Tag: کلدیپ یادیو

  • کلدیپ یادیو نے جھگڑے کے دوران رنکو سنگھ کو تھپڑ دے مارا، ویڈیو وائرل

    کلدیپ یادیو نے جھگڑے کے دوران رنکو سنگھ کو تھپڑ دے مارا، ویڈیو وائرل

    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کے دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹر رنکو سنگھ کو دہلی کیپیٹلز کے کلدیپ یادیو نے میدان میں تھپڑ دے مارا۔

    بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کی اپنے ساتھی کرکٹر رنکو سنگھ کو میچ کے اختتام پر طمانچہ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

    میچ کے دوران دونوں کرکٹرز میں جھگڑا شروع ہوا تھا تاہم میدان میں کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے جھگڑا ختم کروادیا تھا جبکہ واقعہ میچ ریفری کو رپورٹ کردیا گیا۔

    میچ کے اختتام پر جب تمام کھلاڑی ایک ساتھ موجود تھے تو کلدیپ یادیو نے رنکو سنگھ کو میدان میں تھپڑ مار دیا۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کلدیپ یادیو کی جانب سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ صارفین نے بھارتی کرکٹر پر جرمانے یا معطلی کیلئے بھی مطالبہ کررہے ہیں۔

    اس میچ میں رنکو سنگھ کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپیٹلز کو 14 رنز سے شکست دی تھی۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل 2008 کے پہلے سیزن میں سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی سری سانتھ کو زور دار تھپڑ جڑ دیا تھا۔

    محمد عامر سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں، خرم شہزاد

    تاہم بعد میں سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے اس رویے پر معافی بھی مانگی تھی۔

  • ’’میدان میں روہت شرما کی جھاڑ ان کا پیار ہے!‘‘

    ’’میدان میں روہت شرما کی جھاڑ ان کا پیار ہے!‘‘

    روہت شرما کی جانب سے جھاڑ پلانے کے بعد کلدیپ یادیو صفائیاں پیش کرنے لگے، انھوں نے اسے کپتان کا پیار قرار دیدیا۔

    فیلڈ میں بھارتی کپتان روہت شرما اپنے جارحانہ طرز عمل کے لیے بھی جانے جاتے ہیں اور کئی بار اپنے ساتھی پلیئرز کو ڈانٹتے ہوئے بھی پائے گئے ہیں۔ حال ہی میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھی انھوں نے اپنے پلیئرز کو جھاڑ پلائی تھی۔

    بہت سے لوگ بھارتی اوپنر کے اس رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بدتمیزی اور غیر مہذب طرز عمل بھی قرار دیتے ہیں۔ حالیہ اختتام پذیر سیریز میں انھوں نے کھلاڑیوں کو تنبیہ کی تھی کہ میدان میں زیادہ آرام دہ نہ ہوں، وہ باغ میں ٹہلنے نہیں آئے۔

    اسی بارے میں بات کرتے ہوئے کلدیپ یادیو نے وضاحت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ کپتان کی محبت ہے اور اسے کسی خاص انسانی طرز عمل سے بالاتر ہوکر دیکھنا چاہیے۔

    کلدیپ یادیو نے کہا کہ ہمارا بہت اچھا تعلق ہے، ایک ساتھ بہت زیادہ گھومتے ہیں، ہم ذاتی چیزوں کے بارے میں بھی گفتگو کرتے ہیں۔ اس لیے ہماری بانڈنگ بہت اچھی رہی ہے۔

    لیگ اسپنر نے کہا کہ جو چیزیں کپتان میدان میں کہتے ہیں کسی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ہمارا اس طرح کا رشتہ ہے جو بھی وہ بولتے ہیں، انکا یہ ہمارے لیے پیار ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی کپتان نے بطور اسپنر کلدیپ کو دوبارہ سے بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سے قبل بائیں ہاتھ کے اسپنر کو بولنگ میں تیز رفتاری کی کمی کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا تھا۔

    کلدیپ مانتے ہیں کہ روہت شرما نے انھیں غیر متزلزل تعاون فراہم کیا، روہت کے مشوروں کے باعث انھیں پہلے سے بہتر بولر بننے میں کافی مدد ملی۔

  • کلدیپ یادیو نے ون ڈے میں تمام بھارتی اسپنرز کو پیچھے چھوڑ دیا!

