Tag: کلین چٹ

  • ماسک چین برآمدگی کا معاملہ: ظفر مرزا کو کلین چٹ مل گئی

    ماسک چین برآمدگی کا معاملہ: ظفر مرزا کو کلین چٹ مل گئی

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ماسک چین برآمدگی کے معاملے میں ڈاکٹر ظفر مرزا کو بے قصور قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے 2 کروڑ ماسک کی چین برآمدگی معاملے کی تحقیقات مکمل کر لی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انکوائری میں ظفرمرزا کو بے قصور قرار دے دیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات میں ظفر مرزا پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا،درخواست گزار ظفر مرزا پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار الزام سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا۔تحقیقات میں ظفرمرزا کا ماسک برآمدگی کے لیے پرمٹ اجرا سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق ظفر مرزا پر پرمٹ اجرا کے لیے 6 کروڑ رشوت لینے کا الزام عائد کیاگیا تھا،درخواست گزار نے سی ای او ڈریپ، ڈائریکٹر غضنفر کو فریق بنایا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈریپ نے30جنوری کو حفاظتی اشیا کی برآمدپر پابندی لگائی تھی،ڈریپ نے ماسک برآمدگی کے لیے چینی کمپنیوں کو پرمٹ جاری کیے تھے،ڈریپ نے ماسک برآمدگی کی اجازت قواعدوضوابط کے تحت دی تھی۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ماسک برآمدگی معاملےکی تحقیقات روکنے کی سفارش کر دی۔

    یاد رہے کہ پاکستان ینگ فارماسسٹ نے 25 فروری کو ایف آئی اے کو درخواست دی تھی۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ماسک برآمدگی معاملےکی تحقیقات کر رہا تھا۔

  • گجرات میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کا قتل عام ، مودی کو کلین چٹ مل گئی

    گجرات میں ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کا قتل عام ، مودی کو کلین چٹ مل گئی

    نئی دہلی : گجرات مسلم کش فسادات کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو کلین چٹ دیتے ہوئے انہیں فسادات سے بری الذمہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکارمیں بھارت میں مسلمان انصاف سے بھی محروم ہیں ، تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو  2002میں گجرات میں مسلم کش فسادات سےبری الذمہ قرار دے دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 2002 میں موجودہ وزیراعظم نریندرمودی گجرات کےوزیراعلیٰ تھے اور اور ان پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ گجرات فسادات کے دوران منظم قتل عام روکنے کے لیے انہوں نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

    گجرات مسلم کش فسادات کے متاثرین نے مودی کو مقدمے میں ملزم قرار دیا تھا۔

    خیال رہے گجرات فسادات کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد قتل کر دیے گئے تھے، جن میں سے اکثریت مسلمان شہریوں کی تھی جب کہ احمد آباد میں مسلمانوں کی رہائش گاہوں کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا، اور ہندوانتہاپسندوں کوقتل عام میں بھارتی گجرات حکومت کی حمایت حاصل تھی۔

    یادرہے امریکا نے  نریندر مودی کو گجرات فسادات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کا اپنے ملک میں داخلہ ہی بند کردیا تھا۔

    واضح رہے گجرات مسلم کش فسادات کا شمارا1947  کے بعد بدترین فسادات میں ہوتا ہے  جبکہ فسادات میں ملوث اکثرمجرموں کورہا کردیا گیا۔

  • پاناماکیس: مریم نوازکو کلین چٹ مل گئی

    پاناماکیس: مریم نوازکو کلین چٹ مل گئی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نےپاناما کیس فیصلے میں وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکو کلین چٹ دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق پاناماکیس میں وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز پرالزام عائد کیاگیاتھاکہ وہ لندن میں موجود جائیدادوں کی مشترکہ بینیفشل اونر ہیں۔

    سپریم کورٹ میں مریم نواز کے خلاف تحریک انصاف سمیت دیگر درخواست گزاروں نے الزام عائد کیاتھاکہ چونکہ وہ اپنے والد کی زیرکفالت ہیں لہذا وزیراعظم مےفیئرفلیٹس کی ملکیت اپنے اثاثوں میں ظاہرکریں۔

    سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہاکہ مریم نے اپنے والد سے قیمتی تحائف وصول کیے اس کےباوجود یہ ثابت نہیں ہوتاکہ وہ اپنے والد کی زیرکفالت ہیں۔

    عدالت عظمیٰ کے لارجر بینچ کاکہنا تھا کہ ہم نے اس بات کو نوٹ کیا ہے کہ مریم نوازکئی زرعی زمینوں کی مالک ہیں اور ان سے آمدنی حاصل کرتی ہیں اور کمپنیوں میں 20 کروڑ سے زائد شیئرز رکھتی ہیں۔

    مریم نواز کےشوہربھی ریٹائرڈ فوجی افسر کی حیثیت سے پینشن کی مد میں اچھی خاصی رقم وصول کرتے ہیں،علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے بھی مریم کےشوہر تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل کرتے ہیں۔

    سپریم کورٹ کےبینچ کے مطابق قانونی اعتبار سے اس قدر شواہد موجود نہیں کہ مریم نواز کو نوازشریف کا زیر کفالت ظاہر کیا جاسکے،لہذا ہم کیس کے اس پہلو پر مزید مباحثے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔


    پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم


    واضح رہےکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما لیکس کے تاریخی مقدمے کیس کی مزید تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیاتھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ای میلز کی تحقیقات،ہلیری کلنٹن کوکلین چٹ مل گئی

