Tag: کمانڈر سدرن کمانڈ

  • لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پاکستان کے پہلے اور واحد آسٹروٹرف کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کردیا

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پاکستان کے پہلے اور واحد آسٹروٹرف کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کردیا

    چمن : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پاکستان کے پہلے اور واحد آسٹروٹرف کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کردیا، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ امن کے ثمرات نظر آرہے ہیں،ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، بچوں کے لیے اچھے اسکول، گراؤنڈ اور اچھے ماحول کی خواہش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چمن میں پاکستان کے پہلے اور واحد آسٹروٹرف کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کردیا گیا ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا امن کےثمرات نظرآرہےہیں،ترقی کادورشروع ہوچکاہے، بلوچستان میں بہت سے منصوبے حکومت کرنے جارہی ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ میں ایف سی بلوچستان اورعوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، امن وترقی کیلئے حکومت بلوچستان کے ساتھ موجود رہیں گے ، بچوں کے لیے اچھے اسکول، گراؤنڈ اور اچھے ماحول کی خواہش ہے۔

    کمانڈرسدرن کمانڈ نے کہا کہ ہمارامستقبل نوجوان ہیں، سی پیک سمیت تمام منصوبوں پران بچوں نےکام کرناہے، بلوچستان کے عوام اچھا ماحول اور تعلیم چاہتے ہیں، بلوچستان میں امن کیلیے بڑے سیاستدانوں کی دلچسپی دیکھی ہے، ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ اچھے تعلیمی ادارے اور سڑکیں مانگتے ہیں۔

    یاد رہے 23 مارچ کو آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے چمن میں ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلنے کے بعد قبائلی نوجوانوں کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر کرکٹ گراونڈ کو جدید طرز پر بنانے کا اعلان کیا تھا۔

  • کمانڈر سدرن کمانڈ کی باکسرمحمد وسیم کی ملاقات

    کمانڈر سدرن کمانڈ کی باکسرمحمد وسیم کی ملاقات

    کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے باکسرمحمد وسیم کی ملاقات ہوئی ہے ، انہوں نے ورلڈ سلورفلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے پرمحمد وسیم کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی، کمانڈر سدرن کمانڈ نے نوجوان باکسرکو ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل کا دفاع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق کمانڈ سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے مایہ ناز باکسر محمد وسیم کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سدرن کمانڈ اور پاک فوج محمد وسیم کی بھر پور امداد کرے گی اور ٹریننگ کے لئے درکار سہولتیں مہیا کرنے میں مدد کرے گی۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل باکسر نے 17جولائی کو ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل جیتنے کے بعد  27 نومبر کو سیول میں فلپائنی ٹاپ باکسر کے خلاف اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی باکسر محمدوسیم نےفلپائنی باکسر کو شکست دے دی

    یاد رہے کہ محمد وسیم نے جولائی میں فلپائن کے باکسر جیدر اولیوا کو شکست دینے کے بعد ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھاجبکہ 2014 میں کامن ویلتھ گیمز میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی باکسرمحمد وسیم فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے پہلے جنوبی ایشیائی کھلاڑی ہیں۔

  • کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ

    کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ

    کوئٹہ: کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا،آئی ایس پی آر نے فیصلے کی تصدیق کردی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر میں امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی شیر افگن اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

    شرکا نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کومبنگ آپریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اجلاس اور اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے کہا ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