Tag: کمرشل صارفین

  • گھریلو صارفین کو سستی، کمرشل کو مہنگی چینی دیں گے، شوگر ملز کا مطالبہ

    گھریلو صارفین کو سستی، کمرشل کو مہنگی چینی دیں گے، شوگر ملز کا مطالبہ

    اسلام آباد: شوگرملز کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ گھریلوصارفین کو چینی سستی اور کمرشل صارفین کیلئے مہنگی دیں گے۔

    اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سےمتعلق اجلاس ہوا، اس اجلاس کا اندرونی احوال سامنے آگیا ہے، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان کا کہنا تھا کہ چینی کا گھریلو استعمال محض 18 فیصد جبکہ صنعتی استعمال 80 فیصد ہے۔

    شوگر ملز کی جانب سے زور دیا گیا کہ گھریلوصارفین کو چینی سستی دیں گے اور کمرشل بنیادوں پر استعمال ہونے والی چینی مہنگی دیں گے۔

    چینی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے آج اہم فیصلہ متوقع

    حکومتی ذرائع نے کہا کہ شوگر ملز مالکان چینی کے 2 نرخ مقرر کرنا چاہتے ہیں، حکومتی ٹیم کے مطابق چینی کے 2 نرخ مقرر نہیں کرسکتے۔

    شوگر ملز مالکان کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ چینی بنانے کےلیے رواں سال گنے کی قیمت 700 سے 750 روپے فی من ادا کی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/govt-sets-sugar-price-at-rs164-kg/

  • بجلی بلوں میں فکس چارجز : تاجروں نے حکومت کو خبردار کردیا

    بجلی بلوں میں فکس چارجز : تاجروں نے حکومت کو خبردار کردیا

    کراچی : تاجروں نے کمرشل صارفین پر فکس چارجز مسترد کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کردیا اور کہا زبردستی چارجز سے کاروبار مشکل ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صدرانجمن تاجران کراچی جاوید شمس نے نیپرا کی جانب سے کمرشل صارفین پر فکس چارجز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کمرشل صارفین پر 2500 سے 4000 روپے تک چاجز لگائے جو ظلم ہے ، اس کو مسترد کرتے ہیں۔

    جاوید شمس کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کےناخن لے، زبردستی چارجز سے کاروبارمشکل ہوجائے گا۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ بتایاجائےکہ نیپراکس ایجنڈےپرکام کررہی ہے؟ کمرشل اور گھریلوصارفین پر بلاوجہ چارجز لگانا ظلم ہے۔

    گذشتہ روز یکم جولائی سے گھریلوبجلی صارفین کیلئے ایک ہزارروپے تک فکسڈ چارجز کی تجویز سامنے آئی تھی۔

    نیپرا ذرائع نے بتایا تھا کہ مجوزہ چارجز بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ میں شامل ہیں، نیپرا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجواچکا ہے۔

    گھریلوصارفین کے ٹیرف میں پہلے یہ چارجز نہیں تھے، اب ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر 200 روپے چارجز لگیں گے۔

    ماہانہ401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے ، ماہانہ 601 سے 700یونٹ استعمال پر 800روپے اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے چارجز ہونگے۔

  • بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے

    بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے

    لاہور : ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،ترجمان لیسکو نے بتایا کہ بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوروں کی تلاش جاری ہے ، ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، گرفتاریاں عمل میں آرہی ہیں ساتھ ہی جرمانے اور مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

    لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن چھٹے دن بھی جاری ہے، ترجمان لیسکو کے مطابق دوسو پانچ بجلی چوری کے کنکشن منقطع کیے گئے، بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے۔

    پتوکی میں ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے ایک سو اسی افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر کنکشن وائر کو قبضے میں لے لیا گیا جبکہ مقدمات درج کرکے پچاس لاکھ جرمانے بھی عاید کیے گئے۔

    چوک سرورشہید میں پانچ اورٹبہ سلطان پورمیں بجلی چوری کے خلاف نوگرفتاریاں عمل میں آئیں جبکہ بہاول نگر میں میپکو ٹیموں کی جانب سے ضلع بھرمیں چھاپے جاری رہے ہیں، تہتر بجلی چور پکڑے جا چکے ہیں ، اکاون مقدمات درج ہوئے اور چالیس لاکھ اسّی ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

