریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پنجاب ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نااہل وزیراعظم نوازشریف نے کہا تھا کہ حالات جو بھی ہوں مقابلہ کروں گا ملک چھوڑ کرجانے والا نہیں ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • این اے 120: کلثوم نواز کے حلف نہ اٹھانے پر تحریک انصاف کا خط

    این اے 120: کلثوم نواز کے حلف نہ اٹھانے پر تحریک انصاف کا خط

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر کلثوم نواز کے حلقہ این اے 120 کا انتخاب جیتنے کے باوجود حلف نہ اٹھانے کی آئینی و قانونی توجیہات مانگ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق خط پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے تحریر کیا گیا۔

    خط میں کہا گیا کہ کلثوم نواز اب تک حلف برداری کا تقاضا پورا کرنے میں ناکام ہیں۔ تقریباً 3 ماہ گزر جانے کے باوجود کلثوم نواز نے حلف نہیں اٹھایا۔ این اے 120 کے رائے دہندگان حق نمائندگی سے محروم ہیں۔

    خط میں استفسار کیا گیا کہ کیا عوام کو انتخاب کے باوجود نمائندگی سے محروم رکھا جا سکتا ہے؟ انتخاب کے بعد رکنیت کے حلف کو کتنی دیر تک مؤخر کیا جا سکتا ہے اور کیا این اے 120 انتخاب کالعدم قرار دے کر از سر نو انتخاب ممکن ہے؟

    مزید پڑھیں: بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور خراب

    واضح رہے کہ لاہور کا حلقہ این اے 120 سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاناما کیس میں نا اہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوگیا تھا جس کے بعد اس حلقے پر ضمنی انتخابات کروائے گئے۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو اس حلقے کا امیدوار نامزد کیا گیا تھا، تاہم انتخاب سے قبل ہی بیگم کلثوم نواز کو گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی جس کے علاج کے لیے وہ لندن چلی گئیں اور تاحال وہیں مقیم ہیں۔

    ادھر ان کی غیر موجودگی میں ان کی دختر مریم نواز نے ان کی انتخابی مہم بھرپور میں انداز میں چلائی جس کے بعد کلثوم نواز اس حلقے سے انتخاب جیت گئیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز بہت جلد وطن واپس آئیں گی تاہم ان کی جانب سے کوئی مخصوص تاریخ نہیں بتائی گئی۔ کلثوم نواز کا علاج لندن میں بدستور جاری ہے اور فی الحال واضح نہیں کہ وہ کب وطن واپس لوٹیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن سےوطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن سےوطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، انہوں نے لندن میں قیام کے دوران بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پی آئی اے کی پرواز 758 سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ شہبازشریف نے لندن کے 6 روزہ دورے کے دوران بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

    شہباز شریف نے لندن میں قیام کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے اہم اجلاس میں بھی شریک ہوئے جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور عدالتوں میں مقدمات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیوں اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مائنس نوازشریف کی صورت قبول نہیں، نوازشریف کی مشاورت سےتمام معاملات طے
    کیے جائیں گے ، نوازشریف پارٹی سربراہ ہیں ان سے مشاورت کرتے ہیں۔


    شہبازشریف آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ شہبازشریف آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے، 2018 کے انتخابات میں اگر جماعت نے کامیابی حاصل کی تو شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے۔


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن روانہ

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن روانہ

    لاہور: وزیراعلیٰ میاں محمد شہبازشریف لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ نا اہل وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے۔ شہبازشریف لندن میں نوازشریف سے ملاقات اور بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

    خیال رہے کہ نوازشریف نے 23 اکتوبرکو لندن سے پاکستان آنا تھا تاہم ان کی واپسی کا شیڈول تین بار تبدیل ہوا اور وہ سعودی عرب چلے گئے جہاں انہوں نے عمرہ کرنے کے ساتھ ساتھ والدہ سے بھی ملاقات کی۔


    والدہ کودوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘ مریم نواز


    یاد رہے کہ چار روزسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نوازکا کہنا تھا کہ والدہ کو دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔


    نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    واضح رہے کہ 3 روز قبل احتساب عدالت نے نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے2 ریفرنسز میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 3 نومبر کو نوازشریف طلب کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • والدہ کودوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘ مریم نواز

    والدہ کودوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘ مریم نواز

    اسلام آباد : نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ والدہ کو دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا، دعاؤں کی اپیل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نوازنے اپنے پیغام میں کہا کہ والدہ کو دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل نا اہل وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو طبعیت ناساز ہونے پر لندن کے نجی اسپتال منتقل کردیا تھا۔ بیگم کلثوم نواز کی طبعیت کیمو تھراپی کے پہلے سیشن کے بعد سے ہی خراب تھی۔


    کلثوم نوازکی پہلی کیمو تھراپی مکمل، دعاؤں پر قوم کے شکرگذار ہیں، مریم نواز


    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی طبعیت میں بہتری آنے سے قبل کیمو تھراپی کا دوسرا سیشن نہیں کیا جائے گا۔


    کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا


    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور کزشتہ کئی ہفتوں سے لندن میں زیرعلاج ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نااہل وزیراعظم نوازشریف لندن روانہ

    نااہل وزیراعظم نوازشریف لندن روانہ

    لاہور : سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نوازکی عیادت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج پی آئی اے کی پرواز پی کے757 کے ذریعےلندن روانہ ہوگئے جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ ان کے سیکریٹری محمد حنیف خان بھی لندن روانہ ہوگئے۔


    نواز شریف کا طیارہ رن وے پر روک لیا گیا


    احتساب عدالت نے نوازشریف اوربچوں کو9 اکتوبر کودوبارہ طلب کیا ہوا ہے لیکن نوازشریف کی وطن واپسی کے ٹکٹ پر4 جنوری 2018 کی تاریخ درج ہے۔


    میرے بارے میں حقیقی فیصلہ این اے 120 کے عوام نے دیا، نوازشریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ میں ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہا ہوں اور کسی جماعت نے اپنے منشورپر عمل درآمد نہیں کیا لیکن ہم نے حکومت میں آکر اپنے وعدوں کو پورا کیا شاید اسی لیے ہمیں حکومت سے باہر کیا گیا۔


    ملک کیسے آگے بڑھےگا، یہ کھیل تماشا 70سال سے ہوتا چلا آیا ہے،نوازشریف


    واضح رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا پاناما میں کچھ نہیں ملاتھا تو قوم کو صاف صاف بتا دیتے، بتا دیتے پاناما میں کچھ نہیں ملا،اقامے پر نکال رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