Tag: کمال آر خان

  • ‘عامر خان لوگوں سے 25، 25 روپے مانگ رہا ہے’

    ‘عامر خان لوگوں سے 25، 25 روپے مانگ رہا ہے’

    بالی ووڈ کے خودساختہ نقاد کمال آر خان نے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لوگوں سے 25، 25 روپے مانگ رہا ہے۔

    کمال آر خان نے اپنے سوشل میڈیا چینل پر عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کو بہت بڑی فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان کا یہ ماننا تھا کہ پورا ہندوستان یوٹیوب پر 100 روپے دے کر ان کی فلم دیکھے گا اور یہ مالا مال ہوجائیں گے اور 200، 300 کروڑ روپے کما لیں گے مگر ہوا بالکل اس کے الٹ۔

    انھوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا آفس بند ہونے کا ایک اور دعویٰ کرتے ہوئے یہ بیچارہ ایمازون اور نیٹ فلکس کو کیا بند کرتا اس کا اپنا آفس بند ہونے کا وقت آگیا ہے۔

    کمار آر خان کا کہنا تھا کہ زی اس کی فلم کے او ٹی ٹی رائٹس خریدنے کےلیے 10 کروڑ روپے دے رہا تھا اور عامر نے رائٹس فروخت نہیں کیے تھے۔

    اب تک اس فلم کو یوٹیوب پر صرف ایک ملین لوگوں نے دیکھا ہے، اب عامر خان کی سمجھ میں یہ آگیا ہے کہ عوام یوٹیوب پر بھی اس فلم کو نہیں دیکھ رہی ہے۔

    کمال خان نے کہا کہ اس وجہ سے عامر خان نے فلم کے چارجز کو 100 روپے سے کم کرکے 50 روپے کردیا ہے، 50 روپے کا ملطب یہ ہے کہ 25 روپے عامر خان کو ملیں گے اور 25 روپے یوٹیوب کو ملیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ اس سے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ عامر خان بھیک مانگنے والے بن گئے ہیں، یہ کس طرح سے بھیک مانگ رہا ہے اور 25، 25 روپے اکٹھے کررہا ہے۔

    خود ساختہ تجزیہ کار نے کہا کہ میں عامر خان کو پھر سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ زیادہ ہوشیاری مت دکھایا کرو، ایک کہاوت ہے بہت پرانی کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی چال بھول گیا۔

  • کمال خان نے اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف دنیا کا رویہ ناقابل قبول قرار دیدیا

    کمال خان نے اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف دنیا کا رویہ ناقابل قبول قرار دیدیا

    بھارتی فلموں پر تبصرے کرنے کے لیے معروف کمال آر خان نے اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے پر دنیا کے رویے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

    بالی وڈ اداکار کمارل راشد خان نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری پر دنیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے ایک اسپتال پر حملہ کر کے 500 افراد کو ہلاک کر دیا۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر انھوں نے لکھا کہ ’اب دنیا میں کوئی بھی درد محسوس نہیں کر رہا ہے کیونکہ صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں اور دوسرے لوگ انسان نہیں ہیں، آج کی جدید دنیا میں یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔

    بھارتی مبصر کا مزید کہنا تھا کہ ’ قطع نظر اس کے کہ کوئی انسان کس مذہب سے تعلق رکھتا ہے، سب انسان ہیں۔

    گزشتہ دنوں اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے الاہلی اسپتال پر وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے، بمباری سے اسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

    اس حوالے سے فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    فلسطینی عوام پر 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملے جاری ہے، حکام کے مطابق غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

  • میں خود ہی بالی وڈ ہوں! شاہ رخ نے ثابت کردیا، کمال آر خان

    میں خود ہی بالی وڈ ہوں! شاہ رخ نے ثابت کردیا، کمال آر خان

    شاہ رخ خان نے ایک بار کہا تھا کہ میں خود ہی بالی وڈ ہوں جس پر خود ساختہ تنقید نگار کمال خان نے ان کا مذاق اڑیا تھا، مگر ’جوان‘ کی کامیابی دیکھ کر وہ بھی اس بات کو مان گئے ہیں۔

    کمال راشد خان جو کے آر کے بھی کہلاتے ہیں انھوں نے سپر اسٹار کے بارے میں کہا کہ شاہ رخ خان نے جو کہا اسے ثابت کرکے بھی دکھایا۔ سابقہ ٹوئٹر موجودہ ’ایکس‘ پر فلم ’جوان‘ کی شاندار کامیابی پر انھوں نے تعریفوں کے پل باند دیے۔

    خوساختہ تنقید نگار نے لکھا کہ سپراسٹار واحد بھارتی اداکار ہیں جن کو پوری دنیا میں اتنی شہرت حاصل ہے۔ میں انھیں بڑا بول بولنے والا انسان سمجھتا تھا جب اُنہوں نے یہ دو باتیں کہیں تھیں۔ پہلی بات یہ کہ ’میں خود ہی بالی ووڈ ہوں‘ اور دوسری یہ کہ ’میں سب ستاروں میں سے آخری ہوں‘۔

    تاہم اب کمال خان مانتے ہیں کہ شاہ رخ نے اس بات کو سچ ثابت کردکھایا ہے، انھوں نے لکھا کہ چار دنوں میں ’جوان‘ نے دنیا بھر میں 520 کروڑ روپے کے قریب بزنس کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ کے آر کے بالی وڈ اسٹارز کو اکثر و بیشتر عجیب و غریب انداز میں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور ذاتیات پر اترنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