Tag: کلفٹن

  • کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں کتنی عمارتیں مخدوش قرار؟

    کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں کتنی عمارتیں مخدوش قرار؟

    لیاری عمارت سانحہ کے بعد کراچی میں مخدوش عمارتوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں کلفٹن میں بھی ایسی عمارتوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ ہفتہ 6 منزلہ عمارت گرنے سے 27 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو گئی تھیں۔ اس حادثے کے بعد حکومت سندھ سمیت تمام متعلقہ ادارے حرکت میں آ گئے ہیں اور شہر قائد میں تمام مخدوش اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    کلفٹن کا شمار کراچی کے پوش علاقوں میں ہوتا ہے۔ وہاں بھی مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے اور پہلے مرحلے میں 125 عمارتوں کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) میں مخدوش عمارتوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بورڈ کے سی ای او عمر فاروق ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سی بی سی کے زیر انتظام 7 علاقوں میں مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کی گئی۔

    اس اجلاس میں پہلے مرحلے میں 125 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا۔ ان میں دہلی کالونی میں سب سے زیادہ 51 مخدوش عمارتیں موجود ہیں۔

    اس کے بعد پاک جمہوریہ کالونی میں 27 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ مدنی آباد میں 16، پنجاب کالونی میں 14، لوئر گزری میں 7، بخشن ولیج اور چوہدری خلیق الزماں کالونی میں 5، 5 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا۔

    کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے سی ای او عمر فاروق ملک کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں۔ مخدوش عمارتوں کے مستقبل کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سانحہ لیاری کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مذکورہ عمارت سے متصل تین عمارتیں خالی کرانے کے بعد منہدم کر دیں۔ اس کے علاوہ انسانی زندگیوں کے لیے خطرناک قرار دی گئی دیگر کئی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔

    آج بھی ضلع جنوبی میں ایس بی سی اے نے کارروائی کرتے ہوئے دو مخدوش عمارتوں کو خالی کرایا۔ اس موقع پر مزاحمت کرنے پر 4 مکینوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/two-more-derelict-buildings-in-karachi-evacuated-4-residents-detained-after-resistance/

  • ڈیفنس اور کلفٹن میں منشیات فروشی کیخلاف چھاپے، 27 افراد گرفتار

    ڈیفنس اور کلفٹن میں منشیات فروشی کیخلاف چھاپے، 27 افراد گرفتار

    کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات کی فروخت اور استعمال کے خلاف پولیس نے ڈیفنس اور کلفٹن کے چائے خانوں، کافی شاپس اور عوامی مقامات سے 27 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات کی فروخت اور اس کے استعمال کو روکنے کیلئے پولیس نے کارروائیاں کیں۔

    گرفتار ہونے والوں میں مطلوب منشیات فروش نواز عرف بھولا اور مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم یاسین شاہ ولد شاہنواز بھی شامل ہیں۔

    بخاری، بدر کمرشل، راحت اور سحر کمرشل میں قائم ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران حراست میں لئے گئے مشکوک افراد کو تھانے منتقل کر کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی کے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں تحقیقات کے نتیجے میں پولیس کو شہر میں منشیات فروشی سے متعلق متعدد انکشافات ہوئے ہیں۔

    اس سلسلے میں مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ساجد حسن کے بیٹے سے بھاری مقدار میں لاکھوں مالیت کی منشیات بھی برآمد ہوئی۔

  • کراچی : کلفٹن میں فلیٹ کی تیسری منزل سے گرنے  والی  گھریلو ملازمہ کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی : کلفٹن میں فلیٹ کی تیسری منزل سے گرنے والی گھریلو ملازمہ کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی : کلفٹن میں فلیٹ کی تیسری منزل سے گرنے والی گھریلو ملازمہ کا اہم بیان سامنے آگیا ، جس میں اس نے بتایا کہ مجھے نشہ آور شہ دے کر تیسری منزل سے نیچے پھینکا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں فلیٹ کی تیسری منزل سے گرنے والی گھریلو ملازمہ نے پولیس کو دیئے گیے بیان میں کہا کہ مجھےنشہ آور شے دےکرتیسری منزل سے نیچے پھینکا گیا۔

