Tag: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ

  • کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے اپنے استعفے میں کیا لکھا؟  کاپی منظر عام پر آگئی

    کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے اپنے استعفے میں کیا لکھا؟ کاپی منظر عام پر آگئی

    لاہور : کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی استعفے کی کاپی منظر عام پر آگئی ، جس میں انھوں نے کہا میں نے اپنے عہدے اور لوگوں کے ساتھ ظلم کیا اور عام انتخابات صاف شفاف کروانے میں ناکام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی استعفے کی کاپی اےآروائی نیوز کو موصول ہوگئی ، استعفے کے متن میں کہا گیا کہ میں پاکستان کو توڑنے والوں کا حصہ نہیں بن سکتا، عام انتخابات صاف شفاف کروانے میں ناکام رہا۔

    کمشنرراولپنڈی کا استعفے میں کہنا تھا کہ میں نے اپنے عہدے اور لوگوں کے ساتھ ظلم کیاہے، مجھ پر غیر قانونی کام کروانے کیلئےشدید دباؤ ڈالا گیا۔

    کمشنرراولپنڈی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر، چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کردیا ہے۔

    یاد رہے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن ٹھیک نہیں کرواسکا،عہدے سے استعفیٰ دیتاہوں۔

    لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی ایم این اے کی تیرہ نشستوں پر ہارے ہوئے لوگوں کو جتوایا، جعلی مہریں لگا کر ستر ستر ہزارووٹوں کی لیڈ والوں کوہروایا، میں ماتحت ریٹرننگ افسران سے معذرت چاہتا ہوں، انھیں غلط کام کیلئے کہہ رہا تھا اور وہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

    کمشنر راولپنڈی نے کہا تھا کہ اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جارہی ہیں۔ جو کام میں نے کئے وہ مجھے زیب نہیں دیتے، تمام غلط کاموں کی ذمہ داری میں خود لیتا ہوں، میں نے جو ظلم کیا اس کی سزا مجھے ملنی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس کام میں چیف الیکشن کمشنربھی ملوث ہیں، میں نے ملک کی پیٹھ پرچھراگھونپا،اس میں ملوث لوگوں کوبھی سخت سزا ملنی چاہیے۔

    لیاقت علی چٹھہ نے بتایا تھا کہ دھاندلی پر پہلے خود کشی کا سوچا پھر سوچاحرام کی موت کیوں مروں، کیوں نہ ساری چیزیں عوام کےسامنےلاؤں، اپنے ملک اور دین کے ساتھ اتنی بڑی غداری اور بے ضمیری نہیں کرنی چاہئے۔

  • کمشنر راولپنڈی کے  تہلکہ خیز اعتراف ، تحریک انصاف کا اہم بیان آگیا

    کمشنر راولپنڈی کے تہلکہ خیز اعتراف ، تحریک انصاف کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی گوہر نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے بیان کو سنگین نوعیت کا قرار دیتے ہوئے فوری انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی گوہر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے تہلکہ خیز اعتراف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری انکوائری کی جائے، فارم 45 کے مطابق ہم نشتیں جیت رہے تھے، بعدمیں فارم 47میں ہمارے امیدواروں کو ہروایا گیا۔

    بیرسٹرعلی گوہر کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جارہی ہیں، راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کمشنرراولپنڈی نے جیتنے والوں کو ہروایا تو پہلے بتائے جیتنے والاکون تھا، ان کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، نئے الیکشن کی طرف جائیں گے تو پورا پینڈورا باکس کھولنا پڑے گا۔

    یاد رہے کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ نے راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتے کہا تھا انتخابی دھاندلی پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، الیکشن ٹھیک نہیں کرواسکا،عہدےسےاستعفیٰ دیتا ہوں۔

    کمشنرراولپنڈی نے انکشاف کیا کہ جعلی مہریں لگاکر70،70ہزارووٹوں کی لیڈوالوں کوہروایا، راولپنڈی ڈویژن میں ہارےہوئےامیدواروں کوجتوایا، ماتحت افسران سےمعذرت چاہتاہوں انہیں غلط کام کیلئےکہا، مجھے سزا ملنی چاہیے۔

    اس کام میں چیف الیکشن کمشنربھی ملوث ہیں، میں نے ملک کی پیٹھ پرچھراگھونپاہے، میں نےجوظلم کیااس کی سزامجھےملنی چاہیے، اس میں ملوث لوگوں کوبھی سخت سزاملنی چاہیے، اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جارہی ہیں۔