Tag: کلچر

  • کیا آپ کبھی ہوٹل سینما کلچر کا حصہ بنے؟ ماضی میں لے جانے والی حیرت انگیز ویڈیو رپورٹ

    کیا آپ کبھی ہوٹل سینما کلچر کا حصہ بنے؟ ماضی میں لے جانے والی حیرت انگیز ویڈیو رپورٹ

    ویڈیو رپورٹ: امتیاز علی چنہ

    دیہی سندھ میں ہوٹل سینما کا کلچر بہت ہی منفرد، دل چسپ اور سستی تفریح مہیا کرنے کا ذریعہ ہے، دیہات میں رہنے والے مزدور دن بھر کام کاج کی مصروفیات کے بعد جھونپڑے نما ہوٹل کا رخ کرتے ہیں، آپ نے کبھی ان جھونپڑے نما ہوٹل سینما میں بیٹھ کر فلم سے لطف نہیں اٹھایا ہے تو آج ہم آپ کو اس ویڈیو میں مٹیاری میں بنے اس منی سنیما کی سیر کرواتے ہیں۔

    جھونپڑے نما چائے خانے پر ٹی وی اسکرین سے بڑے لاؤڈ اسپیکرز کو جوڑ کر اسے ایک منی سینما میں تبدیل کیا جاتا ہے، یہ ہوٹل سینیما کلچر اپنے اندر سماجی و ثقافتی خوب صورتی کے ساتھ ساتھ مزدور کلاس طبقے کو سستی تفريح مہیا کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔


    لورالائی کا زیتون کا تیل امریکا میں مقابلے میں عالمی معیار کا قرار، ویڈیو رپورٹ


    سندھ کے اکثر دیہی علاقوں میں جھونپڑوں میں بنی یہ سینما نما اوطاقیں قائم ہیں، جہاں دن بھر کھیتوں میں کام کرنے کے بعد تقریباً ہر عمر کے لوگ رخ کرتے ہیں اور چائے کی چسکیوں کے ساتھ فلم دیکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ دن بھر کی روداد بھی ایک دوسرے کو سنا کر سماجی رابطوں کو پختہ کرتے ہیں۔

    چند روپے میں چائے کے ساتھ فلمی تفریح فراہم کرنے والے یہ ہوٹل دیہی سندھ کی خوب صورتی کو چار چاند لگائے ہوئے ہے۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • پنجاب کا کلچر بدل گیا،کوئی انتظامیہ کے پاس ناجائز کام لے کر نہیں جاتا،عثمان بزدار

    پنجاب کا کلچر بدل گیا،کوئی انتظامیہ کے پاس ناجائز کام لے کر نہیں جاتا،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کا کلچر بدل گیا،کوئی انتظامیہ کے پاس ناجائز کام لے کر نہیں جاتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سے ڈی جی خان، تونسہ کی سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔سابق ناظمین،سابق چیئرمینوں اور چیف آف کھیتران سردارحافظ اورنگزیب برادری سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

    سابق لیگی ایم پی اے ممتاز خان بھٹو قیصرانی،سابق وائس چیئرمین جاوید قیصرانی نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ قیصرانی برادری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے کی نمائندگی خود کرتا ہوں،سیاست کو کرپشن سے پاک کیا،کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،پنجاب کا کلچر بدل گیا،کوئی انتظامیہ کے پاس ناجائز کام لے کر نہیں جاتا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے 18 اضلاع خود وزٹ کیے،وہوا جیسی پسماندہ تحصیل کا دورہ کرنے والا پہلا وزیراعلیٰ ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں پسماندہ علاقوں کا وکیل بن کر بیٹھا ہوں،پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانا میرا مشن ہے۔

  • مقدمات نمٹانےکےلیےجدیدطریقےاختیارکرناہوں گے‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    مقدمات نمٹانےکےلیےجدیدطریقےاختیارکرناہوں گے‘چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کا کہناہےکہ مقدمات نمٹانےکےلیےجدیدطریقےاختیارکرناہوں گے۔انہوں نےکہاکہ مصالحتی عمل دنیا میں تیزی سےپھیل رہاہے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ حکم امتناعی کے کلچر کو بھول جائیں،انہوں نےکہا کہ کوشش ہے کوئی معاملہ زیادہ دیرتک حکم امتناع میں نہ رہے۔

    انہوں نےکہا کہ مسئلے بند کمرے میں بھی حل ہوسکتے ہیں،جبکہ عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کرتے کرتےلوگ تنگ آچکے ہیں۔

    سید منصور علی شاہ کا کہناتھاکہ ہماراکام لوگوں کوانصاف فراہم کرناہے،انہوں نےکہا کہ پنجاب میں اس وقت 13لاکھ کیسزززیر التواہیں،جبکہ لاہورہائی کورٹ میں ایک لاکھ سےزائدکیسززیرالتواہیں۔

    مزید پڑھیں:سپریم کورٹ قوم کومایوس نہیں کرے گی،جسٹس ثاقب نثار

    اس سے قبل گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاتھا کہ عدلیہ آزاد اورخود مختارادارہ ہے، سپریم کورٹ قوم کو مایوس نہیں کرے گی، پاکستان کی عدلیہ دنیا کی کسی عدلیہ سے کم نہیں،ہمیں اپنی عدلیہ پر فخر ہے۔

    مزید پڑھیں:قوانین میں نہیں طریقہ کارمیں تبدیلی کی ضرورت ہے،جسٹس آصف سعید کھوسہ

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےسپریم کورٹ کےجسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاتھا کہ جلد انصاف کی فراہمی کےلیے قوانین میں نہیں طریقہ کار میں تبدیلی کی ضرورت ہے،قانون درست ہے طریقہ کار میں تبدیلی کرنا ہوگی۔