    ملازمہ ثمینہ کا کہنا تھا کہ جاوید اور اشفاق گھرآئے اور انہوں نے کولڈ ڈرنک دی، کولڈ ڈرنک پینےکےبعدمجھےکچھ ہوش نہ رہا اور جب ہوش میں آئی تو نیچے پڑی ہوئی تھی۔

    دوسری جانب کراچی میں عمارت کی تیسری منزل سے لڑکی کے گرنے کے معاملے پر بوٹ بیسن پولیس نے زخمی لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ، مقدمہ اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : گھریلو ملازمہ رہائشی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ سودا لیکرفلیٹ پرپہنچی تھی، ساتھ کولڈرنک بھی لیکرآئی تھی، کولڈرنک پینے کےبعدبیہوش ہوگئی پھر یاد نہیں مجھے کس نے نیچے پھینکا۔

    پولیس نے دعویٰ کیا کہ واقعہ بظاہر خود کشی کا لگتا ہے خودکشی میں محفوظ رہنے کے بعد ممکنہ سزا سے بچنے کیلئے بیان بدلاگیا واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہے۔

  • ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن میں کیسے چوری کی؟ ملزم نے بتادیا

    ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن میں کیسے چوری کی؟ ملزم نے بتادیا

    کراچی : کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں چوری کرنیوالے ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، جس میں اس نے چوری کرنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں 20 لاکھ کی چوری کرنیوالے ملزم نے بیان میں بتایا کہ عید کے بعد سے چوری کی منصوبہ بندی کر رہاتھا کیونکہ یہ سب سے غیرمحفوظ جگہ تھی جہاں سیکیورٹی نہیں ہوتی۔

    ملزم حسن کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کرکےرات اسی جگہ رک گیا تھا پھر سرورروم جاکرکمپیوٹر سے کچھ سامان نکالا اور الارم بند کردیے۔

    ملزم نے مزید بتایا کہ آئی ٹی روم کا لاک توڑ کر اندر گیا اور کمپیوٹرپارٹس نکالے، پورے برانچ کے کمروں میں گھومتا رہا، تقریباً 18 ریم اوردیگر سامان نکالا اور چوری شدہ سامان کو بیگ میں لیکرگیا۔

    یاد رہے ایس پی کلفٹن نے بتایا تھا کہ برانچ میں چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے، ملزم نے چوری کیا گیا 20لاکھ مالیت کا سامان 2لاکھ روپے میں فروخت کیا۔

    پولیس حکام نے مزید کہا تھا کہ لیپ ٹاپ کمپیوٹر، کئی پروسیسر، ہارڈ ڈسک اور ریم برآمد کر لی گئی جبکہ ملزم نے جن لوگوں کو فروخت کیا تھا ان سے سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

  • ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث نہایت مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث نہایت مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کلفٹن بلاک 2 میں پولیس مقابلہ ہوا۔

    دو طرفہ فائرنگ کے بعد 2 زخمیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 3 پستول، 3 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق پکڑے گئے تینوں ملزمان رضا، عبد المنان اور تاج انتہائی مطلوب تھے، ملزمان گھروں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں، ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوا جس کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی: کلفٹن میں کھلے عام ڈکیتی کی واردات کرنے والے 3ملزمان  گرفتار

    کراچی: کلفٹن میں کھلے عام ڈکیتی کی واردات کرنے والے 3ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں کھلے عام ڈکیتی کی واردات کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور ڈیجیٹل شہادت کی مدد سے کلفٹن کے ہوٹل پر کھلے عام ڈکیتی کی واردات کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا نے بتایا گرفتار ملزمان سے 3 پستول ، 6 موبائل اورایک موٹرسائیکل برآمد ہوا۔

    اسد رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 23 جولائی کوہوٹل پر واردات کی تھی، واردات کے دوران ہوٹل پر بیٹھے افراد کو لوٹا گیا تھا، ملزمان نے جاتے وقت ہوائی فائرنگ بھی کی۔

