Tag: کلسٹر ٹوائے بم

  • کشمیریوں پر کلسٹر بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا، اعجاز چوہدری

    کشمیریوں پر کلسٹر بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا، اعجاز چوہدری

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ معصوم اور نہتے کشمیریوں پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔

    بھارتی افواج نے وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ٹارگٹ کیا، بھارت ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال کر رہا ہے۔

    کلسٹر بم سے معصوم بچے اور شہری شہید ہوئے، عالمی برداری اور اقوام متحدہ کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے، کلسٹر ٹوائے بم شہریوں کے خلاف تباہ کن ہتھیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کے تحت کلسٹر ٹوائے بم ممنوع ہے، بھارتی فورسز نے کلسٹر بم کا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جو جنیوا اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،جنیوا کے کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت عام شہریوں پر کلسٹر بم کا استعمال ممنوع ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا جنگی جنون تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، بھارت کا کوئی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، انشاء اللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی۔

    پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑ اہے اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اعجاز احمد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات بھارت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔

    پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت امریکی صدر کو کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کرنا پڑی، کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کوئی خونی واقعہ چاہتا ہے بھارت پاکستان کی جانب انگلی اٹھا کر عالمی رائے کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔

  • بھارت کا ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال

    بھارت کا ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانےکےلئےکلسٹرٹوائےبم کا استعمال کررہا ہے ، کلسٹرٹوائے بم سے 4سال کے بچے سمیت 2شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارت آپے سے باہر ہوگیا، بھارت کی جانب سے جنیوا کنونشن اورعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی سامنے آگئی ، بھارت کے ایل اوسی پر شہریوں کونشانہ بنانے کے لئے کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کا انکشاف ہوا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 30 اور 31جولائی کوآبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ٹارگٹ کیا، کلسٹر ٹوائے بم سے 4سال کے بچے سمیت2 شہری شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کلسٹربم یا اس میں بارود کا استعمال عالمی قوانین کے تحت ممنوع ہے، شہریوں پر کلسٹرٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، عالمی برادری کو بھارت کے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے۔

    خیال رہے کلسٹرٹوائے بم شہریوں کیخلاف تباہ کن ہتھیار ہے، اس بم سے بچوں،گھروں کوخصوصی طورپرنشانہ بنایاجاتا ہے اور یہ بم اپنے ٹارگٹ پرکھلونوں کی شکل میں بکھرجاتا ہے، اس بم سے40فیصدبچےنشانہ بنتے ہیں اور اکثر بچے کلسٹرٹوائے بم کو کھلونا سمجھ کر گھر لے جاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ہرسیزفائرکی خلاف ورزی کا مؤثرجواب دیا جارہا ہے اور دیاجائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کلسٹرٹوائے بم پھٹنے کے بعد بلیڈ کی طرح ہزاروں ٹکڑوں میں پھیلتا ہے ، یہ بم بارودی سرنگوں سے زیادہ خطرناک ہیں جبکہ جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کے تحت کلسٹر ٹوائے بم ممنوع ہے۔

    یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیاں کے حوالے سے کہا تھا خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ناکامی کانتیجہ ہے، ہرسیزفائرکی خلاف ورزی کا مؤثرجواب دیا جارہا ہے اور دیاجائے گا اور ہر قیمت پر شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائےگا، بھارت جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنارہا ہے۔