Tag: کمسن ملازمہ

  • فاطمہ قتل کیس: ملزم اسد شاہ کا فرار ڈرائیور کراچی سے گرفتار

    فاطمہ قتل کیس: ملزم اسد شاہ کا فرار ڈرائیور کراچی سے گرفتار

    خیر پور: کمسن ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم اسد شاہ کے ڈرائیور کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس نے کمسن فاطمہ قتل کیس کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اسد شاہ کے ڈرائیور کو کراچی سے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق اسد شاہ کا ڈرائیور اعجاز خاصخيلی واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ اسد شاہ کے ڈرائیور اعجاز خاصخيلی سے تفتیش کی جائے گی، ڈرائیور پر ملزمہ حنا شاہ کو فرار کرانے کا الزام ہے۔

    یاد رہے کہ کمسن فاطمہ کی موت رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں ہوئی تھی جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی، قتل کیس میں گرفتار اسد شاہ کی اہلیہ حنا شاہ ضمانت قبل از گرفتاری کی مدت ختم ہونے کے باوجود تاحال گرفتار نہیں ہو سکی ہیں۔

  • کراچی:کمسن ملازمہ سے اجتماعی زیادتی‘چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

    کراچی:کمسن ملازمہ سے اجتماعی زیادتی‘چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے 11سالہ کمسن ملازمہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس نےآئی جی سندھ سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔

    تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے 11سالہ کمسن ملازمہ کےساتھ اجتماعی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے ایک ہفتےمیں رپورٹ طلب کرلی۔

    خیال رہےکہ کشمور کے علاقے کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ گھریلو ملازمہ دو ماہ قبل کراچی آئی تھی اور ملیر کے ایک گھر میں کام کاج کررہی تھی تاہم تین روز قبل بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیاتھا۔

    بعدازاں پولیس نےضلع کشمورکےعلاقےکندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ کےساتھ اجتماعی زیادتی کےالزام میں دوافراد کوگرفتار کرلیا تھا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری تھی۔


    کراچی: 11 سالہ کمسن ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار


    ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں راہب سحریانی، ثاقب علی ولد راہب، خان محمد، مہذب ولد مجاہد، شان ولد امان اللہ شیراز ولد راہب اور اپنو ولد راہب کونامزد کیاگیاہے۔

    واضح ریے کہ آٓئی جی سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی کندھ کوٹ سمیع اللہ سومرو کو اس واقعے کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے اور متاثرہ لڑکی کے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طیبہ تشدد کیس: کمسن ملازمہ کا میڈیکل چیک اپ مکمل

    طیبہ تشدد کیس: کمسن ملازمہ کا میڈیکل چیک اپ مکمل

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سیشن جج کے گھر مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن ملازمہ طیبہ کا میڈیکل چیک اپ مکمل ہوگیا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ بچی کے دعوے دار والد، بھائی اور والدہ کے ڈی این اے نمونے لیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مبینہ تشدد کا شکار کمسن ملازمہ طیبہ کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔ طیبہ کا طبی معائنہ ڈاکٹر طارق کی سربراہی میں 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا۔

    میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر ایس ایچ وقار، ڈاکٹر حمید الدین اور ڈاکٹراسما شامل ہیں۔

    بورڈ نے طیبہ کے جسم پر زخموں کے نشانات کاجائزہ لیا جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے طیبہ کے خون کے نمونے بھی حاصل کرلیے گئے۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر اسما نے طیبہ سے کچھ سوالات بھی کیے۔

    یاد ررے کہ سیشن جج کے گھر مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن ملازمہ کو باپ ہونے کا دعوے دار شخص عدالت میں راضی نامے کے بعد لے گیا تھا جس کے بعد بچی غائب ہوگئی تھی۔

    گزشتہ روز اچانک قریبی رشتہ دارخود ہی طیبہ اور اس کے والدین کو پولیس کے پاس لے آئے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ جج کے گھر میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی ننھی ملازمہ کو انصاف ملنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں المیہ ہے کہ جب بھی کمزور طاقتور کے سامنے ہو تو اسے انصاف نہیں ملتا۔

    طیبہ تشدد کیس کی مزید سماعت بدھ کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