Tag: کمرشل بینکوں

  • پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33 کروڑ 32 لاکھ ڈالرکی کمی

    پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33 کروڑ 32 لاکھ ڈالرکی کمی

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر13 ارب 37 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی سے مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 49 کروڑ اور 87 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

    کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 87کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق رواں ہفتے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر ملے ہیں، یہ رقم اگلے ہفتے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کی جائے گی۔

  • کمرشل بینکوں سے ڈالر نہ ملنے کے سبب امپورٹر رل گئے

    کمرشل بینکوں سے ڈالر نہ ملنے کے سبب امپورٹر رل گئے

    کراچی: امپورٹرز ایل سی کلیئر کرانے کے لیے بینکوں کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے، بینکوں نے آج 232 روپے فی ڈالر کے حساب سے کچھ ایل سی کلئیر کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کمرشل بینکوں سے ڈالر نہ ملنے کے سبب امپورٹر رل گئے اور امپورٹرز ایل سی کلیئر کرانے کے لیےبینکوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

    مختلف کمرشل بینکوں کے پاس ڈالر کے ذخائر نہ ہونے کے برابر رہ گئے ، بینکوں کی جانب سے آج 232 روپے فی ڈالر کے حساب سے کچھ ایل سی کلئیر کرائی گئیں۔

    مختلف کمرشل بینکوں نے ڈالر نہ ہونے کے سبب امپورٹرز سے معذرت کر لی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو 2.8ارب ڈالر کی ڈیمانڈ بھیجی گئی ہے۔

    امپورٹرز نے کہا کہ ایل سی کلیئر نہ ہونے کے سبب ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، بروقت ایل سی نہ کھلیں تو ایکسپورٹ کے لیے خام مال کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    ایکسپورٹرز کا کہنا تھا کہ خام مال نہ ملنے کے سبب ایکسپورٹ ارڈرز متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

    اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ بنک لیٹر آف کریڈٹ کے لئے 242 روپے فی ڈالر ڈیمانڈ کر رہے ہیں، مطلب دستیاب ڈالرز انتہائی محدود،خام مال نہیں آئے گا تو ایکسپورٹ بھی مزید تباہ۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ مہنگائی45فیصد،ڈیفالٹ کے خطرے میں ملک دنیامیں چوتھے نمبر پر آگیا لیکن کرتا دھرتا 40 ،40 کروڑ حرام کے مال سےایم پی ایزخریدنےکی کوشش میں ہے۔