Tag: کمرشل

  • گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حوالے سے اہم فیصلہ

    گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے حوالے سے اہم فیصلہ

    کراچی: محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے کمرشل و نجی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایکسائز حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تمام نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سفید رنگ اور سندھی اجرک کے ڈیزائن کی ہوں گی، کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پیلے رنگ اور سندھی اجرک کی ڈیزائن پر مشتمل ہوں گی۔

    ایکسائز حکام کے مطابق 3 اپریل2025 کے بعد نجی گاڑیوں پر پیلی، کمرشل گاڑیوں پرکالی نمبر پلیٹس ناقابل قبول ہونگی، نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا فیصلہ گاڑیوں کے حفاظتی اقدامات اور یکساں شناخت کیلئے کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) نے پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ای-آکشن ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔

    جس سے شہریوں کو اپنے گھروں میں آرام سے گاڑیوں کی پرُکشش نمبر پلیٹوں کی بولی لگانے کے قابل بنایا گیا ہے۔

    اس اقدام کے لیے رجسٹریشن کا عمل 31 دسمبر 2024 تک کھلا رہے گا۔

    ای-آکشن سسٹم کے ذریعے موٹر سائیکل اور موٹر کار نمبر پلیٹس دونوں کی نیلامی کی جائے گی جس میں کامیاب بولی لگانے والے نیلامی کے نتائج اور تفصیلات براہ راست ای-آکشن ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

    کراچی میں سڑک پر خراب ہونے والی واٹر ٹینکر کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی

    اس حوالے سے پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ’ای آکشن ایپ کے ذریعے شہری اب آن لائن رجسٹر ہو سکتے ہیں اور بولی کے عمل میں آسانی سے حصہ لے سکتے ہیں تاکہ اپنی پسند کی گاڑیوں کے نمبرز کو محفوظ کر سکیں۔

  • یاسمین المیمنی سعودی عرب کی پہلی کمرشل خاتون پائلٹ بن گئیں

    یاسمین المیمنی سعودی عرب کی پہلی کمرشل خاتون پائلٹ بن گئیں

    ریاض : نجی فضائی کمپنی ”نسما ائیر“ میں بطور معاون پائلٹ یاسمین المیمنی نے پہلی کمرشل پرواز اڑائی، یاسمین کا کہنا ہے کہ بچپن سے فضاﺅں میں اڑنے کی خواہش تھی‘ خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑی

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ یاسمین المیمنی نے فضاؤں میں اڑنے کے اپنے خواب کی تعبیر پا لی ہے، سعودی عرب کی نجی فضائی کمپنی ”نسما ائیر“ میں بطور معاون پائلٹ یاسمین نے پہلی کمرشل پرواز اڑائی۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پہلی سعودی خاتون کو سول ایوی ایشن کی جانب سے کمرشل پائلٹ کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

    یاسمین کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ فضاؤں میں اُڑوں، مجھے اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑی، میرے گھروالوں نے ہمیشہ اور ہر موقع پر میرا ساتھ دیا اور میرا حوصلہ بڑھاتے رہے، بالآخر اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کا دن آگیا۔

    یاسمین نے مزید کہا کہ ابھی مجھے بہت کچھ حاصل کرنا ہے، میرے اس سفر کا آغاز معاون پائلٹ کے طور پر ہوا ہے، جبکہ میرا ہدف مکمل پائلٹ بننا ہے اور مجھے یقین ہے کہ مسلسل محنت اور حصول مقصد کے لیے خلوص نیت میری راہ کی ہر مشکل کو آسان بنا دے گی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یاسمین کی بطور معاون پائلٹ کے پہلی کمرشل پرواز سے یہ ثابت ہو گیا کہ سعودی خواتین دنیا کے کسی ملک کی خواتین سے کم نہیں وہ موقع ملنے پر ہر کام کر سکتی ہیں جو مرد کرتے ہیں۔