Tag: کمانڈر

  • متعدد اداروں کو مطلوب لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتار

    متعدد اداروں کو مطلوب لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد اداروں کو مطلوب لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

    کارروائی میں پولیس کو انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کا کمانڈر ملا نثار گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم کا نام محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک میں شامل ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری پر سندھ حکومت کی جانب سے 5 لاکھ روپے انعام بھی مقرر ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گرد قتل، اقدام قتل، ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، پولیس مقابلوں اور بھتہ خوری میں ملوث رہا ہے، علاوہ ازیں ملزم اسلحے کی خرید و فروخت میں بھی ملوث ہے۔

    ملزم لیاری گینگ وار پیپلز امن کمیٹی کی سرگرمیوں میں شامل رہا، سنہ 2013 میں ملزم عذیر بلوچ گروپ میں شامل ہوگیا تھا۔

  • کراچی سے کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

    کراچی سے کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

    کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی انویسٹی گیشن کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان بونیر گروپ کا کمانڈر گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر رحمت شاہ کو کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

    انچارج کا کہنا ہے کہ رحمت شاہ کے سر پر 20 لاکھ کا انعام تھا، پختونخواہ حکومت نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر انعام رکھا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش بونیر میں دہشت گردی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    چوہدری صفدر کے مطابق سنہ 2009 میں مذکورہ دہشت گرد نے بونیر میں پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا اور اسلحہ لے کر فرار ہوا تھا۔ ملزم نے اسی سال ایف سی کیمپ پر حملہ کر کے قبضہ کیا تھا۔ چوکی پر ایک ماہ تک قبضہ کر کے اسلحہ استعمال کرتے رہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے آپریشن پر دہشت گرد کیمپ کا قبضہ چھوڑ کر فرار ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم کی حوالگی کے لیے پختونخواہ پولیس سے رابطہ کر لیا گیا۔

  • آرمی چیف سے برونائی کے مسلح افواج کے کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف سے برونائی کے مسلح افواج کے کمانڈر کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برونائی کے مسلح افواج کے کمانڈر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برونائی کے مسلح افواج کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، کمانڈر برونائی نے خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    کمانڈر برونائی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں گراں قدر ہیں۔

    خیال رہے کہ آرمی چیف سے اس سے قبل بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے بھی ملاقات کی تھی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔

    بحرین کے وزیر خارجہ اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی زور دیا گیا۔

  • کوہاٹ میں پولیس کی کارروائی‘ کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

    کوہاٹ میں پولیس کی کارروائی‘ کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

    کوہاٹ : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہرکوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے لاچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، حکومت نے اس کے سرکی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔

    کوئٹہ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، متعدد وارداتوں کا اعتراف

    خیال رہے کہ رواں سال یکم مئی کو بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی فورس (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کئی وارداتوں اور خودکش حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کیا تھا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کا کہنا تھا کہ عبدالرحیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ 20 جون کو کوئٹہ کے علاقے تیرامیل میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے علاقے تیرا میل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تھا۔

  • کالعدم تنظیم کے کمانڈر کا قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان

    کالعدم تنظیم کے کمانڈر کا قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان

    کوئٹہ: کالعدم تنظیم بی ایل اے کے کمانڈر بلخ شیر بادینی ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے بلخ شیر بادینی کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچوں نے دشمن کا ایجنڈا مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے رہنما بلخ شیر بادینی نے ہتھیار ڈال کر قومی پرچم اٹھا لیا۔

    وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلخ شیر بادینی کو خوش آمدید کہا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ باغی رہنما نے دشمن کے ایجنڈے کو مسترد کردیا۔

    قومی دھارے میں شامل بلخ شیر بادینی کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دشمنوں کے ہاتھوں میں چلا گیا تھا۔ انہوں نے بلوچ بھائیوں سے بھارت کی باتوں میں نہ آنے کی درخواست کی۔

    اس موقع پر وزیر داخلہ نے بلخ شیر کے سینے پر قومی پرچم کا بیج سجا کر دشمن کو کرارا جواب دیا۔

    اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں بھی 202 فراری تائب ہو کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے تھے۔ تائب ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر بھی شامل تھے۔

  • پاک بحریہ سمندری حدود کی کڑی نگرانی کررہی ہے،کمانڈر بحریہ فلیٹ

    پاک بحریہ سمندری حدود کی کڑی نگرانی کررہی ہے،کمانڈر بحریہ فلیٹ

    کراچی : کمانڈر پاکستان فلیٹ ایڈمرل عارف اللہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دے گی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈرپاکستان فلیٹ نے کہا ہے کہ جنگی جہازوں پر تعینات افسروں کے حوصلے اور عزم قابل تعریف ہیں۔

