Tag: کمسن بہن بھائی

  • سانپ کے ڈسنے سے کمسن بہن بھائی جان کی بازی ہار گئے

    سانپ کے ڈسنے سے کمسن بہن بھائی جان کی بازی ہار گئے

    کوٹلی (30 جولائی 2025): چوکی مونگ کے گاؤں میں زہریلے سانپ کے کاٹنے سے دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹلی چوکی مونگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سانپ کے ڈسنے سے دو معصوم بہن بھائی جان کی بازی ہار گئے جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔

    مقامی ذرائع کے مطابق متاثرہ بچے چھ سے آٹھ سال کی عمر کے تھے، دونوں کو اچانک سانپ نے کاٹ لیا، جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر علاج کی کوشش کی گئی، تاہم ویکسین نہ ہونے کہ وجہ سے وہ زہر کے اثرات سے جانبر نہ ہو سکے اور زندگی کی بازی ہار گئے۔

      کوٹلی کے بیشتر نواحی صحت مراکز میں سانپ کے زہر کے تریاق، کی ویکسین، موجود ہی نہیں۔ دوسری جانب، محکمہ وائلڈ لائف نے تاحال سانپ کی نوعیت یا شناخت سے متعلق کوئی بریفنگ جاری نہیں کی۔

    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور وائلڈ لائف کو متحرک نگرانی کی ہدایت دی جائے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

  • حیدرآباد، کمسن بہن بھائی کے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار

    حیدرآباد، کمسن بہن بھائی کے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار

    حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں چند روز قبل کمسن بہن بھائی کو قتل کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی حیدرآباد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان بنگالی نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے بچی کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اُسے قتل کیا جبکہ بچے کو پہچاننے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی حالت میں پھینکا۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ اب تک حاصل ہونے والے شواہد میں یہ بات سامنے آئی کہ عثمان بنگالی نے اکیلے یہ گھناؤنا جرم کیا مگر ملزم نے بیان دیا کہ دوسرے شخص نے بہن بھائی کو قتل کیا۔

    پولیس افسر کاکہنا تھا کہ ملزم کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا واردات میں دوسرا شخص ملوث بھی تھا یا نہیں، اگر کوئی اور عثمان کے ساتھ تھا تو اُس کی شناخت جلد کرلی جائے گی۔

    یاد رہے کہ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں واقع بسم اللہ سٹی کی رہائشی 8 سالہ رخسانہ سیال اپنے 12 سالہ بھائی قادر بخش کے ہمراہ چند روز قبل گھر سے دہی لینے کے  لیے باہر گئی تو اُس کے بعد دونوں بہن بھائی لاپتہ ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: حیدرآباد، گمشدہ بہن بھائی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    پولیس حکام نے بچوں کی گمشدگی کے معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا اور ایک دوسرے پر ڈالتے رہے، بعد ازاں لطیف آباد بی سیکشن تھانے کی حدود سے 8 سالہ رخسانہ سیال کی لاش برآمد ہوئی جس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔

    اہل خانہ کو جب لاش بچی کی لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تو والد فوری طور پر اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے تصدیق کی کہ لاش اُن کی صاحبزادی رخسانہ سیال کی، قبل ازیں لطیف آباد سے قادر بخش شدید زخمی حالت میں ملا تھا جس کے جسم پر زخم کے گہرے نشانات تھے۔

    بچے کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران اُسے ہوش آیا تو اُس نے پانی مانگا اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ابدی نیند سوگیا، عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ عبدالقادر نے عثمان بنگالی کا نام لیا تھا۔ والد نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اُن کے بچوں کے اغوا اور قتل میں عثمان بنگالی ملوث ہے کیونکہ ایک بار پہلے بھی وہ بچوں کو لے جانے کی کوشش کرچکا ہے۔