Tag: کمرہ

  • کمرے میں داخل ہونے پر خاتون خوفناک منظر دیکھ کر خوفزدہ

    کمرے میں داخل ہونے پر خاتون خوفناک منظر دیکھ کر خوفزدہ

    آسٹریلیا کو مختلف حشرات اور جنگلی حیات کا گھر سمجھا جاتا ہے، یہ حشرات اور جانور اکثر اوقات گھروں میں بھی داخل ہوجاتے ہیںِ، ایسا ہی واقعہ ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک خاتون نے کچھ خوفناک تصاویر پوسٹ کیں، انہوں نے لکھا کہ یہ تصاویر ان کی دوست کے گھر کی ہیں جو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہتی ہے۔

    تصویر میں درجنوں مکڑیوں کو دیکھا جاسکتا ہے جو دیوار اور چھت پر رینگ رہی ہیں، یہ مکڑیوں کی ایک قسم ہنٹس مین اسپائیڈر تھی۔

    خاتون کے مطابق ان کی دوست نے انہیں یہ تصاویر بھیجیں اور کہا کہ صبح جب وہ اپنی بیٹی کے کمرے میں داخل ہوئیں تو یہ خوفناک منظر دیکھ کر ان کی چیخیں نکل گئیں۔

    مذکورہ مکڑیاں لمبی ٹانگوں والی اور جسامت میں بڑی ہوتی ہیں، اپنی جسامت کی وجہ سے خوفناک لگنے کے باوجود یہ انسانوں کے لیے بہت کم خطرناک ہوتی ہیں۔

  • آپ کے کمرے کی صفائی کرنے والا روبوٹ

    آپ کے کمرے کی صفائی کرنے والا روبوٹ

    ترقی یافتہ ممالک میں مختلف کاموں میں انسانوں کی مدد کے لیے مختلف اقسام کے روبوٹس تیار کیے جارہے ہیں۔ یہ روبوٹ مختلف ٹاسک سر انجام دیتے ہیں۔

    تاہم اب ایسا روبوٹ بھی بنا لیا گیا ہے جو آپ کے کمرے کی صفائی کرسکتا ہے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا روبوٹ ہے۔

    جاپان کی پریفرڈ نیٹ ورکس نامی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا یہ روبوٹ کمرے کی صفائی کے دوران بکھرے کھلونوں کو اٹھا کر کھلونوں کے باکس میں رکھتا ہے جبکہ میلے کپڑوں کو لانڈری باکس میں۔

    انجینیئرز کا کہنا ہے کہ یہ کام انسان کے لیے آسان مگر روبوٹ کے لیے مشکل ہے کیونکہ اسے بہت سے آبجیکٹس کی شناخت کرنی ہوتی ہے۔

    اس روبوٹ کے تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ بالآخر ہم ایسا روبوٹ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جو کئی چیزوں کو شناخت کر سکتا ہے۔ یہ روبوٹ جس آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کو استعمال کرتا ہے اسے ’ڈیپ لرننگ‘ کہا جاتا ہے۔

    اس سسٹم کے ذریعے یہ نئی اشیا کا تقابل ان اشیا سے کرتا ہے جنہیں وہ پہلے دیکھ چکا ہے۔ کمپنی اس روبوٹ کو اگلے 5 سال میں مارکیٹ میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے بعد اسے خریدا جا سکے گا۔