Tag: کمانڈر قطر امیری ایئرفورس

  • پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

    پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کمانڈر قطر امیری ایئرفورس سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان قطرکےساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر قطر امیری ایئرفورس میجر جنرل سالم حمد عقیل النابت نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی،پیشہ ورانہ دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان قطرکےساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے، قطری مسلح افواج کیساتھ دفاعی وسیکیورٹی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق قطری کمانڈر نے امن واستحکام کیلئےپاک فوج کے کردارکی تعریف کی۔

    اس سے قبل کمانڈر قطر امیری ایئرفورس نے نیول ہیڈکوارٹرز میں نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں سربراہ پاک بحریہ نے سمندری تحفظ،امن کویقینی بنانے کے کردار پر روشنی ڈالی، اس موقع پر معزز مہمان نے بحری سیکیورٹی اور استحکام سے متعلق پاک بحریہ کی کا وشوں کو سراہا۔

  • قطری کمانڈر کی خطے میں بحری سیکیورٹی کے استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف

    قطری کمانڈر کی خطے میں بحری سیکیورٹی کے استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف

    اسلام آباد : کمانڈر قطر امیری ایئرفورس نے نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی سے ملاقات میں بحری سیکیورٹی اور استحکام سے متعلق پاک بحریہ کی کا وشوں کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق کمانڈر قطر امیری ایئرفورس جنرل (پاٸلٹ) سالم حمد عقیل النابت نیول ہیڈکوارٹرز پہنچے ، جہاں نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی نے معزز مہمان کااستقبال کیا، معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیاگیا۔

    پاک بحریہ ترجمان نے کہا کہ معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرزمیں یادگارشہداپرپھول چڑھائے جبکہ ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

    ترجمان کے مطابق کمانڈر قطر امیری ایئرفورس کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں سربراہ پاک بحریہ نے سمندری تحفظ،امن کویقینی بنانے کے کردار پر روشنی ڈالی، اس موقع پر معزز مہمان نے بحری سیکیورٹی اور استحکام سے متعلق پاک بحریہ کی کا وشوں کو سراہا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کمانڈر قطر امیری ایئرفورس کےدورے سے تعلقات کومزید فروغ ملے گا۔