Tag: کلیم اللہ سے معاہدہ

  • پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ نے پہلے ہی میچ میں شائقین کے دل جیت لئے

    پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ نے پہلے ہی میچ میں شائقین کے دل جیت لئے

    کراچی : پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ امریکہ میں پروفیشنل فٹبال کھیلنے والے پہلے کھلاڑی ہیں جہاں انہوں کئی دلوں کو جیتااور ان کی ٹیم سیکرامینٹو رپبلک کلب کے اوکلاہوما اینرجی کلب کو 2-1 سے شکست دے دی ۔

    ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ ٹیم چاہیئے وہ گول کرے یا نہ کریں لیکن ٹیم کی جیت میں اپنا کردار نبھانا چاہتے تھے۔

     سیکرامینٹو رپبلک کلب نے اپنی ویب سائٹ پر بیان میں کہا ہے کہ  کلیم اللہ نے آتے ہی اپنا لوہا منوالیا ہے اور گول کرنے کی کئی کوشش کیں۔

    کلیم اللہ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کو دنیا بھر میں کرکٹ اور ہاکی کی طرح فٹبال سے بھی پہچانا جائے۔

    کلیم اللہ کا تعلق صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن سے ہے۔ پاکستان کے انٹرنیشنل فٹبالر محمد عیسیٰ ان کے چچازاد بھائی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان کے کریئر کی ابتدا میں محمد عیسیٰ نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی تھی۔

    کلیم اللہ سنہ 2014 میں پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان بنے تھے۔ پاکستان کی جانب سے کلیم اللہ نے 2011 سے 25 میچ کھیلے ہیں اور چار گول کیے ہیں۔

    کلیم اللہ نے گذشتہ سال کرغیزستان کے فٹبال کلب ڈورڈئی سے کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جو تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا تھا۔
    اس سے قبل کسی پاکستانی فٹبالر کے ساتھ کسی پروفیشنل کلب نے اتنی بڑی مالیت کا معاہدہ نہیں کیا تھا۔
    کلیم اللہ نے بی بی سی اردو سروس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر امریکی فٹبال کلب سے ان کا معاہدہ نہ ہو سکا تو وہ ترکی کی فٹبال لیگ میں حصہ لیں گے۔

  • امریکی کلب کا پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ سے معاہدہ

    امریکی کلب کا پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ سے معاہدہ

    کراچی :امریکی فٹبال کلب نے پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ سے چار ماہ کیلئے معاہدہ کرلیا ہے۔

    پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ نے امریکی فٹبال کلب سیکرامینٹو ری پبلک ایف سی سے معاہدہ کرلیا ہے، ایک ماہ سے امریکہ میں موجود کلیم اللہ نے امریکن کلب کو کئی ٹرائلز دیئے، جس سے متاثر ہوکر سیکرامینٹو ری پبلک ایف سی نے کلیم اللہ سے چار ماہ کا معاہدہ کرلیا۔

    جس کے تحت چار ماہ کے دوران کلیم اللہ پندرہ میچز میں ان ایکشن ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی کلیم اللہ امریکہ میں فٹبال لیگ کھیلنے والے پہلے پاکستانی فٹبالر بن جائیں گے۔

    پاکستانی میسی کہلانے والے کلیم اللہ اس سے قبل کیرغیزستان کے کلب ایف سی ڈورڈوئی سے معاہدہ کیا تھا، جو تقریبا ایک کروڑ مالیت کا تھا، کلیم اللہ نےاس کلب کیلئے تئیس گول اسکور کیے جس پر انھیں سال کے بہترین فٹبالر کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

    سیکرامینٹوری پبلک کلب میں کلیم اللہ کی شمولیت کے بعد اس ٹیم میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