Tag: کلسٹر بم

  • روس کو یوکرین میں کلسٹر بموں کا استعمال کرنا پڑا تو کر دے گا، پیوٹن کی جوابی دھمکی

    روس کو یوکرین میں کلسٹر بموں کا استعمال کرنا پڑا تو کر دے گا، پیوٹن کی جوابی دھمکی

    ماسکو: ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو اگر یوکرین میں کلسٹر بموں کا استعمال کرنا پڑا تو کر دے گا۔

    روئٹرز کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےا مریکا کو جوابی کارروائی کی دھمکی دے ڈالی ہے، پیوٹن نے کہا کہ اگر یوکرین نے امریکا کے فراہم کردہ کلسٹر بم استعمال کیے تو روس کے پاس بھی ایسے کلسٹر بموں کا کافی ذخیرہ ہے جو ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جائے گا۔

    صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ ’’اس قسم کے بموں کے استعمال کو وہ جرم سمجھتے ہیں‘‘ لیکن انھوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا کرنا ہوا تو ’’وہ کلسٹر بموں کے استعمال کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔‘‘

    خیال رہے کہ امریکا نے یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، اور یوکرین نے جمعرات کو کہا کہ اسے امریکا سے کلسٹر بم موصول ہو گئے ہیں، جب کہ انسانی حقوق کے مخلتف گروپس کی جانب سے اس امریکی اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا کے 100 ممالک پر کلسٹر بموں کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔

  • دنیا بھر میں کلسٹر بموں کے استعمال میں کمی، لیکن بھارت باز نہ آیا

    دنیا بھر میں کلسٹر بموں کے استعمال میں کمی، لیکن بھارت باز نہ آیا

    نئی دہلی: دنیا بھر میں کلسٹر بموں کے استعمال اور ان سے ہونے والی ہلاکتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، لیکن بھارت باز نہ آیا، حالیہ دنوں میں لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر بموں کا استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق تخفیف اسلحہ سے متعلق ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کے دباؤ کے باعث کلسٹر بموں کا استعال کم ہوچکا ہے، شام اور یمن میں بھی اس بم کا استعمال نہیں کیا جارہا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس کلسٹر بموں کے پھٹنے سے 149 افراد مارے گئے تھے اور یہ تعداد 2018 کے مقابلے میں نصف ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کمی کی وجہ یہ ہے کہ شام اور یمن میں اس طرح کے بارود کا استعمال روک دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا کے 106 ممالک نے کلسٹر بموں کے استعمال پر پابندی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس کے بعد سے ان بموں کے ذخیرے میں نناوے فیصد کی کمی آچکی ہے۔

    کلسٹر بم کا استعمال، وزیراعظم عمران خان کا عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

    لیکن بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے، رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی اور کلسٹر بم مارے۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کلسٹر بم کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

    دریں اثنا ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کے حوالے سے کہا تھا بھارتی فوج کاکلسٹربم کا استعمال قابل مذمت ہے، بھارت کلسٹربم استعمال کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

  • کلسٹر بم کے استعمال کے ناقابل تردید ثبوت اے آر وائی نیوز نے حاصل  کر لیے

    کلسٹر بم کے استعمال کے ناقابل تردید ثبوت اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیے

    مظفر آباد: آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے اِس پار پاکستانی علاقے میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں کے استعمال کے ناقابل تردید ثبوت اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کلسٹر بم استعمال کر کے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی سامنے آئی ہے، میڈیا نے اس معاملے کی آزاد کشمیر سے کوریج کی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوسیری کی آبادی میں کلسٹر بم بکھرے پڑے ہیں۔

    بھارتی فوج کی جانب سے وادیٔ نیلم کی سول آبادی پر کلسٹر بم برسائے گئے تھے، فائر کیے گئے مزید کلسٹر بم نوسیری سے مل گئے ہیں۔

    بھارتی فوج نے ایل او سی پر گولہ باری کے دوران آبادی پر کلسٹر بم پھینکے، بھارتی فوج نے ممنوعہ کلسٹر بموں سے شہریوں کو نشانہ بنایا، ایک بچہ کھلونا سمجھ کر کلسٹر بم گھر لے گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کا ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال

    خیال رہے کہ نوسیری لائن آف کنٹرول سے پانچ ساڑھے پانچ کلومیٹر دور ہے جہاں کلسٹر بموں سے آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں سمیت دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

    دوسری طرف بھارت کا دعویٰ ہے کہ وہ صرف پاکستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، تاہم اے آر وائی نیوز نے اس بھارتی دعوے کا پول کھول دیا ہے۔

    واضح رہے کہ نوسیری میں کلسٹر بموں سے 4 شہریوں کی شہادتیں ہوئی ہیں، جب کہ 11 افراد شدید زخمی ہوئے، بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو کلسٹر بم فائر کیے تھے۔

  • کلسٹر بم کا استعمال، وزیراعظم عمران خان کا عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

