Tag: کلر سیداں

  • کھیم سنگھ کی 45 کمروں والی چار منزلہ حویلی…

    کھیم سنگھ کی 45 کمروں والی چار منزلہ حویلی…

    کلر سیداں کا علاقہ تاریخی اور تہذیبی اعتبار سے بڑا زرخیز رہا ہے۔ پنجاب کے اس علاقے کی کئی حویلیاں تاریخی اہمیت کی حامل ہیں اور ہمارا قیمتی ورثہ ہیں۔ یہاں کا بیدی محل خاص طور پر مشہور ہے۔ اس کے علاوہ کرشنا مندر اور کلر تھانہ کی تاریخی عمارات بھی اہم ثقافتی ورثہ ہیں۔

    آج ان کے اطراف کشادہ سڑکیں اور بلند و بالا جدید طرز کی عمارتیں بن چکی ہیں، لیکن ان حویلیوں کے در و دیوار اپنے طرزِ تعمیر کی انفرادیت اور مکینوں کی شان و شوکت کا ثبوت ہیں۔

    اس علاقے میں قلعہ روات، دان گلی اور سنگنی میں گھرے کلر کے درمیان بابا کھیم سنگھ کی سترہ کنال پر پھیلی ہوئی حویلی تہذیب و ثقافت، آرٹ اور ہنر مندی کی ایک بیش قیمت یادگار کے طور پر آج بھی موجود ہے۔ اسے بیدی محل بھی کہتے ہیں۔

    سکھوں کی روحانی شخصیت کھیم سنگھ بیدی نے یہ حویلی 1836 میں تعمیر کروائی تھی۔ اس کا دروازہ لگ بھگ سو سال پرانا ہے جس کی بناوٹ اس دور کے کاری گروں کی مہارت کا ثبوت ہے۔

    اندرونی دیواروں پر مصوروں نے مردوں اور عورتوں کی تصاویر اور چھت پر نقش و نگار بنائے ہیں جو حویلی کے مالک کے جمالیاتی ذوق کی علامت ہیں۔ اس قلعے میں گُل کاری اور نقاشی کا کام بھی نظر آتا ہے جو اس کے حسن میں اضافہ کرتا ہے۔

    اس چار منزلہ حویلی میں 45 کمرے بنائے گئے تھے۔ مختلف جھروکے، دریچے، طاقچے اور لکڑی کے منقش دروازے اس حویلی کی شان اور دل کشی بڑھاتے تھے، جو اب بوسیدہ اور خستہ حال ہیں۔

  • پارلیمانی نظام میں وزیراعظم کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا،چوہدری نثار

    پارلیمانی نظام میں وزیراعظم کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا،چوہدری نثار

    کلرسیداں: بلاول بھٹو بچے نہیں رہے ہیں مگر سیاست سے نابلد ضرور ہیں،وزیراعظم کی غیرموجودگی میں نائب وزیر اعظم کی آئین میں گنجائش نہیں۔

    تفصیلات کے مطابقوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اپنے انتخابی حلقے میں ترقیاتی اسکیموں کے سلسلے میں کلر سیداں آئے تھے،اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اپنے حلقے میں سرکاری اسکول سمیت کئی زمینوں پر قبضے واگذار کروالیے ہیں جب کہ آج اپنے حلقے میں 4 ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کروں گا۔

    اپنے حوالے سے بلاول بھٹوکے دیے گئے بیان پر چوہدری نثار نے کوئی ردعمل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو بچے نہیں ہیں لیکن سیاست سے نابلد ہیں،غیر ضروری اور غیر سنجیدہ بیانات پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔

    وزیر اعظم کی غیر موجودگی سے آئینی خلاء کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے جواب دیا کہ پارلیمانی نظام میں وزیر اعظم کی جگہ کوئی اور نہیں سکتا،دنیا بھر کے جمہوری ممالک میں وزیر اعظم کی بیماری یا ملک سے باہر ہونے کی صورت میں کوئی اور وزیر اعظم کی جگہ نہیں لیتا، برطانیہ،ہندوستان،آسٹریلیا،اور کینیڈا سمیت کہیں ایسی مثل نہیں ملتی۔

    وزیراعظم اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بیرون ملک دوروں پر جا چکے ہیں، کبھی ان کی غیر موجودگی پر آئینی بحران پیدا نہیں ہوا،اب ایسا کیا ہو گیا کہ یہ سولاات اُٹھائے جا رہے ہیں،انہوں نے وضاحت پیش کی کہ وزیر اعظم کی غیر موجودگی،بیماری یا چھٹی میں وفاقی کابینہ اپنا کام کرتی رہتی ہے۔

    دہشت گردی کے حوالے سے امریکی رہورٹ پر چوہدری نثار نے موقف اپنایا کہ 2013 کے مقابلے میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے،اس حوالے سے امریکہ کی رپورٹ کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔


    اسلام آباد سےجعلی شناختی کارڈ بنانے والے 7 ملزمان گرفتار


    نادار افسران کی گرفتاری اور جعلی شناختی کارڈز بنانے کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ نادرا کا پورا ادارہ بدعنوان نہیں، تاہم کچھ کرپٹ لوگ ضرور ہیں،جن کا پتہ لگا کے گرفتار کیا جارہا ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نادرا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا گیا ہے،ہماری حکومت نے گزشتہ دوسال میں لاکھوں شناختی کارڈز منسوخ کیے ہیں۔


    چوہدری نثار نے شناختی کارڈز کی تصدیق کےنظام کی منظوری دیدی


    شناختی کارڈز کی تصدیقی عمل کے لیے وضع کیے گئے نظام کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ڈھائی کروڑخاندانوں کی تصدیق کی جائیگی،اس سلسلے میں ہر شخص کو نادرا آفس آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    انہوں نے کہا کہ نادرا کی جانب سے ساڑھے 10کروڑسمزمالکان کوخاندان کے سربراہ کو تصحیح کےلیے پیغام بھیجا جائے گا،کسی خاندان میں غیر متعلقہ اشخاص موجود ہوئے تو نادرا جا کر انہیں حذف کرانا ہوگا، یا وہ افراد جن کا شناختی کارڈ منسوخ کیاجاے گا،انہیں مقامی نادراسینٹرآنا پڑے گا۔

  • پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، چوہدری نثارعلی

    پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، چوہدری نثارعلی

    کلر سیداں : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پاکستان میں داعش کے وجود کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش مشرق وُسطیٰ کی تنظیم ہے۔ یہاں اُس کا نام استعمال کرنے والے ہمارے پُرانے دُشمن ہیں،بس وہ اپنا نام تبدیل کرلیتےہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں ریسکیو 1122 کی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا ایک بارہ بور کے فائر پر اسکول کالج بند ہونے کے اعلانات ہوتے ہیں۔ قوم کو اے پی ایس کے بچوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔

    چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ مدارس دہشت گردی کی راہ میں رکاوٹ ہیں لیکن تمام مدارس دہشت گردی میں ملوث نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    مدارس کی رجسٹریشن پر اتفاق ہو گیا ہے، جلد اعلان ہو گا، داعش کا پاکستان میں وجود نہیں، کچھ تنظیمیں داعش کا نام استعمال کر کے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

    دہشت گردی کے خلاف قوم کو مزید متحرک ہونا پڑے گا، وزیر داخلہ نے ایک بار پھر ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن کی دُم پر میرا پیر ہے وہی شور مچاتے ہیں۔

    چوہدری نثار نے اپنے حلقے کلر سیداں میں بلدیاتی نمائندوں کو اچھا کام کر نے کی صورت میں اپنے فنڈ سے کروڑوں روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