Tag: کمسن بچہ

  • روبوٹ نے کمسن بچے کی انگلی توڑ دی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    روبوٹ نے کمسن بچے کی انگلی توڑ دی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    ماسکو: روس میں بچے اور روبوٹ کے درمیان شطرنج کے مقابلے میں روبوٹ نے مدمقابل بچے کی انگلی پکڑ کر توڑ دی، بچے کو فوری طور پر روبوٹ کی گرفت سے چھڑایا گیا تاہم اس کی انگلی فریکچر ہوگئی۔

    روسی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا جب ماسکو اوپن کے ایک میچ کے دوران شطرنج کھیلنے والے روبوٹ نے سات سالہ بچے کی انگلی پکڑ کر توڑ دی۔

    مقامی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کی انگلی کو روبوٹک بازو نے کئی سیکنڈ تک پکڑے رکھا اور بچہ بظاہر تکلیف میں ہے، جس کے بعد ایک خاتون اور 3 مرد اس بچے کو روبوٹ کی گرفت سے چھڑانے کے لیے آتے ہیں۔

    انہوں نے بچے کی انگلی روبوٹ سے چھڑوا لی لیکن اسے فریکچر سے نہیں بچایا جا سکا۔

    روسی شطرنج فیڈریشن کے نائب صدر سرگئے سمگین کا کہنا ہے کہ روبوٹ کھیل میں لڑکے سے بازی لے جانے والا تھا تاہم بچے نے روبوٹ کی چال چلنے کا انتظار کرنے کے بجائے فوراً چال چل دی۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ حفاظتی اصول ہیں اور بچے نے بظاہر ان کی خلاف ورزی کی ہے، جب اس نے اپنی چال چلی تو اسے احساس نہیں تھا کہ اسے پہلے انتظار کرنا پڑے گا۔

    فیڈریشن صدر کے مطابق بچے نے تیزی سے حرکت کی، جس کی وجہ سے روبوٹ نے اسے پکڑ لیا۔ روبوٹ کے سپلائرز کو اب اس حوالے سے دوبارہ سوچنا پڑے گا۔

    رپورٹ میں بچے کی شناخت کرسٹوفر کے نام سے کی گئی ہے، جو روسی دارالحکومت میں انڈر 19 کیٹیگری میں شطرنج کے 30 بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔

    بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی انگلی پر پلستر چڑھایا گیا۔ روبوٹ بنانے والے ادارے نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • کیا ہوا جب سماعت سے محروم ننھے بچے نے پہلی بار کوئی آواز سنی؟

    کیا ہوا جب سماعت سے محروم ننھے بچے نے پہلی بار کوئی آواز سنی؟

    سوشل میڈیا پر سماعت سے محروم ایک بچے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، پہلی بار آواز سنائی دینے پر بچے کے معصومانہ تاثرات نے سب کے دل پگھلا دیے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ایک ڈاکٹر کے چیمبر کی ہے جس میں والدین اپنے کمسن بچے کے ساتھ بیٹھے ہیں، ڈاکٹر انہیں سننے والی ڈیوائس کے بارے میں بتا رہی ہیں۔

    اس کے بعد وہ والدین کو بچے کو دیکھنے کا کہہ کر، تین، دو، ایک گنتی گن کر ڈیوائس اسٹارٹ کرتی ہیں۔

    @wookybee_officialBoy scared when he hears for first time #viral #bestthingsince #xyzcba #fyp #foryoupage #feature #4u #foryou #featurethis #4upage #miracles♬ original sound – wookybee

    ڈیوائس کھلتے ہی آوازیں سنائی دینے پر بچہ اچانک حیران ہوتا ہے اور پھر فرط جذبات سے اپنی ماں کے گلے لگ جاتا ہے۔ پیچھے سے اس کے والد بھی حیرت کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ننھے بچے کی یہ ویڈیو جلد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس نے دیکھنے والوں کی آنکھوں کو نم کردیا۔

    ایک صارف نے اپنے بیٹے کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ بھی اسی تجربے سے گزرا ہے۔

  • ایئرپورٹ انتظامیہ کا کارنامہ،12سالہ بچہ بغیر ٹکٹ غیر ملکی پرواز پر سوار

    ایئرپورٹ انتظامیہ کا کارنامہ،12سالہ بچہ بغیر ٹکٹ غیر ملکی پرواز پر سوار

    لندن : ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ بچہ پرواز میں بغیر ٹکٹ کیسے آیا؟یہ سیکیورٹی کی بہت بڑی غلطی ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر 12سالہ بچہ بغیر ٹکٹ امریکا جانیوالی پرواز میں سوارہوگیا،اس بچے کے ساتھ کوئی بڑا نہیں تھا اور اسے برٹش ائیرویز کے کیبن کرؤ نے اس وقت شناخت کیا، جب اس سے نشست پر بٹھانے کے لیے بورڈنگ پاس طلب کیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایسا انوکھا واقعہ برطانیہ کے ہیتھرو ائیرپورٹ میں پیش آیا، جہاں ایک 12 سالہ بچہ ٹکٹ کے بغیر سیکیورٹی کو پیچھے چھوڑ کر امریکا جانے والی پرواز پر سوار ہوگیا۔

