Tag: کل سے شروع

  • چیمپئنز ٹی 20 کپ کل سے شروع ہوگا، ٹرافی کی رونمائی

    چیمپئنز ٹی 20 کپ کل سے شروع ہوگا، ٹرافی کی رونمائی

    پی سی بی کے تحت چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا کل سے پنڈی میں آغاز ہو رہا ہے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت چیمپئنز ٹی 20 کپ کا کل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آغاز ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک روز قبل ٹرافی کی رونمائی ہوئی۔ ٹیموں کے تمام کپتانوں اور مینٹورز نے فوٹو شوٹ کرایا۔

    ایونٹ 7 سے 25 دسمبر تک پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں شرکت کر رہی ہے۔ روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز میچ لائنز اور مارخوز کے درمیان میچ سے ہوگا اور اسی روز دوسرا مقابلہ اسٹالینز اور پینتھرز کے درمیان ہوگا۔

    اسٹالینز کی قیادت محمد حارث کر رہے ہیں۔ مارخور کی کمان افتخار احمد کے ہاتھ میں ہے۔ ڈولفنز کے کپتان فہیم اشرف ہیں۔ لائنز امام الحق کی کپتانی میں کھیلیں گے جب کہ شاداب خان کو پنتھرز کی قیادت سونپی گئی ہے۔

    ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر مینٹورز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ون ڈے کپ کی طرح چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے بھی نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

    وقار یونس نے کہا کہ گزشتہ چیمپئن ون ڈے کپ میں کافی ٹیلنٹ سامنے آیا۔ نئے کھلاڑیوں کو چیمپئنز ٹی 20کپ سے مواقع دیے جائیں گے۔ اس ٹورنامنٹ سے ماڈرن کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی ملیں گے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی کافی تبدیلیاں آ گئی ہیں۔ بھارت نے گھر پر تین صفر سے شکست کھائی لیکن آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ جیت لیا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ غیر یقینی ہر ٹیم کے ساتھ ہوتی ہے صرف پرفارمنس دینے کی ضرورت ہے۔

  • باجوڑ میں تھری جی سروس کل سے شروع کردی جائے گی، وزیراعلیٰ پختونخوا

    باجوڑ میں تھری جی سروس کل سے شروع کردی جائے گی، وزیراعلیٰ پختونخوا

    پشاور : وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی نوجوانوں کی خواہش پر باجوڑ میں تھری جی سروس کل سے شروع کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے باجوڑ کے قبائلی نوجوانوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا، تھری جی سروس کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، باجوڑ میں تھری جی سروس کل سے باضابطہ شروع کردی جائے گی۔

    -اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قبائلی عوام سے محبت کا اظہار ہے کہ وہ قبائلی عوام کے مطالبات اور ان کی بنیادی سہولیات کا خیال رکھتے ہیں۔

    محمود خان کا مزید کہنا ہے کہ باجوڑ جلسے کے دوران قبائلی نوجوانوں نے وزیراعظم سے تھری جی سروس کی درخواست کی تھی، قبائلی نوجوانوں کو تھری جی سروس مبارک ہو۔

    وزیراعظم کی ہدایات پر نیٹ ورک کے اجراء کی تمام تیاریاں مکمل ہیں، کل سے باجوڑ میں تھری جی سروس مہیا کردی جائے گی، وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ اس کے علاوہ قبائلی عوام کے دیگر مطالبات بھی تیزی سے پورے کریں گے۔

    اس کے علاوہ بجلی کی رسد یقینی بنانے کیلئے گرڈ اسٹیشن تعمیربھی جلد مکمل ہوگی، ایکسپریس وے تک رسائی کیلئے سرنگ کی تعمیر کا آغاز کیا جارہا ہے۔