    کلدیپ یادیو نے ون ڈے میں تمام بھارتی اسپنرز کو پیچھے چھوڑ دیا!

    بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو ان دنوں اپنی بہترین فارم میں ہیں، اسی بنا پر وہ ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارت کی جانب سے سب سے جلد 150 وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنر بن چکے ہیں۔

    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دونوں میچز میں انھوں نے عمدہ بولنگ کی۔ پاکستان کے خلاف کلدیپ نے 5 وکٹیں اپنے نام کے آگے درج کرائیں جب کہ سری لنکا کے خلاف وہ 4 بیٹرز کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

    آئی لینڈرز کے خلاف آخری میچ میں انھوں نے 150 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔ وہ 88 میچز میں 25.64 کی ایوریج سے ڈیڑھ سو وکٹیں حاصل کرنے والے سب سے تیز ترین بھارتی اسپنر بنے ہیں۔

    جس اسپنر نے سب سے کم میچز میں 150 وکٹیں حاصل کی ہیں وہ پاکستان کے سابق ٹاپ کلاس اسپنر ثقلین مشتاق ہیں انھوں نے 78 میچز میں یہ کارنامہ انجاد دیا۔

    اس کے علاوہ افغانستان کے راشد خان 80 میچز اور سری لنکا کے اجنتھا مینڈس 84 ون ڈے انٹرنیشنلز میں اس سنگ میل تک پہنچے میں کامیاب رہے۔

    لیفٹ آرم اسپنر کی بولنگ کی بھارتی کپتان روہت شرما بھی تعریف کرچکے ہیں، ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف بھارت کی فتح میں کلدیپ کی بولنگ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

  • کونسی چیز کلدیپ یادیو کی پرفارمنس میں بہتری لائی؟ اسپنر نے بتا دیا

    کونسی چیز کلدیپ یادیو کی پرفارمنس میں بہتری لائی؟ اسپنر نے بتا دیا

    ایشیا کپ میں اب تک بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے سب سے زیادہ وکٹیں لی ہیں، لیفٹ آرم اسپنر کا کہنا ہے کہ ایکشن کی تبدیلی کی وجہ سے ان کی بولنگ میں بہتری آئی ہے۔

    بھارتی لیگ اسپنر نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دونوں میچز میں عمدہ بولنگ کی، بالخصوص پاکستانی بیٹرز کے خلاف وہ کافی متاثر کن رہے جو اسپنرز کو کھیلنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ انھوں نے گرین شرٹس کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    کلدیپ کا کہنا تھا کہ سرجری کے بعد ان کا رن اپ سیدھا ہوگیا ہے، وہ اب زیادہ جارحانہ طریقے سے بولنگ کرسکتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ پہلے گیند کو ریلیز کرتے ہوئے ان کا دایاں ہاتھ گرجاتا تھا لیکن اب اس پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

    ڈیڑھ سال قبل سرجری کے عمل سے گزرنے والے بولر نے کہا کہ ان کی اسپن اور ڈرفٹ پہلے جیسی ہی ہے لیکن رفتار بڑھ گئی ہے۔ ان سب چیزوں کے ملاپ نے ان کی بولنگ کو بیٹرز کے لیے مشکل بنادیا ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ سرجری کے پانچ ماہ بعد انھوں نے کرکٹ کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ میرے فزیو نے مجھے ایکشن تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا تاکہ میرے گھٹنوں پر بوجھ کم ہوسکے۔ اس پر عمل کرنے سے چھ ساتھ ماہ کے دوران میری بولنگ میں بہتری آئی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان کو 228 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی تھی۔ کلدیپ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 25 رنز دے کر 5 بیٹرز کو چلتا کیا تھا۔