    انھوں نے بتایا کہ ایس ایس پی ساوتھ ایس پی کلفٹن روحیل کھوسو کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ٹیم نے ٹیکنیکل ذرائع اور ڈیجیٹل ثبوتوں سے ملزمان کا سراغ لگایا۔

    ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، گرفتار ملزمان میں ایوب خان،عادل علی سومرو،آفاق شامل ہیں۔

    گرفتار ملزمان کے چوتھے ساتھی کی تلاش جاری ہے ، برآمد اسلحہ فرانزک کے لئے بھیجا جائے گا۔

  • ہینگ ٹونگ کو نکالنے کے لیے منگوائی گئی کرین شپ خود بڑی مصیبت میں‌ پھنس گئی

    ہینگ ٹونگ کو نکالنے کے لیے منگوائی گئی کرین شپ خود بڑی مصیبت میں‌ پھنس گئی

    کراچی: سی ویو پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکالنے کے لیے منگوائی گئی کرین شپ خود بڑی مصیبت میں‌ پھنس گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ویو پر پھنسے جہاز ہینگ ٹینگ کو نکالنے کا معاملہ اور الجھ گیا، جہاز کو نکالنا جہاز کے مالک کو بھی مہنگا پڑ گیا ہے، کیوں کہ مدد کے لیے منگوائی گئی کرین جہاز خود ریت میں پھنس گیا ہے۔

    کے پی ٹی کے مطابق کرین شپ سمندری لہروں کا مقابلہ نہ کر سکی تھی، کرین کو بیلنس کرنے کے لیے باندھے گئے جوڑ اور رسیاں بھی ہوا کے دباؤ سے ٹوٹ گئیں۔

    دوسری طرف جہاز کو نکالنے کے لیے منگوائی گئی ٹگ بوٹ بھی اونچی لہروں کے باعث جہاز کے قریب نہ پہنچ سکی تھی، بحری جہاز کو نکالنے کا آپریشن آج دوسری کوشش میں بھی ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد روک گیا گیا ہے۔

    جمعرات کی صبح جہاز کو نکالنے اور چینل کی طرف منتقل کرنے کے لیے یہ آپریشن دوبارہ شروع ہوگا، آپریشن صبح دس سے بارہ بجے کے درمیان کیا جائے گا۔

    ہینگ ٹونگ جہاز کو نکالنے کے لیے دوسری کوشش بھی ناکام

    قبل ازیں، سمندر کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کرین شپ کو جہاز کے قریب پہنچایا گیا تھا، کرین میں اسٹاف اور مزدور بڑی تعداد میں موجود تھے، بتایا گیا تھا کہ جہاز کے کنڈوں پر رسی اور زنجیریں باندھ کر جہاز کو پورٹ کی طرف کھینچا جائے گا، جب کہ کرین شپ کو متوازن رکھنے کے لیے شاول کے ذریعے کرین کے مختلف حصوں کو باندھا گیا۔

  • کراچی، کلفٹن میں گھر سے باپ بیٹے کی لاشیں برآمد

    کراچی، کلفٹن میں گھر سے باپ بیٹے کی لاشیں برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب گھر سے باپ بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب گھر سے باپ اور بیٹے کی لاشیں ملیں ہیں، دونوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

    ایس ایس پی شیراز نذیر کے مطابق مقتولین کی شناخت ڈاکٹر فصیح عثمانی اور کامران کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے، قاتلوں نے گھر میں کسی بھی سامان کو ہاتھ نہیں لگایا۔

    گھر میں رہائش پذیر مقتول ڈاکٹر فصیح کی والدہ اور بیوی واقعہ کے وقت واک کے لیے گھر سے باہر تھیں، پولیس کی جانب سے جائے حادثہ سے مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق واردات کے وقت دونوں باپ بیٹے سوئے ہوئے تھے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ قتل میں کوئی گھر کا بھیدی ملوث لگتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کراچی سے امریکا منتقل ہونے کی تیاری کررہے تھے۔

