Tag: کمانڈرسدرن کمانڈ

  • ناپاک دشمن کے عزائم خاک میں ملائے اور ملاتے رہیں گے ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

    ناپاک دشمن کے عزائم خاک میں ملائے اور ملاتے رہیں گے ، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

    کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحاد کیساتھ لڑی، پاک فوج آپ کی اپنی فوج ہے، ہم خدمت کے لئے یہاں موجود ہیں، ناپاک دشمن کے عزائم خاک میں ملائے اور ملاتے رہیں گے

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فرنٹیئر کوربلوچستان کے زیراہتمام آپریشنل ایکسی لینس ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایف سی بلوچستان کا تقریب منعقد کرنے پرشکرگزارہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اتحاد سے لڑا۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے رہے، بلوچستان کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپورساتھ دیا۔

    کمانڈرسدرن کمانڈ نے کہا ایوارڈجیتنےوالوں کومبارکبادپیش کرتاہوں، پاکستان میں امن،بھائی چارہ اورانصاف کریں گے، ہم نےدہشت گردی کیخلاف جنگ اتحادکیساتھ لڑی۔

    [bs-quote quote=”ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اتحاد کیساتھ لڑی” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج آپ کی اپنی فوج ہے، ہم خدمت کے لئے یہاں موجودہیں، ملک بھرکی طرح بلوچستان میں بھی دہشت گردی پھیلائی گئی، شاطر دشمن نے منصوبہ بندی کے تحت تخریبی کارروائیاں کیں، انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کوسراہتے ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہملک میں دہشتگردی دم توڑ چکی ہے، ناپاک دشمن کےعزائم خاک میں ملائےاور ملاتے رہیں گے، عوام باشعور ہیں، سب معلوم ہے حالات کون خراب کرتا رہا۔

    کمانڈرسدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ دشمن کو بلوچستان کاامن تباہ کرنے کے لئے ریکروٹس نہیں مل رہے، سینکڑوں کی تعدادمیں لوگ واپس آنا چاہتے ہیں، لوگوں کو پتہ چل گیا ہے، انہیں کس نے اور کیوں استعمال کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مشکل علاقوں میں ایف سی کے جوان موجود ہوتے ہیں، جوانوں کی آنکھوں میں فخر و جذبہ ایمانی دیکھ رہا ہوں، بلوچستان میں امن ہوچکا، ترقی کاعمل شروع ہوچکا۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کاناسور بلوچستان کی طرف ایجنڈے کے تحت موڑا گیا تھا، تن دہی کے ساتھ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیا۔

  • طلبہ معیاری تعلیم اورپیشہ وارانہ مہارتوں کےحصول پرتوجہ دیں، عاصم سلیم باجوہ

    طلبہ معیاری تعلیم اورپیشہ وارانہ مہارتوں کےحصول پرتوجہ دیں، عاصم سلیم باجوہ

    کوئٹہ : کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے طلبہ کوتعلیم اورپیشہ وارانہ مہارت پر توجہ دینے کا مشورہ دیدیا۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آواران کادورہ کیا اور فوج کی جانب سے فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے آواران میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گجرکابھی دورہ کیا۔

    اس موقع پر کمانڈرسدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ طلبہ معیاری تعلیم اورپیشہ وارانہ مہارتوں کےحصول پرتوجہ دیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فوج نے علاقےمیں دو پرائمری اسکولوں کو دوبارہ تعمیرکیاہے، گرلز اسکول میں نیا فرنیچر اور دو اسکول وینز فراہم کی گئیں اور نئی لیب بھی تعمیرکی گئیں۔

    یاد رہے چند روز قبل گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی سے ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بلوچستان کی ترقی کیلئے ہرممکن تعاون کہ یقین دہانی کرائی تھی۔


    مزید پڑھیں : لیفٹیننٹ  جنرل عا صم سلیم باجوہ نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا عہدہ سنبھال لیا


    یال رہے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کیا گیا تھا، جس کے بعد گذشتہ ماہ ہی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