Tag: کل طلب کرلیا

  • حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد:حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ، مختلف محکموں اور وزارتوں کیلئے ضمنی گرانٹس کیم منظوری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کریں گے، ای سی سی اجلاس کا ایجنڈا 16 نکات پر مشتمل ہے۔

    ایجنڈے میں مختلف محکموں اوروزارتوں کیلئے ضمنی گرانٹس شامل ہیں جبکہ نارکوٹکس کنٹرول، کیبنٹ، صنعت وپیداوار، داخلہ، توانائی و دیگر بھی شامل ہیں۔

    اجلاس میں حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کا معاملہ، ایرا کے زیر تعمیر منصوبوں پر ٹیکس چھوٹ کا معاملہ بھی زیربحث آئےگا جبکہ ایرا کے منصوبے سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کی گرانٹ سے بن رہے ہیں۔

    کے الیکٹریک سے 150میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں3روپے سبسڈی کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

  • وزیرخزانہ اسد عمر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیرخزانہ اسد عمر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، ای سی سی اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، وزارت اطلاعات میڈیا پر مہم کے لیے خصوصی گرانٹ کی سمری پیش کرے گی۔

    اجلاس میں ویزہ ریجیم کی میڈیا میں تشہیر کے لیے 5 کروڑ گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی، نیب غیرملکی لا فرمز، وکلا کی ادائیگیوں کی سمری پیش کرے گی۔

    پاک آرمی اسپیششل سیکیورٹی ڈویژن کے لیے فنڈز کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے، رواں مالی سال کی دفاعی سروسز کی تکنیکی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ اتفاق رائے ہو گیا ہے: اسد عمر

    ای سی سی اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے حکومتی گارنٹی کی سمری پیش کی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات، ریلوے کے ذریعے ترسیل کی سمری پیش کی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات پر ان لینڈ فریٹ مارجن کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو لائسنس کے اجراء کے معاملے پر غور کیا جائے گا، مکمہ ایمیگریشن و پاسپورٹس کے لیے 1 ارب 33 کروڑ گرانٹ کی منظوری سمری میں شامل ہے۔

    ایف آئی اے، ایف سی کے پی ہیڈ کوارٹر کے لیے گرانٹ کی سمری ایجنڈے کا حصہ ہے، گلگت بلتستان کونسل کے لیے 33 کروڑ 70 لاکھ گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی، قومی کمیشن انسانی ترقی کے لیے 70 کروڑ روپے گرانٹ کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے۔