    طیارے میں سوار مسافروں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے پولیس اور کتوں کو پرواز میں دیکھا اور پھر انہیں طیارے سے نکلنے کے لیے کہا گیا تاکہ سیکیورٹی چیک اپ کیا جاسکے۔

    انتظامیہ نے بتایاکہ یہ پرواز لاس اینجلس سے شیڈول سے 5 گھنٹے تاخیر سے روزانہ ہوئی تھی میں نے ہیتھرو پر 6 گھنٹے تک انتظار کیا اور اب ایک بچہ پرواز میں بغیر ٹکٹ کے آگیا ہے جو سیکیورٹی کی بہت بڑی غلطی ہے، مگر طیارے میں سوار ہر ایک کے لیے بہت زیادہ تفریح تھی۔ا

    سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ بچہ کسی کے نوٹس میں آئے بغیر سیکیورٹی کو دھوکا دینے میں کامیاب کیسے ہوا۔

    ہیتھرو ائیرپورٹ کے ایک ترجمان کے مطابق ہم پولیس اور برٹش ائیرویز کے ساتھ مل کر سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ مسافر کسی دوسری پرواز میں کیسے سوار ہوگیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا یہ بچہ کوئی سیکیورٹی رسک نہیں تھا اور صرف احتیاط کے طور پر طیارے کی دوبارہ اسکریننگ کی گئی اور پھر روانہ کیا گیا۔

  • کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش، پاکستانی شہری کو قید کی سزا

    کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش، پاکستانی شہری کو قید کی سزا

    دبئی : اماراتی عدالت نے پاکستانی شہری کو کمسن بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے کے جرم میں تین ماہ قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب اماراتی کی ریاست دبئی کی عدالت نے ہراسگی کیس کی سماعت کرتے ہوئے 30 سالہ ملزم کو ایلیوٹر کے اندر 13 سالہ عرب شہری کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کے جرم میں سزا سنائی ہے۔

    پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ بے روز گار پاکستانی شہری کے خلاف گزشتہ برس الراشدیہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بے روز گار پاکستانی شہری نے پہلے عمارت کے باہر 13 سالہ لڑکے کو چھوا اور اس کے بعد متاثرہ بچے کا تعقب شروع کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی متاثرہ بچہ لفٹ میں سوار ہوا ملزم بھی لفٹ میں داخل ہوگیا اور تنہائی کا فائدہ اٹھا کر دوبارہ لڑکے کو جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کردیا۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے لفٹ کے اندر متعدد دفعہ عرب شہری لڑکے کو دبوچا جس کے بعد بچہ بے حواسی کے عالم میں بھاگتا ہوا اپنے والدین کے پاس گیا اور تمام واقعہ سنایا جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلی سماعت کے دوران خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں حجام کے پاس جارہا تو میں نے ایک بچے کو پریشانی کے عالم میں تنہا بیھٹے ہوئے دیکھا تو دوستانہ انداز دبوچتے ہوئے پریشانی کی وجہ معلوم کی۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عدلت نے ملزم پر جرم ثابت ہونے کے بعد پاکستانی شہری کو تین قید اور ملک بدری کی سزا سنادی۔

  • لاہور : کمسن بچے کی لاش برآمد، دوماہ کے دوران 9 بچے لاپتا

    لاہور : کمسن بچے کی لاش برآمد، دوماہ کے دوران 9 بچے لاپتا

    لاہور: لاہور کے علاقے بادامی باغ سے نو سالہ بچے کی بوری بند لاش ملی ہے، علاقے میں دو ماہ کے دوران نو بچے لاپتا ہوئے لیکن شکایت صرف تین بچوں کی ہی درج ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ کے قریب واقع نالے سے نو سالہ بچے کی بوری بند لاش ملی تو علاقے میں خوف پھیل گیا، ملنے والی لاش پندرہ سے بیس روز پُرانی ہے۔

    پولیس حکام نے شک ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے، اہل علاقہ کے مطابق دو ماہ میں نو بچے اغوا ہوئے لیکن رپورٹ صرف تین کی درج ہوئی۔

    گزشتہ کئی دنوں سے لاہور میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج نہ کرانا کوئی مصلحت ہے یا پھر عوام کا لاہور پولیس پر اعتماد اٹھ گیا، پولیس بھی اب تک اغوا کار گروہ کا سراغ نہیں لگا سکی ہے۔