    کلسٹر بم کا استعمال، وزیراعظم عمران خان کا عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بم کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے کلسٹر بم کو استعمال کر کے آبادی کو نشانی بنایا جو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کلسٹر بم استعمال کر کے 1983 کے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے لہذا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے۔

    مزید پڑھیں: بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سےعالمی امن اور خطے کی سیکیورٹی کوخطرات درپیش ہیں،سیکیورٹی کونسل بھارت کی وجہ سےسیکیورٹی کودرپیش خطرات کانوٹس لے۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر دہرایا کہ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش بھی کی، اب وقت آگیا ہے ثالثی کی جائے۔

    یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبادی پر کلسٹر بم فائر کیے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی جانب سے ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کے حوالے سے کہا تھا بھارتی فوج کاکلسٹربم کااستعمال قابل مذمت ہے، بھارت کلسٹربم استعمال کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔

  • کلسٹر بموں کا استعمال: شہباز شریف کا اِن کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    کلسٹر بموں کا استعمال: شہباز شریف کا اِن کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کے استعمال پر قاید حزبِ اختلاف شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں اِن کیمرہ اجلاس بلائے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے آبادی پر کلسٹر بمبوں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری پارلیمنٹ کا اِن کیمرہ سیشن بلا کر اعتماد میں لے۔

    میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خطے میں آگ سے کھیل رہا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش کے بعد بھارت آپے سے باہر ہو گیا ہے، بھارت کی جانب سے جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی شروع کر دی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کا ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کو آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے وادیٔ نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ٹارگٹ کیا، کلسٹر ٹوائے بم سے 4 سال کے بچے سمیت 2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلسٹر بم یا اس میں بارود کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے، شہریوں پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، عالمی برادری کو بھارت کے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہیے۔

  • امریکہ کا سعودیہ عرب کو مزید کلسٹر بم فروخت نہیں کرنے کا فیصلہ

    امریکہ کا سعودیہ عرب کو مزید کلسٹر بم فروخت نہیں کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن: سعودی اتحادی فوجوں کی یمن کے شہری علاقوں میں کلسٹر بم برسانے پر’’اوبامہ کابینہ‘‘ نے سعودیہ عرب کو ’’کلسٹر بم‘‘ کی فروخت کو منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے سعودیہ عرب کو گولہ بارود کی فروخت و ترسیل کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ سعودیہ عرب کی اتحادی فوجیوں کی جانب سے یمن کے اہلِ تشیعوں کی آبادیوں پر کلسٹر بم برسانے کی وجہ سے ہزاروں معصوم شہریوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔

    یاد رہے سعودیہ عرب کی اتحادی افواج مارچ 2015 سے ایران کی حمایت اللہ ’’حوثیوں‘‘ سے یمن کے وسیر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے جنگ جاری ہے۔

    رابطہ کرنے پر امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ سعودیہ عرب کی اتحادی فوجیوں کی جانب سے یمن کے شہری علاقوں میں بھی کلسٹر بم برسائے جا رہے ہیں،جس سے عام شہریوں کی جان و مال محفوظ نہیں رہے۔
    انہوں نے مزید کا کہا ہم سنجیدگی سے ان اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    یاد رہے ’’کلسٹر بم‘‘ کو خاص طور پر دشمنوں کو قتل کرنے، ان کی آمد و رفت کے راستے اور رسد کو بے رحمانہ تباہ کرنے کے لیے بنایا گیاہے،ایسے خطرناک بارود سے عام شہریوں کو نشانہ بنانا بربریت کی علامت ہے۔

    امریکہ میں ’’جنگ مخالف‘‘ حلقوں نے امریکہ کی جانب سے کلسٹر بم کی سپلائی منقطع کرنے کو عمل کو سراہا ہے، انہوں نے امید ظاہر کیا کہ ایسے اقدامات سے دنیا میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی

    واضع رہے ’’ایمنیسٹی انٹرنیشنل‘‘ اور ’’ہیومن رائیٹس واچ‘‘ نے بھی سعودی اتحادیوں کی یمن پر کلسٹر بم برسانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کلسٹر بم یمن کے شہریوں کو بارودی سرنگوں سے بھی زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں، اس موقع پردونوں تنظیموں نے سعودیہ عرب کو کلسٹر بم کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ امریکہ سعودیہ عرب کو لاکھوں ڈالرز کے کلستر بم اور فوجی امداد فروخت کر چکی ہے۔

    کلسٹر بم پر امریکی حکام کی پابندی اور امریکی رکن پارلیمنٹ کی سعودیہ پر شام اور یمن میں داعش کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر تنقید سے امریکہ اور سعودیہ کے درمیان تعلقات میں تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔

    امریکہ اور سعودیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات کا انحصار امریکہ کی جانب سے فوجی امداد اور سعودیہ کی جانب تیل کی فراہمی کے درمیان براہ راست تناسب پر منحصر ہے،امریکہ نے خود کو توانائی کے بحران سے نکال لیا ہے اور سعودیہ کے بد ترین مخالف ایران سے معاہدہ سعودیہ کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کا عملی ثبوت ہے۔