Tag: کمسن بیٹی

  • دل دہلا دینے والا واقعہ: ماں نے کمسن بیٹی کو دریا میں پھینک دیا

    دل دہلا دینے والا واقعہ: ماں نے کمسن بیٹی کو دریا میں پھینک دیا

    حیدرآباد: بھارت میں دل دہلادینے والا ایک واقعہ پیش آیا، ماں نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو دریا میں پھینکنے کے بعد خود بھی چھلانگ لگادی۔

    بھارتی میڈیو رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک خاتون نے دریائے مانجرا میں اپنی چار سالہ بیٹی کو بھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔

     مقامی پولیس کے مطابق 32 سالہ وجیا اور اس کی بیٹی گوری کی لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کے اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم اس واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    دوست نے دوست کا گلا کاٹ کر خون پی لیا

    واضح رہے کہ بھارت میں خودکشی کرنے یا کسی کی جان لینے کے متعدد واقعات رونما ہوتے ہیں، گزشتہ روز ایک دوست نے اپنے ہی دوست کا گلا کاٹ کر اس کا خون پی لیا تھا۔

  • درندہ صفت باپ نے کمسن بیٹی کو قتل کرکے اوون میں‌ بھون دیا

    درندہ صفت باپ نے کمسن بیٹی کو قتل کرکے اوون میں‌ بھون دیا

    کیو : یوکرینی شخص نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کرکے اوون میں بھون دیا تاکہ کسی کو بچی کی موت متعلق علم نہ ہوسکے ۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرین کے پاؤل ماکرچُک نامی شہری اور اس کی اہلیہ نے اپنے تین سالہ بیٹے کو لڑکی کے کپڑے پہنا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ان کی بیٹی زندہ ہے تاہم کی پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں ناکام رہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ باپ اپنی بیٹی کو دھکا دیا تھا جس کے باعث اسے سر میں چوٹ لگی اور وہ ہوس میں نہ آئی جس کے بعد باپ نے اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کےلیے اپنی ہی کمسن بیٹی کو اوون میں بھون کر راکھ کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاؤل نامی شخص نے بچی کی باقیات کو دریا میں بہا دیا تاکہ قتل کا کوئی سراغ نہ مل سکے، جب پولیس نے ملزم کے گھر کا دورہ کیا تو میاں بیوی نے اپنے تین سالہ بیٹے کو لڑکی کے کپڑے پہنا کر کھڑا کردیا تاکہ پولیس کو بے وقوف بنایا جاسکے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سفاک باپ نے اپنے جرم پر نو ماہ تک پردہ ڈالے رکھا لیکن 50 سالہ ماکرچُک بچی ’ڈارینا‘ کو اوون میں ڈال کر بھوننے کے شک میں گرفتار ہوگیا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا اور تحقیقات کا آغا کیا کہ بچی زندہ بھی ہے یا نہیں جبکہ وہ مبینہ طور پر ٹکڑے ٹکڑے کرکے جلادی گئی تھی۔

    پولیس ماکرچُک کی 41 سالہ اہلیہ کو بھی قتل میں آلہ کار بننے پر گرفتار کرلیا۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ اگر ماکرچُک پر پانچ سالہ بیٹی کے قتل اور لاش کو نذر آتش کرنے کا الزام ثابت ہوگیا تو اسے 15 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • ظالم ماں نے کمسن بیٹی کو لہولہان کردیا

    ظالم ماں نے کمسن بیٹی کو لہولہان کردیا

    شارجہ : پولیس نے کمسن بچی کو پینسل کے وار سے زخمی کرنے کے الزام میں عربی خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی عدالت میں گرفتار خاتون نے گھروں معاملات میں مداخلت کرنے والی پڑوسی پر الزام عائد کیا کہ پڑوسی خاتون میری بچیوں کو میرے خلاف بغاوت پر اکسا رہی تھی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جی سی سی ممالک کی شہری خاتون اپنی بیٹی کو شرارتوں سے روکتے ہوئے پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے کا کہتی تھی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عربی خاتون نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو پکڑا اور پینسل اس کے کندھے میں گھونپ دی، خاتون نے اتنی طاقت سے وار کیا کہ پینسل بچی کے کندھے میں اندر تک گھس گئی۔

    عربی خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ پڑوسی خاتون میری دونوں بیٹوں کو سیر و تفریح کے بہانے تھیم پارک اور شاپنگ مال لے گئی لیکن اس کا مقصد میری بیٹیوں کو میرے خلاف بھڑکانا تھا۔

    اماراتی عدالت نے خاتون کا بیان سننے کے بعد بچوں ’چائلڈ پروٹیکشن‘ سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

    متاثرہ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ بچی پینسل کے وار سے شدید زخمی ہوگئی تھی جسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : بے رحم ماں نے پیدا ہوتے ہی بچی کو چاقو سے قتل کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کی عدالت نے ایتھوپین خاتون پر نومولود بچے کو بے دردی سے قتل کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی تھی۔

    خاتون نے گزشتہ برس اکتوبر میں اپنے عربی مسئول (مالک) کے گھر میں بچی کو جنم دیا تھا اور کچھ دیر بعد بچی کا سر بیت الخلاء کے فرش پر دے مارا بعدازاں چاقو سے اس وقت تک وار کیے جب تک نومولود بچی ہلاک نہیں ہوگئی۔