Tag: کمبھ میلے

  • بھارت: کمبھ میلے میں 300 کلو میٹر طویل ٹریفک جام

    بھارت: کمبھ میلے میں 300 کلو میٹر طویل ٹریفک جام

    بھارت میں ہونے والے کمبھ کے میلے کے باعث 300 کلومیٹر طویل بدترین ٹریفک جام میں ہزاروں یاتری پھنس گئے، 48 گھنٹے تک گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مہا کمبھ کے میلے میں شرکت کے خواہش مند ہزاروں افراد 300 کلو میٹر طویل ٹریفک جام میں پھنس کر رہ گئے۔ اس دوران بہت سی گاڑیوں کا فیول بھی ختم ہوگیا۔

    رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے کئی اضلاع میں پولیس نے ریاست اتر پردیش کے شہر پریاگ راج (سابقہ الہٰ آباد) جانے والے راستے پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند کردی۔

    بھارتی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مطابق پریاگ راج کی طرف جانا ناممکن ہے کیونکہ وہاں 200 سے 300 کلومیٹر طویل ٹریفک جام ہے، جس کے باعث راستہ بالکل بند ہے۔

    ٹریفک جام کی وجہ بتاتے ہوئے بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ یہ ٹریفک جام ہفتے کے آخر میں رش کے باعث ہوا تھا، کچھ دنوں میں صورتِ حال معمول پر آجائے گی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک جام میں پھنسے ایک شخص کا کہنا تھا کہ ٹریفک جام میں گاڑیاں 48 گھنٹوں سے پھنسی ہوئی ہیں کیونکہ صرف 50 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں تقریباً 10سے 12 گھنٹے لگ رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بھارت کے وارانسی، لکھنؤ اور کانپور سے پریاگ راج جانے والے راستوں پر 25 کلومیٹر تک ٹریفک جام رہنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے یہاں تک کہ شہر کے اندر جہاں مہا کمبھ میلہ جاری ہے وہاں بھی بدترین ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔

    غزہ پر قبضے سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر ترک صدر کا رد عمل

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے محفوظ رہنے کے لئے پریاگ راج سنگم ریلوے اسٹیشن کو بھی بند کر دیا گیا۔

  • کمبھ میلے کی وائرل ’مونا لِسا‘ کو فلم میں کام مل گیا

    کمبھ میلے کی وائرل ’مونا لِسا‘ کو فلم میں کام مل گیا

    بھارت میں ہونے والے مہا کمبھ میلے میں ایک عام لڑکی نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے، حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ لڑکی کوئی مشہور شخصیت یا امیر گھرانے سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کا نام مونا لِسا بھوسلے ہے، جو مدھیہ پردیش کے اندور میں رہتی ہے، مونا اس بار مہا کمبھ میلے میں مالا بیچنے پہنچی تھی، جہاں اس کی سادگی اور معصومیت نے ہر کسی کی توجہ حاصل کرلی۔

    میلے میں موجود عوام کی اکثریت اس کی تصاویر ہوئی نظر آئی اور سوشل میڈیا پر بھی اس کی وائرل ویڈیو نے توجہ حاصل کرلی۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کے ہدایت کار سنوج مشرا نے بھی اس کی خوبصورتی اور معصومیت سے متاثر ہوکر اسے اپنی فلم میں کام کی پیشکش کردی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ اسے اپنی فلم ”ڈائری آف منی پور” میں کسان کی بیٹی کا کردار نبھانے کیلئے مونا کو موزوں سمجھتے ہیں۔

    سنوج مشرا نے کہا کہ وہ جلد مونا سے ملاقات کریں گے اور انہیں اداکاری کی تربیت دے کر فلم میں شامل کریں گے۔ سنوج مشرا کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے ایسے کردار کے لیے ایک معصوم چہرے کی تلاش میں تھے۔

    مہاکمبھ کی وائرل اسٹار نے 10 دنوں میں مالا فروخت کرکے 10 کروڑ کمائے؟ حقیقت کیا ہے

    فی الحال، مونا میلے سے اپنے گھر واپس پہنچ چکی ہے، شور و غل سے دور، مگر اس کے مستقبل کے حوالے سے بات کرنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔

