Tag: کمشنر کراچی سہیل راجپوت

  • الیکشن 2024 پاکستان :  ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

    الیکشن 2024 پاکستان : ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

    کراچی : کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے الیکشن 2024 کے پیش نظر ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں اور ہدایت کی ملازمین متعلقہ آراوز کے روبرپیش ہو جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 میں انتخابی عملے کی کمی پوری کرنے کے لئے انتظامیہ متحرک ہیں ، کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

    کمشنر کراچی نے رپورٹ میں کہا کہ الیکشن قومی فریضہ ہے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ، کراچی ڈویژن 67420عملہ مختص کیا گیاہے، ایک بڑی تعداد میں ملازمین نے غیرضروری طور پر چھٹیاں لیں، جن کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ ملازمین متعلقہ آراوز کے روبرپیش ہو جائیں، آراو ،ڈی آراو کےتوسط سےغیر حاضر ملازمین کی رپورٹ پیش کریں ، رپورٹ تادیبی کارروائی کے لئے چیف سیکرٹری کو پیش کی جائے گی۔

    انتخابات کیلئے پولنگ اسٹاف کودی جانیوالی غیر ضروری چھٹیوں اوررعایت کی منسوخی کے معاملے پر کمشنر نے کراچی ڈویژن کےتمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کومراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بعض پولنگ اسٹاف کوبغیر کسی وجہ کے چھٹیاں دی گئی ہیں، خدشہ ہے غیر ضروری اقدام سے الیکشن کے دن پولنگ عملےکی کمی ہو سکتی ہے، الیکشن ڈے پرعملے کیلئے 67ہزار420اسٹاف پورا کرنے کیلئےکوششیں کی گئی ہیں۔

    کمشنرکراچی کا کہنا تھا کہ آج تک دی گئی تمام رعایت اورچھٹیاں فوری منسوخ کر دی جائیں، جو ڈیوٹی پرواپس رپورٹ کرنےمیں ناکام ہوں انکی اطلاع چیف سیکرٹری کو بھیجیں، متعلقہ آراوزالیکشن ڈےپرپولنگ عملے کی حاضری یقینی بنانے کےذمہ دار ہیں۔

  • کراچی میں آٹے کی نئی قیمت مقرر، اطلاق آج سے ہوگا

    کراچی میں آٹے کی نئی قیمت مقرر، اطلاق آج سے ہوگا

    کراچی : کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کردی ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا اور ہر جمعے کو قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے آٹے کی قیمتوں کا نیا تصحیح شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ، پرانے نوٹیفکیشن میں ایکس مل، فائن اور چکی آٹے کے نرخ جاری نہیں کیے گئے تھے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈھائی نمبر آٹے کی ایکس مل قیمت 120 ، ہول سیل قیمت 123 روپےفی اور ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل سطح پر قیمت 128 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

    فائن آٹے کی ایکس مل قیمت 130 روپے فی کلو ، فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 133 اور ریٹیل قیمت 138 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ چکی آٹے کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔

    کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی میں آٹے کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا، اسسٹنٹ کمشنرز آٹے کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

    سہیل راجپوت نے مزید کہا کہ آٹے کی قیمتوں پر نظر ثانی ہر جمعے کو کی جائے گی۔

  • بڑھتی مہنگائی میں کراچی والوں کے لئے بڑا ریلیف

    بڑھتی مہنگائی میں کراچی والوں کے لئے بڑا ریلیف

    کراچی : کمشنر کراچی سہیل راجپوت اور فلور ملز مالکان کے درمیان آٹے کی قیمتیں طے پا گئیں، آٹے کی قیمت میں بڑی کمی سےعوام کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی اور فلور ملز مالکان کے درمیان آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عامر نے بتایا کہ کمشنر کراچی سے مزاکرات کامیاب رہے۔آٹے کی قیمتیں طے پا گئی ہیں۔

    ڈھائی نمبر آٹے کی ہول سیل قیمت 120روپے اور ریٹیل 127 فی کلو کر دی گئی جبکہ فائن آٹا اورمیدہ کی ہول سیل قیمت 130روپے اور ریٹیل 134روپے فی کلو کر دی ہے۔

    محمود مولوی رہنما فلار ملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ فلور ملز ایسوسی ایشن سرکاری مقررہ کردہ نرخ پرآٹا فراہم کرنے پر رضا مند ہوگئی، کراچی میں آٹے کی ریٹیل قیمت 175 سے 128 روپے فی کلو اور آٹے کی ہول سیل قیمت 120 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت میں بڑی کمی سےعوام کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی، نگران حکومت اور کمشنر کراچی کی انتھک محنت کے بعد آٹے کی قیمت کم ہوگئی، بہت جلد بیکری مصنوعات اور نان کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی، عوام کے حقوق کیلئے نگران حکومت اور کمشنر کراچی سےملکر کام کررہے ہیں۔

    ہول سیل ،ریٹیل اورمارکیٹوں اورملوں سے آٹا عوام کو سرکاری نرخ پر ملے گا، جس کے تحت ڈھائی نمبر آٹے میں 8روپے کمی کے بعد 120روپے فی کلو ، فائن آٹا 11روپے کمی کے بعد130 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

    رواں ہفتے گندم 5روپے فی کلو کمی کے بعد 105 روپے فی کلو اور امپورٹڈ گندم 3روپے فی کلو کمی کے 97روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

    رہنما فلار ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہفتے کے دن تندور اور بیکری مالکان سے بھی اجلاس بلایا گیا ہے ، گندم اور میدے کی قیمتوں میں کمی کے بعد روٹی ،ڈبل روٹی اور بیکری کی مصنوعات کے نرخ بھی کم کئے جائیں گے۔

  • کراچی میں دالوں، چاول اور مصالحہ جات کی سرکاری قیمتیں جاری

    کراچی میں دالوں، چاول اور مصالحہ جات کی سرکاری قیمتیں جاری

    کراچی : شہر قائد میں دالوں، چاول اور مصالحہ جات کی قیمتیں ہول سیل اور ریٹیل کی سطح پر مقرر کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے دالوں، چاول اور مصالحہ جات کی سرکاری قیمتیں جاری کر دیں ، قیمتیں ہول سیل اور ریٹیل کی سطح پر مقرر کی گئی ہیں۔

    دال ماش کی قیمت ہول سیل میں 450 ،ریٹیل میں 495 روپے فی کلو، دال چنا ہول سیل میں 185 ،ریٹیل میں 204 روپےفی کلو مقرر کی گئی ہے۔

    کراچی ریٹیل مارکیٹ میں سرکاری نرخوں سے زائد میں فروخت جاری ہے اور انتظامیہ ناکام دیکھائی دیتی ہے۔

    گذشتہ روز کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ، جس کے مطابق مرغی کا فی کلوگوشت 68روپے سستا ہوگیا جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 44روپے کمی ہوگئی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ریٹیلرز کیلئے مرغی کے گوشت کی قیمت 502روپے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