Tag: کلر کہار

  • کلر کہار  میں باراتیوں کی بس کو حادثہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی

    کلر کہار میں باراتیوں کی بس کو حادثہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی

    چکوال : کلر کہار کے قریب موٹروے سالٹ رینج میں بس حادثے کے مزید2زخمی دم توڑگئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال میں کلر کہار کے قریب موٹروے سالٹ رینج میں بس حادثہ کے مزید 3 اور زخمی مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گئے۔

    جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی، جاں بحق افراد میں 6 خواتین سمیت 14 افراد شامل ہیں جبکہ 63 زخمی ہوئے ہیں۔

    ہولی فیملی لائے گئے 6 زخمی لائے گئے تھے ، جس میں علی حمزہ، سہیل نگہت عالم، عالم ڈار، سید باقر اورنادعلی شامل تھے، ہولی فیملی اسپتال لائے گئے تمام زخمی افراد کا تعلق کلر کہار سے ہے۔

    ریسکیوذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد میں 6 خواتین سمیت 14 افراد شامل ہیں جبکہ 63 زخمی ہوئے ، شناخت کے بعد 6 خواتین سمیت 12 افراد کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔

    زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔

    گورنر پنجاب نے چکوال میں باراتیوں کی بس سےقیمتی جانوں کےنقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افرادکیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

    یاد رہے مسافربس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، کلر کہار کے قریب ٹائر پھٹنے سے قلابازی کھاتے ہوئے حفاظتی دیوارتوڑ کر دوسری ٹریک پر آنے والی گاڑیوں سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری۔

  • شجر کاری منصوبوں کی سماعت، سپریم کورٹ کا سندھ اور کے پی پر اظہار برہمی

    شجر کاری منصوبوں کی سماعت، سپریم کورٹ کا سندھ اور کے پی پر اظہار برہمی

    اسلام آباد: ملک میں شجر کاری منصوبوں کے سلسلے میں سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سندھ اور خیبر پختون خوا پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے بلین ٹری منصوبے کے تحت درخت لگانے کی عدالتی تصدیق کا بھی عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے منصوبے کی تمام تفصیلات طلب کر لیں، سپریم کورٹ نے کہا آگاہ کیا جائے منصوبے پر اب تک کتنے فنڈز خرچ ہوئے، فنڈز خرچ ہونے کا جواز بھی معہ ریکارڈ پیش کیا جائے۔

    کتنے درخت کہاں لگے، سپریم کورٹ نے تمام تفصیلات تصاویر سمیت فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا، سپریم کورٹ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی سے سٹیلائٹ تصاویر بھی منگوا لیں، نیز سپریم کورٹ نے کلر کہار کے اطراف پہاڑوں پر کمرشل سرگرمیاں روکنے کا حکم دے دیا۔

    پہاڑوں سے متعلق عدالت کو بتایا گیا کہ نجی ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا نجی ملکیتی پہاڑ ہیں تو بھی قدرتی حسن متاثر کرنے کی اجازت نہیں، پنجاب حکومت کمرشل سرگرمیاں ختم کرا کر پہاڑوں پر درخت لگائیں۔

    سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ناہید درانی نے عدالت کو بتایا کہ ایک سال میں 430 ملین درخت لگائے جا چکے ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے ناہید درانی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کیا آپ نے 430 ملین درخت لگے دیکھے ہیں؟ ناہید درانی نے بتایا کہ یہ دیکھنا ممکن نہیں ہے کہ تمام درخت لگے ہوئے ہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ 10 ارب درخت لگنا ناقابل یقین بات ہے، اتنے درخت لگ گئے تو ملک کی قسمت بدل جائے گی، عدالت نے بلین ٹری منصوبے کے تحت درخت لگانے کی عدالتی تصدیق کا بھی عندیہ دیا، چیف جسٹس نے کہا ملک بھرمیں مجسٹریٹس کے ذریعے درخت لگنے کی تصدیق کرائیں گے۔

    کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الحسن نے محکمہ جنگلات سندھ کے حکام کی بھی سرزنش کی، انھوں نے ریمارکس میں کہا سندھ میں جو بھی فنڈز جاتے ہیں چوس لیے جاتے ہیں، جتنا بھی فنڈ چلا جائے لگتا کچھ نہیں، انسانوں کا جینا مشکل ہے تو درخت کیسے رہیں گے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سندھ میں ڈاکو پکڑنے کے نام پر لاڑکانہ کے قریب جنگل کاٹاگیا، سندھ پولیس ڈاکو تو کیا ایک تتلی بھی نہیں پکڑ سکی، پورے پورے جنگل صاف ہوگئے مگر پکڑا کوئی نہیں گیا۔

    سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا نہروں، دریاؤں کے اطراف درخت عدالت نے لگوائے، بلین ٹری سونامی منصوبے کے درخت کہاں گئے؟ سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی نے بتایا کہ بلین ٹری منصوبے پر عمل صوبائی حکومتیں کر رہی ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا صوبے آپ کی بات سنتے ہی کہاں ہیں، بلوچستان میں تو بلین ٹری منصوبے کا وجود ہی نہیں۔

    عدالت میں سیکریٹری ماحولیات خیبر پختون خوا کی بھی سرزنش کی گئی، جسٹس اعجاز الحسن نے کہا اسلام آباد پشاور موٹر وے پر درختوں کا وجود ہی نہیں، ملک کی کسی ہائی وے کے اطراف درخت موجود نہیں، کلر کہار کے اطراف پہاڑوں سے درخت کاٹ دیے گئے، اور اب وہاں ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جا رہی ہیں۔

    جسٹس اعجاز نے کہا بلین ٹری منصوبے سے متعلق دعوے کے شواہد بھی دیں، کیا بلین ٹری منصوبہ کی تصدیق بھی کرائی جا رہی ہے ؟ عدالت نے بلین ٹری منصوبے کے تحت درخت لگانے کی عدالتی تصدیق کا عندیہ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکریٹری پلاننگ اور چاروں صوبائی سیکریٹریز جنگلات کو طلب کر لیا، سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت ایک ماہ بعد ہوگی۔

  • مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم: خاتون سمیت چار افراد جاں بحق

    مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم: خاتون سمیت چار افراد جاں بحق

    کلر کہار : موٹر وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ،چار افراد لقمہ اجل بن گئے، تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر کلر کہار کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار مسافر وین اور ٹرالر کےتصادم میں چار افرادجاں بحق ہوگئے،

    تیزرفتاری نےزندگی رفتارروک دی۔ گھرجانےکاسفرآخری سفربن گیا۔ چکوال سے سرگودھا جانےوالی تیزرفتاروین مسافروین ٹرالرسےٹکراگئی۔

    خوفناک تصادم کےنتیجہ میں خاتون سمیت چارافرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حادثےکی اطلاع ملتےہیں امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی۔

    ریسکیو رضاکاروں نےحادثےمیں جاں بحق اورزخمی ہونےافراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزاسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی افرادکے لواحقین بڑی تعدادمیں پیاروں کی تلاش میں اسپتال پہنچ گئے۔

  • کلر کہار: مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم، 5افرادجاں بحق

    کلر کہار: مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم، 5افرادجاں بحق

    چکوال: کلر کہار کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار مسافر وین اور ٹرالر کے تصادم میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    چکوال سے سرگودھا جانے والی تیز رفتار مسافر وین ٹرالر سے ٹکرا گئی، خوفناک تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت چار افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی۔

    ریسکیو رضاکاروں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین بڑی تعداد میں پیاروں کی تلاش میں اسپتال پہنچ گئے ہیں۔