Tag: کمسن بیٹیوں

  • کمسن بیٹیوں کو زہر دے کر مارنے کی  کوشش کرنے والا بے حس باپ گرفتار

    کمسن بیٹیوں کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کرنے والا بے حس باپ گرفتار

    کراچی : کمسن بیٹیوں کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کرنے والے ظالم باپ کو گرفتار کرلیا گیا، باپ چوہے مار دوا بچیوں کو زبردستی پلارہا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں نشئی باپ نے تین کمسن بیٹیوں کو زہر دے کر مارنے کی کوشش ، تو بچیوں نے چلانا شروع کردیا، چیخ وپکار پر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گھرکا دروازہ توڑ کر تینوں بچیوں کو بچالیا۔

    سرجانی ٹاؤن میں ظالم باپ نےپیالےمیں زہرڈال کربیٹیوں کو پلانے کی کوشش کی،بچیوں نےچلاناشروع کیاتومالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی،جس نےفوری کارروائی کرکےگھرکا دروازہ توڑ کرتینوں بچیوں کوبچالیا۔

    پولیس نے موقع سے تینوں بچیوں کو تحویل میں لینے کے بعد ظالم باپ کو گرفتار کرلیا اور تھانے منتقل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اپنی 3 کمسن بچیوں کو چوہے مار دوا پیالہ میں ڈال کر زبردستی پلانے کی کوشش کر رہا تھا، گرفتار شخص نشے کا عادی ہے۔

    حکام کے مطابق ملزم کی بیوی کا ایک رات قبل شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد وہ گھر چھوڑ کر چلے گئی تھی، ملزم نے اگلے روز صبح سویرے اپنے بچیوں کو چوہے مار دوا کھلانے کی کوشش کی، پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ملزم کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

  • جنسی تسکین کی خاطر برطانوی ماں نے کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

    جنسی تسکین کی خاطر برطانوی ماں نے کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

    لندن :برطانیہ کی عدالت نے جنسی تسکین میں رکاوٹ بننے پر 2 بیٹیوں کے قتل کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے ماں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم براون کورٹ نے لیوزی پورٹن کو اپنی 17 ماہ اور تین سالہ دو بیٹیوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا اور عدالت نے سفاکانہ عمل پر انہیں 32 برس قید سنا دی۔

    میڈیارپورٹ کے مطابق لیوزی پورٹن نے 3 سالہ بیٹی کی موت کے اگلے روزڈیٹنگ ایپ پر 41 مردوں سے دوستی کی درخواست قبول کی،علاوہ ازیں جب لیوزی پورٹن کی بیٹی ہسپتال میں زندگی اور موت کی کش مکش میں تھی تب انہوں جنسی تعلقات قائم کرنے کی غرض سے ایک مرد کو اپنی برہنہ تصاویر ارسال کیں۔

    واروکشائر پولیس نے بتایا کہ شواہد سے واضح ہے کہ لیوزی پورٹن نے اپنی تین سالہ بیٹی کو جنوری 2018 میں ہی دم گھوٹ کر قتل کردیا تھا،رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون نے پہلے اپنی 3 سالہ بیٹی اور پھر 17 ماہ کی بیٹی کو قتل کیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جب 17 ماہ کی بیٹی گاڑی کی پچھلی نشست پر آخری سانسیں لے رہی تھیں تب بھی لیوزی پورٹن نے ہسپتال تاخیر سے پہنچنے کی خاطر پیڑول بھرنے میں سستی سے کام لیا اور اس دوران معصوم بچی کی موت واقع ہوگئی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ بچیوں کے والد کریس ڈریپر نے عدالت میں بیان دیا کہ اگر برطانوی سوشل سروس نے میری التجا پر دھیان دیا ہوتا تو میری بچیاں آج زندہ ہوتیں۔