    میلسی میں بجلی چوری کرتے ہوئے انیس افراد پکڑے گئے۔۔ آٹھ لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
    Remarks: بجلی چوری کےخلاف ملک گیرکارروائی،گرفتاریاں،جرمانے، مقدمات لاہور:بڑےزرعی اورکمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث نکلے پتوکی:کنڈےلگاکربجلی چوری کرتےہوئے180افرادرنگےہاتھوں پکڑےگئے چوک سرورشہید میں5اورٹبہ سلطان پورمیں9بجلی چورگرفتار ہوئے بہاول نگرمیں73اورمیلسی میں بجلی چوری کرتےہوئے19افراد گرف

  • بجلی اور گیس کے تمام کمرشل صارفین کے لیے  ٹیکس  گوشوارہ لازمی قرار

    بجلی اور گیس کے تمام کمرشل صارفین کے لیے ٹیکس گوشوارہ لازمی قرار

    اسلام آباد : بجلی اور گیس کے تمام کمرشل صارفین کے لیے ٹیکس گوشوارہ لازمی قرار دے دیا گیا ، کمرشل صارفین کیلئے ایک صفحے پر 4 لائنز کا ٹیکس گوشوارہ تیار کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں ٹیکس گوشواروں کی تعداد بڑھانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ، بجلی اور گیس کے تمام کمرشل صارفین کے لیے گوشوارہ لازمی قرار دے دیئے گئے ہیں۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے آسان بنانے کی تیاری بھی جاری ہے، کمرشل صارفین کیلئے ایک صفحے پر 4 لائنز کا ٹیکس گوشوارہ تیار کیا جا رہا ہے۔

    پوائنٹ آف سیل مشینوں کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں پوائنٹ آف سیل کی نئی اور اسمارٹ گیجٹ بنانے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ، نعیم میر نے کہا کہ وزیرخزانہ کو تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا ہے، پوائنٹ آف سیلز رقبے کی بنیاد پر لگنا چاہئے۔

    ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کے نان رجسٹرڈ پہلے ہی 3 فیصد اضافی ٹیکس دیتے ہیں اور کاروباری طبقہ 236 ایچ کے تحت پہلے ہی ٹیکس جمع کرا رہا ہے۔

  • کراچی سمیت سندھ کے لوگوں کے لیے خوشخبری

    کراچی سمیت سندھ کے لوگوں کے لیے خوشخبری

    کراچی: سی این جی ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 10 بجے کھل جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی فراہمی 6 روز سے بند تھی۔ سی این جی ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 10 بجے کھل جائیں گے۔

    ترجمان ایس ایس جی کا کہنا ہے کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے، ایس ایس جی سی مینجمنٹ پریشر کا جائزہ لے رہی ہے۔

    ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان کے لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے سب سے پہلے گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

    کیا سندھ میں گیس 245 فیصد مہنگی ہوگی؟

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے مطالبہ کیا تھا کہ وفاق سندھ میں گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لے، سب سے زیادہ گیس کی پیداوار سندھ سے ہوتی ہے، گیس مہنگی ہونے سے کرائے اور مہنگائی بڑھ جائے گی۔

    اویس شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے گیس نرخوں میں اضافہ کیا تو ٹرانسپورٹرز اور عوام سڑکوں پر ہوں گے، سندھ ایسے فیصلہ کبھی قبول نہیں کرے گا۔

  • گیس صارفین پر یکم اپریل سے گیس بم گرانے کا فیصلہ

    گیس صارفین پر یکم اپریل سے گیس بم گرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے تمام قسم کے صارفین کیلئے گیس مہنگی کرکے یکم اپریل سےعوام پر گیس بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، پندرہ سے ساٹھ فیصد تک گیس مہنگی کی جائیگی۔

    نواز حکومت نے ملک بھر کے گیس صارفین پر یکم اپریل سے گیس بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزارتِ پیٹرولیم کے حکام کے مطابق صنعتی صارفین کیلئے گیس 53فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

    کمرشل صارفین کیلئےگیس 18فیصد مہنگی کی جارہی ہے، کھاد کے کارخانوں کیلئے گیس کے نرخوں میں 64 فیصد تک کا ہوشربا اضافہ متوقع ہے، سی این جی صارفین کیلئےگیس 25فیصد تک مہنگی کئے جانے کا امکان ہے۔

    وزارتِ پیٹرولیم کے حکام کے مطابق کیپٹوپاورپلانٹس کیلئے گیس 30فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، حکومت گھریلو صارفین کو بھی بخشنے کیلئےتیار نہیں ہے، گھریلو صارفین کے تیسرے سلیب کیلئے گیس 15فیصد تک مہنگی کی جارہی ہے۔

    گیس نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن 22مارچ کے بعد جاری کردیا جائے گا۔