Tag: کمبھ

  • کمبھ کے میلے میں بھگڈر، 38 افراد ہلاک

    کمبھ کے میلے میں بھگڈر، 38 افراد ہلاک

    بھارت میں کمبھ کے میلے میں بھگڈر مچنے سے 38 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو مذہب کے سالانہ تہوار کمبھ میلے میں بھگڈر مچنے سے اڑتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھیڑ نے رکاوٹیں توڑ کر اچانک آگے بڑھنے کی کوشش کی، دم گھٹنے کے باعث کچھ خواتین بے ہوش ہو کر گر پڑیں، جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔

    دریا کے گھاٹ پر ایک افراتفری کا عالم تھا، لوگوں کا سامان، کپڑے، جوتے، کمبل اور بیگ چاروں طرف بکھرے پڑے تھے، جس کے بیچ لوگوں کی لاشیں پڑی تھیں، جن کے بارے میں اب تک سرکاری سطح پر کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

    پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں تروینی سنگم میں آج بدھ کو ہونے والی مہلک بھگدڑ پر مذہبی رہنماؤں نے انتظامیہ کو اس سانحے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وی آئی پیز کو کھانا فراہم کرنے میں مصروف تھی، انتظامیہ کو مہا کمبھ کی تیاریوں سے کوئی سروکار نہیں تھا۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھگدڑ آج صبح سویرے اس وقت مچی جب تروینی سنگم میں بڑی تعداد میں لوگ ’شاہی اسنان‘ میں حصہ لینے کے لیے جمع ہوئے، جسے ’امرت اسنان‘ بھی کہا جاتا ہے، جو کہ سب سے مقدس مانی اماوسیا کے موقع پر ہے۔

  • بھارت میں کمبھ میلے کا آغاز، لاکھوں یاتری ڈبکی لگانے پہنچ گئے

    بھارت میں کمبھ میلے کا آغاز، لاکھوں یاتری ڈبکی لگانے پہنچ گئے

    بھارت میں دریائے گنگا، جمنا اور قدیم سرسوتی کے سنگم پر واقع الہٰ آباد میں آج سے کمبھ میلے کا آغاز ہوگیا، اس میلے کو ہندوؤں کا سب سے بڑا اجتماع کہا جاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندو عقائد کے مطابق ہندو گنگا جمنا سروستی دریاؤں کے سنگم پر ڈبکی لگا کر اپنے گناہ معاف کراتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کمبھ میلے کے آغاز پر 50 لاکھ ہندو یاتریوں نے دریا میں ڈبکی لگائی۔

    رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میلے میں تقریباً 40 کروڑ افراد شرکت کریں گے، اسے دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس ضمن میں 12 سال بعد منعقد ہونے والے کمبھ کے میلے کو 4 ہزار ہیکٹر پر سجایا گیا ہے، اس کا سلسلہ اگلے ماہ 26 فروری تک جاری رہے گا۔

    کمبھ کے میلے کے حوالے سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے ریاست اتر پردیش کو 2 لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی کا امکان ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدیتیہ ناتھ کے مطابق اس میلے کے لیے یہاں دنیا کا سب سے بڑا عارضی شہر بسایا گیا ہے، جس میں 50 لاکھ سے 1 کروڑ یاتریوں کی گنجائش موجود ہے۔

    جشنِ ریختہ: دنیا کے سب سے بڑے اردو ادبی میلے کا انعقاد رواں ماہ دبئی میں ہوگا

    واضح رہے کہ کمبھ کا میلا 12 سال بعد منعقد ہوتا ہے، ہندو یاتری اس موقع پر دریائے گنگا میں نہاتے ہیں۔ اُن کا ماننا ہے کہ اس سے ان کے گناہ ختم ہوجاتے ہیں۔