Tag: کلینک

  • ڈاکٹر کے پاس جانے کیوں نہ دیا؟ خاتون ریسپشنسٹ پر مرد نے لاتوں کی بارش کردی

    ڈاکٹر کے پاس جانے کیوں نہ دیا؟ خاتون ریسپشنسٹ پر مرد نے لاتوں کی بارش کردی

    ڈاکٹر کے پاس جانے سے منع کرنے پر کلینک میں آیا مرد آپے سے باہر ہوگیا اور خاتون ریسپشنسٹ پر مکوں اور لاتوں کی بارش کردی۔

    یہ ہولناک واقعہ پیر کی شام بھارتی شہر کلیان میں پیش آیا جہاں 25 سالہ ریسپشنسٹ لڑکی کو ایک شخص نے بے دردی سے پیٹا کیوں کہ وہ اسے شری بالاچتیکھا کلینک میں ڈاکٹر کے کیبن میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔

    ریششنسٹ کو مارنے پیٹنے کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مراٹھی روزنامہ ساکال کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خاتون نے اس شخص کو ڈاکٹر کے کلینک میں داخل ہونے سے روکا تھا کیونکہ اندر لوگ موجود تھے۔

    تشدد کا شکار بننے والی لڑکی کی شناخت سونالی کلاسرے کے نام سے کی گئی ہے جبکہ اسے مارنے والے نوجوان کا نام گوکل جھا ہے۔

    اس واقعے کے بعد سونالی نے جھا کے خلاف مانپاڈا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا اور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-astrologer-arrested-in-new-york-21-july-2025/

  • کراچی : دو بچوں کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    کراچی : دو بچوں کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    کراچی کے علاقہ ماری پور روڈ کے قریب مچھر کالونی میں کلینک سے دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ پولیس نے بچوں کی لاشیں ان کے والدین کی موجودگی میں کلینک کا دروازہ توڑ کر نکالیں۔

    بچوں کی عمریں آٹھ سے دس سال کے درمیان ہیں، لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، بچوں کے نام احمد اور حسن بتائے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے میں ملوث عبدالکریم نامی شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم اتائی ڈاکٹر اور کورنگی کا رہائشی ہے۔

    ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے پوری واردات سنادی، ملزم عبدالکریم نے پولیس کو بتایا کہ بچوں کو تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے بچوں کو لسی میں نیند کی گولیاں ملا کے کھلائیں، ملزم نے بچوں کے مرنے کے بعد بچوں کی لاشیں ہاتھ پاؤں باندھ کر کلینک کے کبرڈ میں چھپادی تھیں۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم خود بھی بچوں کے والد کے ساتھ مل کر انہیں تلاش کرتا رہا، شک کی بنیاد پر ملزم سے تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

  • کویت: کلینک میں صفائی کا ملازم، مریضوں کا علاج کرتے ہوئے گرفتار

    کویت: کلینک میں صفائی کا ملازم، مریضوں کا علاج کرتے ہوئے گرفتار

    کویت سٹی: کویت میں ایک نجی طبی مرکز میں کام کرنے والا خاکروب ڈاکٹر کی خدمات سرانجام دیتے ہوئے پکڑا گیا، حکام نے مرکز کو سیل کردیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کویتی وزارت صحت کی اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے پرائیوٹ میڈیکل سروسز امور ڈاکٹر فاطمہ النجر کا کہنا ہے کہ سالمیہ میں ایک نجی طبی مرکز نے متعدد خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا۔

    سیکریٹری کا کہنا تھا کہ ہیلتھ لائسنسنگ ڈپارٹمنٹ، وزارت صحت کے میڈیسن انسپکشن ڈپارٹمنٹ اور پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ارکان پر مشتمل کمیٹی نے کویت کے گنجان آباد علاقے سالمیہ میں کارروائی کی۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک صفائی کارکن جو بغیر لائسنس کے لیزر ڈیوائس چلاتے ہوئے پکڑا گیا تھا جس کی وجہ سے متعلقہ پرائیوٹ میڈیکل سینٹر کو سیل کر دیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر النجر کا کہنا تھا کہ ایک ڈاکٹر اور کچھ کارکنوں کو بغیر لائسنس کے کام کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ میعاد ختم ہونے والی ادویات بھی ضبط کی گئی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن اور میڈیکل متعلقہ اتھارٹی کے پاس بھیجا جائے گا، انہوں نے وضاحت کی کہ چھاپہ خلاف ورزیوں کے بارے میں رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا گیا تھا۔