    ایڈمرل عارف اللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے جس کے لیے بحری سرحدوں ،کریکس اورساحلی علاقوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

    کمانڈر پاکستان فلیٹ ایڈمرل عارف اللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پیشہ وارانہ لحاظ سے قابل اور با صلاحیت فورس ہے جو دشمن کی جانب سے کی کی گئی کسی بھی قسم کی پیش قدمی کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے او کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے ہروقت تیار ہے۔

    کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مزید کہا کہ بحرہ فوج کے جوانوں کے عزم جواں ہیں گو کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن و امان کا خواہشمند ہے لیکن اگر کسی نے ہمارے ملک کی سلامتی پر بری نظر ڈالی تو بھرپوقر جواب دینا جانتے ہیں۔

    دو روز قبل بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے بعد ملک کی تینوں فورسز اپنے اپنے محاذ پر سینہ تانے کھڑی ہیں اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مستعد ہیں۔

     

  • آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ملاقات

    آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی فوج کےسربراہ کی ملاقات۔ افغان مفاہمتی عمل اور علاقائی سیکیورٹی کےامورپربات چیت ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار سے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جان نکلسن نے ملاقات کی، باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کے امورپربات چیت کی گئی۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہےکہ ملاقات میں افغان بارڈراورافغانستان میں مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،امریکی کمانڈر نےآپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا اور پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

    General John Nicholson, Commander Resolute Support Mission and United States Forces Afghanistan called on Chief of Army Staff (COAS) General Raheel Sharif today at General Headquarters, on his maiden visit.During the meeting, matters of mutual interest and regional security with particular emphasis on coordination along Pak - Afghan border and reconciliation process in Afghanistan were discussed.The newly appointed Commander Resolute Support Mission and United States Forces – Afghanistan also appreciated successes of operation Zarb-e-Azb and efforts of Pakistan for regional security. Posted by General Asim Bajwa on Monday, March 21, 2016

  • یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم کمانڈر نے خود کو فوج کے حوالے کردیا

    یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم کمانڈر نے خود کو فوج کے حوالے کردیا

    کوئٹہ : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو اہم کامیابی مل گئی، کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم رکن محمد ولی عرف حاجی قلاتی نے خود کو فوج کے حوالے کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے اہم رکن محمد ولی عرف حاجی قلاتی خود کو فوج کے حوالے کر دیاہے۔

    حاجی قلاتی کا خود کو حوالے کئے جانا سیکورٹی فورسز کی اہم کامیا بی سمجھا جارہا ہے ۔ محمد ولی عرف حاجی قلاتی کا تعلق خیر بخش مری کے بیٹے زامران مری سے بتایا جاتا ہے ہے۔

    حاجی قلاتی کوہلو ، بارکھان اور کلہان کے علاقوں کا کمانڈر تھا ۔ یو بی اے نے مستونگ واقعہ کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی ۔

    حاجی قلاتی کے خود کو حوالے کرنے سے توقع کی جارہی ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔

  • چمن :سیکورٹی فورسز کی کاروائی،افغان انٹیلی جنس کے اہم کمانڈرسمیت 4دہشت گرد گرفتار

    چمن :سیکورٹی فورسز کی کاروائی،افغان انٹیلی جنس کے اہم کمانڈرسمیت 4دہشت گرد گرفتار

    چمن:  پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے افغان انٹیلی جنس کے اہم کمانڈر اور چار دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا ہے ۔

    سیکورٹی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے چمن کے علاقے سکان کانڑ میں گذشتہ شب مکان پر چھاپہ مارکر افغان انٹیلی جنس کے اہم کمانڈر اور چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، کاروائی میں اہم دستاویزات اور نقشے بھی سیکورٹی فورسز نے برآمد کرلیں ہے جبکہ گرفتار افغان انٹیلی جنس کمانڈر اور دہشت گرد چمن میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہے ، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ۔

    یاد رہے کہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ بار ہاں کہہ چکے ہیں کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں افغان انٹیلی جنس ادارہ خاد ملوث ہے اور گذشتہ شب کی کاروائی نے یہ ثابت کردیا کہ افغان انٹیلی جنس کے اہم کمانڈر خود پاکستان میں داخل ہوکر ملک کی حالات خراب کرنے اور بم دھماکے کر وا رہے ہیں۔