    پولیس کے مطابق مقتول فصیح عثمانی کراچی کے متعدد میڈیکل کالجز میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں، ایک سال قبل ہی ان کے بڑے بیٹے کا انتقال ہوا تھا، ان کے ساتھ قتل کیے جانے والا بیٹا کامران امریکا میں مقیم تھا اور دو ماہ قبل ہی کراچی آیا تھا۔

    دہرے قتل کی واردات کا مقدمہ مقتول فصیح عثمانی کی اہلیہ کی مدعیت میں کلفٹن تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    اہلیہ کا کہنا ہے کہ صبح چھ بجے گھر سے واک کرنے گئی تھی، واپس آئی تو دیکھا کہ گھر کا مرکزی دروازہ بند تھا، دروازہ نہ کھلنے پر عقبی دروازے سے اندر گئی تو فرش پر خون لگا پایا۔

    مقتول کی اہلیہ کے مطابق کمرے میں گئی تو دیکھا بیٹے کی لاش بیڈ پر اور شوہر کی فرش پر پڑی تھی، خوفزدہ ہوکر گھر سے باہر نکل آئی، پڑوسی نے پولیس کو اطلاع دی۔

  • کراچی، شرپسندوں کی جانب سے سیوریج لائن بند کرنے کا انکشاف

    کراچی، شرپسندوں کی جانب سے سیوریج لائن بند کرنے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں شرپسندوں کی جانب سے سیوریج لائن بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں سیوریج لائن بند کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ سیوریج لائن سے بڑی تعداد میں کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔

    واٹر بورڈ کے مطابق کلفٹن بلاک 4 میں سیوریج کی بند لائن کی شکایت پر کارروائی کی گئی، کھدائی کے بعد لائن کاٹنے پر شرپسندی کا انکشاف ہوا۔

    ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے سیوریج لائن بند کرکے علاقے میں اوور فلو کردیا تھا، سیوریج لائن میں پھنسائے گئے کپڑوں کے ٹکڑوں کو نکال دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ایک لاکھ ٹن کچرا اٹھا لیا، اب ڈسٹ بن چوری ہونے لگے ہیں: وزیر بلدیات سندھ

    ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق سیوریج لائن اوور فلو ہونے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے رپورٹ مراد علی شاہ کو بھیج دی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو فوٹیج کی مدد سے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گٹر بند کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں پرانا جمع ایک لاکھ ٹن کچرا اٹھایا جاچکا ہے، اب نیا مسئلہ سامنے آیا ہے کہ ڈسٹ بن چوری ہونے لگے ہیں۔

  • کراچی، کلفٹن کے علاقے میں پارک سے تشدد زدہ 3 لاشیں برآمد، مقدمہ درج

    کراچی، کلفٹن کے علاقے میں پارک سے تشدد زدہ 3 لاشیں برآمد، مقدمہ درج

    کراچی: شہر قائد کے علاقے بیچ ویو پارک کلفٹن سے ایک گھنٹے کے دوران 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن بیچ ویو پارک سے تین لاشیں ملی جن کی شناخت کرلی گئی ہیں، ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی ہے، تینوں افراد بے گھر تھے، پارک میں سو رہے تھے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ گھنٹہ پہلے پہلی لاش کی اطلاع ملی تھی، سرچ آپریشن کرنے آئے تو مزید 2 لاشیں ملیں۔

    [bs-quote quote=”کورنگی سے بھی 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ریسکیو ذرائع”][/bs-quote]

    طارق دھاریجو کے مطابق فرانزک ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کررہی ہے، لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے یہ لوگ مزدور لگتے ہیں۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ مزید تفتیش کے لیے مختلف ٹیمیں بنادی گئی ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت امشیر افضل اور علی حسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہی لگتا ہے کہ سر پر پتھر یا لوہے کی چیز ماری گئی ہے، تینوں مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں تفتیش کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

    پولیس کے مطابق ایک پالش والا دوسرا مستری ہے، موت کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ادھر ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی سے بھی 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ قتل کی کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا ہے، تینوں افراد کے قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