  • کمبھ میلے میں بڑی تباہی

    کمبھ میلے میں بڑی تباہی

    بھارت میں اتر پردیش کے پریاگ راج میں ہونے والے کمبھ میلے میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ نے مچادی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثہ 2 گیس سلنڈروں کے پھٹنے سے پیش آیا۔ دو گیس سلنڈرز کے پھٹنے کے بعد آگ دوسرے خیموں تک پھیل بھی پھیل گئی، جس کے سبب بھگدڑ مچ گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی کا یہ واقعہ مہا کمبھ میلے کے سیکٹر 19 میں پیش آیا جہاں ایک خیمے میں دو گیس سلنڈرز پھٹ پڑے اور آگ دوسرے خیموں تک پھیل گئی۔

    پولیس کے مطابق قریبی خیموں میں موجود لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    خیموں میں آتشزدگی کے باعث آئے ہوئے لوگوں کا سامان اور متعدد خیمے جل گئے، نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے جاری ہے اور آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت میں دریائے گنگا، جمنا اور قدیم سرسوتی کے سنگم پر واقع الہٰ آباد میں کمبھ میلے کا آغاز ہوچکا ہے،اس میلے کو ہندوؤں کا سب سے بڑا اجتماع کہا جاتا ہے۔

    ہندو عقائد کے مطابق ہندو گنگا جمنا سروستی دریاؤں کے سنگم پر ڈبکی لگا کر اپنے گناہ معاف کراتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میلے میں تقریباً 40 کروڑ افراد شرکت کریں گے، اسے دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس ضمن میں 12 سال بعد منعقد ہونے والے کمبھ کے میلے کو 4 ہزار ہیکٹر پر سجایا گیا ہے، اس کا سلسلہ اگلے ماہ 26 فروری تک جاری رہے گا۔

    حماس کی جانب سے رہا کی گئی اسرائیلی خواتین کی اہلخانہ سے ملاقات کی ویڈیو

    کمبھ کے میلے کے حوالے سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے ریاست اتر پردیش کو 2 لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی کا امکان ہے۔

  • بھارت میں کمبھ میلے کا آغاز، لاکھوں یاتری ڈبکی لگانے پہنچ گئے

    بھارت میں کمبھ میلے کا آغاز، لاکھوں یاتری ڈبکی لگانے پہنچ گئے

    بھارت میں دریائے گنگا، جمنا اور قدیم سرسوتی کے سنگم پر واقع الہٰ آباد میں آج سے کمبھ میلے کا آغاز ہوگیا، اس میلے کو ہندوؤں کا سب سے بڑا اجتماع کہا جاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندو عقائد کے مطابق ہندو گنگا جمنا سروستی دریاؤں کے سنگم پر ڈبکی لگا کر اپنے گناہ معاف کراتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کمبھ میلے کے آغاز پر 50 لاکھ ہندو یاتریوں نے دریا میں ڈبکی لگائی۔

    رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میلے میں تقریباً 40 کروڑ افراد شرکت کریں گے، اسے دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس ضمن میں 12 سال بعد منعقد ہونے والے کمبھ کے میلے کو 4 ہزار ہیکٹر پر سجایا گیا ہے، اس کا سلسلہ اگلے ماہ 26 فروری تک جاری رہے گا۔

    کمبھ کے میلے کے حوالے سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے ریاست اتر پردیش کو 2 لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی کا امکان ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدیتیہ ناتھ کے مطابق اس میلے کے لیے یہاں دنیا کا سب سے بڑا عارضی شہر بسایا گیا ہے، جس میں 50 لاکھ سے 1 کروڑ یاتریوں کی گنجائش موجود ہے۔

    جشنِ ریختہ: دنیا کے سب سے بڑے اردو ادبی میلے کا انعقاد رواں ماہ دبئی میں ہوگا

    واضح رہے کہ کمبھ کا میلا 12 سال بعد منعقد ہوتا ہے، ہندو یاتری اس موقع پر دریائے گنگا میں نہاتے ہیں۔ اُن کا ماننا ہے کہ اس سے ان کے گناہ ختم ہوجاتے ہیں۔