    ای میلز کی تحقیقات،ہلیری کلنٹن کوکلین چٹ مل گئی

    واشنگٹن : ایف بی آئی کا کہناہے کہ ہلیری کلنٹن کی ای میلز کی تحقیقات میں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے ثابت ہو کہ انہوں نے بطور وزیرخارجہ قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔

    تفصیلات کےمطابق ایف بی آئی نے کہا ہے کہ ہلیری کی نئی ای میلز کے معاملے پر مزید کوئی تحقیقات نہیں کی جارہی ہے،ادارے کاکہناہے کہ ہلیری کی ای میلز کے معاملے پر کسی مجرمانہ غفلت کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

    ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے نے کانگریس کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایف بی آئی نے جولائی میں اپنی تحقیقات کے نتائج سے کانگریس کو آگاہ کردیا تھا اور اب اس سلسلے میں مزید تحقیقات نہیں کی جارہیں ہیں۔

    امریکی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہےکہ باوجود اس کے کہ ہلیری اور ان کے معاونین ای میلز کے معاملے میں انتہائی غیر محتاط ثابت ہوئے ہیں، تاہم اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ خفیہ معلومات کے تبادلے میں بھی کوئی بے پروائی برتی گئی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہناتھاکہ ایف بی آئی ڈائریکٹر کی جانب سے ای میلز کی دوبارہ تحقیقات کا آغاز دہرا معیار ہے۔

    مزید پڑھیں:اگر ٹرمپ کو شکست ہوئی تو وہ شاید نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیں،ہلیری کلنٹن

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ امریکی ریاست فلوریڈا میں ہیلری کلنٹن نے انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ٹرمپ کوشکست ہوئی تو وہ شاید نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیں۔

    مزید پڑھیں:صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کو شکست ہوسکتی ہے،ٹرمپ کی مہم مینیجر کیلان کانوے

    ہیلری کلنٹن سے اس بیان سے تین روز قبل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم مینیجرکا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کو شکست ہوسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات میں دہشتگردی کا خطرہ

    واضح رہےکہ دو روز قبل ایف بی آئی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کا کہناتھا کہ الیکشن سے ایک روز قبل القاعدہ کی جانب سے امریکہ میں ممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات ہیں۔

  • نیب کا نوازشریف اورشہبازشریف کو بھی کلین چٹ دینے کا فیصلہ

    نیب کا نوازشریف اورشہبازشریف کو بھی کلین چٹ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نیب نے نوازشریف اور شہبازشریف کو کلین چٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ زیر التواء مقدمات نمٹانے کیلئے تیس ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ خصوصی کمیٹی نے بھی کیسز بند کرنے سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب شریف برادران پر مہربان ہونے کو تیار ہوگیا، وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مقدمات نمٹانے کے لئے تیس ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق نیب نے شریف برادران کو الزامات سے بری کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ خصوصی کمیٹی نے نوازشریف اورشہبازشریف کےکیس بند کرنے کی سفارش کردی، حکام کے مطابق نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔

    تیس ستمبرتک کیس بند کردیئے جائیں گے یا پھر ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ ہوگا۔ شریف برادران پررائے ونڈ روڈ کی تعمیر،ایف آئی اے میں بھرتیاں اوراختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔

    نیب کی نوازشات صرف شریف خاندان پرہی نہیں قریبی رفقاء اور احباب پر بھی نظر کرم کا امکان ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر بھی ریلیف پانے والوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس سے قبل وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر نیب پہلے ہی مہربانی کرچکا ہے، تیس ستمبرتک مقدمات نمٹانے والوں میں ایک سوتینتیس بااثر شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔

     

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی ٹیم کیلئےسیکیورٹی انتظامات کو کلین چٹ مل گئی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی ٹیم کیلئےسیکیورٹی انتظامات کو کلین چٹ مل گئی

    لاہور : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان سیکورٹی ٹیم نے پاک بھارت میچ کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو کلین چٹ دے دی۔ دورکنی سیکورٹی وفد دھرم شالا میں انتظامات سے مطمئن ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے قومی تیم کل دوپہر بھارت روانہ ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیاہےکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ پاک بھارت میچ پرچھائے خدشات کے بادل چھٹ گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان سیکورٹی ٹیم نے پاک بھارت کیلئے کلین چٹ دے دی۔ دورکنی سیکورٹی وفد دھرم شالا میں انتظامات سے مطمئن ہے۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول کےمطابق انیس مارچ کوہوگا۔ بھارتی میڈیاکےمطابق وزیرداخلہ راج ناتھ،آئی جی پولیس اور ڈسٹرکٹ کلکٹر نے پاکستانی وفد کو ہرممکن سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    پاکستان کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت سیکیورٹی کلیرنس سے مشروط ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی ٹیم گزشتہ روز ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور کی قیادت میں بھارت پہنچی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی وفد نے ہماچل پردیش میں ہوٹل اوربس روٹ کی سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا۔ سیکورٹی ٹیم مکمل معائنے کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرےگی جس کے بعد ہی حتمی فیصلہ ہوگا۔ لیکن آثار اچھے ہیں اور دورے میں اب کوئی رکاوٹ نہیں۔

    علاوہ ازیں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ کی مخالفت کی جاری ہے، ہماچل پردیش کے وزیراعلٰی ویر بہادرا سنگھ نے پاک بھارت میچ کے لئے پھر سے ہاتھ کھڑے کرتے ہو ئے سیکیورٹی دینے سے انکارکردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج ہوا تو کچھ نہیں کریں گے۔