Tag: کمسن بچیوں

  • کمسن بچیوں کو  ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    کمسن بچیوں کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

    کوئٹہ : ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کمسن بچیوں کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم قابل اعتراض مواد کے حوالے سے بچیوں کو بلیک میل کر رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم کمسن بچیوں کو ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے متاثرہ بچیوں کو کال کرتے ہوئے موبائل ہیکنگ کے نام پر دھمکاتے ہوئے نازیبا تصاویر کا مطالبہ کیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم قابل اعتراض مواد کے حوالے سے بلیک میل کر رہا تھا اور متاثرہ بچیوں کو ملاقات کے لئے بھی بلیک میل کرتا رہا۔

    سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ملزم کو جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئٹہ سے گرفتار کیا جبکہ ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا، جس کی تفتیش جاری ہے۔

  • ظالم ماں نے دو کمسن بچیوں کے گلے کاٹ دیے

    ظالم ماں نے دو کمسن بچیوں کے گلے کاٹ دیے

    بیروت: لبنان کے شمالی علاقے میں واقع قصبے کی رہائشی خاتون نے گھر میں موجود اپنی دو کمسن بیٹیوںکو گلے کاٹ کر ذبح کردیا۔

    لبنانی میڈیا کے مطابق لبنان کے شمال میں واقعے علاقے مشتی حمود کی رہائشی نوجوان خاتون رقیہ العساف نے  اپنی سگی بیٹیوں کو اُس وقت قتل کرنے کی کوشش کی جب وہ کمرے میں سوئی ہوئی تھیں۔

    درندہ صفت ماں باورچی خانے سے چھری لے کر آئی اور 6 سالہ سارہ کے ساتھ سوئی 9 سالہ عائشہ کو گلا دبا کر قتل کرنےکی کوشش کی اور پھر گلے پر تیز دھار چھری پھیر دی۔

    ماں کی جانب سے حملے کے نتیجے میں چھوٹی بیٹی عائشہ فوری طور پر دم توڑ گئی جبکہ 9 سالہ بیٹی گلے پر گہرے زخم آنے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گئی ، ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والی بچی سارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    مزید پڑھیں: ظالم باپ نے بیٹی کو قتل کرکے لاش جلادی

    رقیہ العساف نے بیٹیوں کو قتل کرنے کے جر م کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو قریبی چیک پر لبنانی فوج کے حوالے کیا جہاں اہلکاروں نے اُسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

    اہل خانہ کے مطابق مذکورہ خاتون نفسیاتی مریضہ ہے، اُس نے ایک سال قبل خود کشی کرنے اور دونوں بیٹیوں کو موت کی نیند سلانے کی کوشش کی تھی جس میں وہ ناکام رہی تھی، رقیہ کا گذشتہ کئی برسوں سے علاج بھی جاری ہے۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق ہمارے لیے یہ بات حیران کُن ہے کہ رقیہ نے اپنی بیٹیوں کو قتل کیا، بے شک وہ نفسیاتی مریضہ ہے تاہم وہ اپنی بیٹیوں سے بے پناہ محبت کرتی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