  • کراچی میں اتائی ڈاکٹرز کے خلاف مہم میں 196 کلینکس بند

    کراچی میں اتائی ڈاکٹرز کے خلاف مہم میں 196 کلینکس بند

    کراچی: وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں اتائی ڈاکٹرز کے خلاف مہم میں 196 کلینکس بند کرائے گئے ہیں، گلی محلوں میں سفید کوٹ کی بے حرمتی ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سندھ اسمبلی اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق وقفہ سوالات میں وزیر صحت نے بتایا کہ شہر قائد میں اتائی ڈاکٹرز کے خلف بھرپور مہم چلائی گئی۔

    وزیر صحت سیما ضیا نے کہا کہ شہر میں 196 کلینکس بند کرائے گئے، 2 ڈاکٹرز کے نام پر جعلی کلینک چل رہے تھے، ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر گائنا کالوجسٹ کے آپریشن کر رہی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 4 ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن نے کارروائی کی، اتائی ڈاکٹرز کے خلاف 5 لاکھ روپے جرمانہ کم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  سندھ بھر میں اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، آئی جی سندھ

    ایم پی اے سیما ضیا نے کہا کہ بیوٹی پارلرز میں لیزر تھراپی کی جاتی ہے، پارلرز والے ریڈیو فریکوئنسی استعمال کرتے ہیں، جب کہ یہ بیوٹی پارلرز بغیر ڈاکٹرز کے چل رہے ہیں، کلفٹن میں ایک سینٹر کو بند کرایا ہے جہاں اسپیشلسٹ نہیں تھا۔

    یاد رہے کہ اس سلسلے میں اپریل میں ہیلتھ کیئر کمیشن اور سندھ پولیس کے درمیان مربوط روابط سے متعلق ایک اہم اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں اتائی ڈاکٹرز، نرسز کے خلاف مؤثر کارروائی کی حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تھانوں کی حدود میں اتائی ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی فہرستیں تیار کی جائیں گی۔

    آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا تھا کہ یہ انسانی زندگی اور صحت کا معاملہ ہے، اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن یقینی بنایا جائے۔

  • بچے کی پیدائش میں غلطی، والدین نے کلینک پر مقدمہ کردیا

    بچے کی پیدائش میں غلطی، والدین نے کلینک پر مقدمہ کردیا

    واشنگٹن : متاثرہ خاندان نے عدالت میں دائر کردہ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئی وی ایف سنٹر نے طبی ذمہ داریاں نبھانے میں غفلت برتی جس کے باعث ہمارے ہاں دوسرے والدین (دوسری نسل) کے بچے پیدا ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم ایک ایشیائی خاندان نے ’ان وٹرو فرٹیلائیزیشن‘ (آئی وی ایف) کے ذریعے پیدا ہونےوالے بچوں کی دوسری نسل سے مشابہت کے باعث علاج کرنے والی کلینک پر مقدمہ دائر کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایشیائی جوڑے نے 2012 میں شادی کی تھی، تاہم ان کے ہاں حمل نہیں ٹھہرتا تھا، جس کے باعث جوڑے نے بچوں کی پیدائش کےلئے مصنوعی طریقہ (آئی وی ایف) استعمال کیا۔آئی وی ایف کے دوران بچوں کا تولیدی عمل مصنوعی طریقے سے کیا جاتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہناتھا کہ مصنوعی طریقے سے بچوں کی پیدائش کا عمل دنیا بھر میں رائج ہے اور بیشمار جوڑے اس سے مستفید ہو رہے ہیں، اس طریقے سے دنیا کی معروف شخصیات بھی مستفید ہوتی رہی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی وی ایف کے ذریعے دوسری نسل کے بچے پیدا ہونے پر کلینک پر مقدمہ کرنےوالے ایشیائی جوڑے نے دعویٰ کیا کہ ان کے ہاں پیدا ہونےوالے بچے ایشیائی نسل سے نہیں ہیں۔

    متاثرہ جوڑے نے لاس اینجلس کے آئی وی ایف کے معروف سینٹر ’چا آئی وی ایف‘ پر دائر کئے گئے مقدمے میں ڈاکٹرز پر پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی خلاف ورزی اور جوڑے کو جان بوجھ کر جذباتی تکلیف دینے کے الزامات لگائے ہیں۔

    فیملی نے مقدمے میں آئی وی ایف سینٹر کے 2 افراد کو مالک اور ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کرکے ان پر طبی ذمہ داریاں نبھانے میں غفلت کا الزام لگایا ہے۔

    ایشیائی جوڑے نے نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے اپنے نام وائی زیڈ اور اے پی کے طور پر ظاہر کئے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ ڈی این اے سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پیدا ہونےوالے بچے ان کے نہیں۔

    جوڑے کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی وی ایف کا علاج کروانے کے دوران ایک لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ڈیڑھ کروڑ روپے تک خرچ کیا اور انہیں علاج کے ابتدائی چند ماہ میں ہی علاج میں غفلت کا اندیشہ ہوا۔

    ان کے مطابق انہوں نے علاج کے دوران حمل ٹھہرنے کے بعد ٹیسٹ کروایا تھا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ ان کے ہاں بچیوں نہیں بلکہ بچوں کی پیدائش ہوگی۔

    جوڑے نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ٹیسٹ کے نتائج سے کلینک کو آگاہ کیا تاہم کلینک نے بتایا کہ ٹیسٹ درست نہیں آیا ہوگا۔ایشیائی جوڑے نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے بیٹوں نہیں بلکہ بیٹیوں کی پیدائش کےلئے علاج کروایا تھا اور انہیں درست علاج ہونے کی یقین دہائی کروائی گئی تھی۔

    مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے ہاں پیدا ہونےوالے بچے دوسرے والدین کے ہیں اور ان کے ہاں غلط آئی وی ایف استعمال کیا گیا۔جوڑے کی جانب سے مقدمہ دائر کرائے جانے پر آئی وی ایف کلینک نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔

  • آپریشن کے بہانے خاتون کا گردہ چوری

    آپریشن کے بہانے خاتون کا گردہ چوری

    راولپنڈی: نجی کلینک میں گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے،کلینک میں یہ گھناؤنا عمل کافی عرصے سے جاری تھا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں واقع ایک نجی کلینک میں خاتون مریضہ کو گردے کی پتھری نکالنے کے لیے لایا گیا تھا جہاں آپریشن کے بعد خاتون کو ڈسچارج کردیا گیا تاہم کچھ عرصے بعد دوبارہ تکلیف میں مبتلا ہونے ہر جب دوسرے اسپتال میں تشخیص کروائی گئی تو پتا چلا کہ مریضہ کا گردہ ہی غائب ہے۔

    اے آر وائی کے رپورٹر بابر ملک کے مطابق نجی کلینک معروف آرتھو پیڈک سرجن کا ہے جو سرکاری اسپتال میں خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہو چکے ہیں تا ہم انہوں نے یہ کلینک مع آپریشن تھیٹر دوران ملازمت ہی تیار کروالیا تھا۔

    مریضوں کا کہنا ہے کہ اس کلینک میں گردے سے پتھری نکالنے کے آپریشن کیے جاتے تھے، یہ مریض پہلے سرکاری اسپتال علاج کے لیے جاتے جہاں آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر فضل الہی کے ایجنٹ مریضوں کو کلینک کا پتا بتاتے اور یوں ان غریب مریضوں کی گردے کی پتھری نکالنے کے بہانے گردہ ہی نکال لیا جاتا تھا۔

    مریضوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ مذکورہ کلینک میں غریب لوگوں کے گردے خریدنے کا گھناؤنا کاروبا کیا جاتا ہے تا ہم اس حوالے سے کوئی رپورٹ درج نہیں ہو ئی ہے البتہ پولیس نے عبد اللہ نامی شخص کی درخواست پر کلینک پر چھاپہ مار کر ایک گردہ برآمد کر لیا ہے۔

    ایک شخص عبد اللہ کا دعویٰ ہے کہ بر آمد کیا گیا گردہ اُس کی ماں کا ہے جو چند روز قبل کیلنک میں پھرتی نکلوانے کا آپریشن کروانے آئی تھیں لیکن جب دوسرے اسپتال میں الٹرا ساؤنڈ ہوا تو گردہ ہی غائب تھا۔