Tag: کمشنر کراچی

  • کراچی میں بکرے کے گوشت  کی نئی قیمت مقرر

    کراچی میں بکرے کے گوشت کی نئی قیمت مقرر

    کراچی: شہر قائد میں بکرے کے گوشت کی قیمت 1700 روپے فی کلو مقرر کردی گئی،بکرے کا گوشت 2000 سے 2500 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے مٹن کے گوشت کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کر دی، جس کے تحت بکرے کا گوشت 1700 روپے فی کلو مقرر کردی ہے۔

    کمشنر کراچی نے بتایا کہ بکری یابھیڑ کاگوشت 1490 روپے فی کلو اور دنبے کا گوشت 1590 روپے فی کلو مقرر کر دیا ہے۔

    سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمت سے زائدپرگوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کراچی میں بکرے کا گوشت 2000 سے 2500 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت مقرر

    کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت مقرر

    کراچی میں سرکاری سطح پر مرغی کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے مرغی کے نئے نرخ مقرر کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    جس کے مطابق مرغی کا فی کلوگوشت 68روپے سستا ہوگیا جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 44روپے کمی ہوگئی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ریٹیلرز کیلئے مرغی کے گوشت کی قیمت 502روپے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔

    پولٹری فارم کے لیے ایک کلو زندہ مرغی کےنرخ 310روپے فی کلو اور ڈھائی فیصد منافع کےساتھ مرغی کے ہول سیل نرخ 318روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ دو فیصد منافع کے ساتھ مرغی کے ریٹیلرز کیلئے324 روپے فی کلو نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت570روپے کلو تھی، زندہ مرغی کی فی کلو سرکاری قیمت 368روپے تھی۔

  • ریٹیلرز کا  کمشنر کراچی کو مہنگا دودھ فروخت کرنے کا الٹی میٹم

    ریٹیلرز کا کمشنر کراچی کو مہنگا دودھ فروخت کرنے کا الٹی میٹم

    کراچی : ریٹیلرز نے کمشنر کراچی کو مہنگا دودھ فروخت کرنے کا الٹی میٹم دے دیا اور کہا سولہ اکتوبر سے دودھ دو سو تیس روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق دودھ کے ریٹیلرز نے کمشنر کراچی کو مہنگا دودھ فروخت کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

    ملک ریٹیلرز نے سرکاری نرخ پر عملدرآمد کے لئے کمشنر کو خط لکھا، جس میں کہا ہے کہ دودھ کی قیمت میں ڈیری فارمرز نے بیس روپے کمی کردی ہے۔

    ڈیری ایند کیٹل فارمرز کا کہن اتھا کہ ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت سات ہزار تین سو تیس روپے فی من سے کم کردی ہے اور دودھ کی قیمت چھ ہزار سات سو پچاس روپے فی من ہوگئی ہے۔

    ہول سیلرز نے دودھ سرکاری نرخ ایک سو اٹھاسی روپے فی لیٹر دینے سے انکار کر دیا ہے اور کہا پندرہ اکتوبر تک سرکاری نرخ مقرر نہیں کرائے تو دودھ مہنگا کر دیں گے۔

    ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ سولہ اکتوبر سے دودھ دو سو تیس روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔

  • کراچی میں ایک بار پھر دودھ کی قیمت بڑھا دی گئی

    کراچی میں ایک بار پھر دودھ کی قیمت بڑھا دی گئی

    کراچی : شہر قائد میں مہنگائی کے ماروں کے لیے ایک اور پریشانی میں اضافہ ہوگیا، دودھ کی قیمت بیس روپے فی لٹر بڑھا دی گئی۔

    اس حوالے سے دودھ فروشوں کے دباؤ پر کمشنر کراچی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، دودھ فروشوں نے ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔

    بیس روپے لٹر اضافے کے بعد دودھ کی سرکاری قیمت دو سو روپے لٹرہوگئی جبکہ شہر بھر میں دودھ فروش من مانی قیمت پر دودھ فروخت کررہے ہیں۔

    کمشنر کراچی نے دودھ کی خوردہ قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے نئی خوردہ قیمت 180 سے بڑھا کر 200 روپے لیٹر مقرر کردی ہے۔ یہ قیمت 6 فیصد چکنائی کے حامل بھینس کے دودھ کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

    کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کا فارم ریٹ 180 روپے ہے اور ہول سیل قیمت 188 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ شہر میں دودھ خوردہ سطح پر پہلے ہی 230 روپے لیٹر فروخت ہورہا ہے ، سرکاری قیمت میں 20 روپے اضافے سے خوردہ قیمت 250 روپے لیٹر تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔

  • کراچی میں چکن سب سے زیادہ مہنگا، کمشنر کراچی کا اہم اقدام

    کراچی میں چکن سب سے زیادہ مہنگا، کمشنر کراچی کا اہم اقدام

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں چکن کی قیمتیں انتہائی بڑھ جانے پر کمشنر کراچی نے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اور خاص طور پہ کراچی میں پنجاب کی نسبت مرغی کا گوشت مہنگے داموں فروخت ہونے کے معاملے پر کمشنر کراچی نے مرغی کے گوشت کے نرخ کے تعین کے لیے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی۔

    کمشنر کراچی کی جانب سے سندھ پولٹری فارم کے نمائندوں سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

    کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ اور کراچی میں مرغیوں کے گوشت کی قیمتیں یکساں ہونی چاہیئے، مرغی کے مہنگے داموں گوشت فروخت ہونے پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جلد مرغی کے گوشت کی مناسب قیمت کا تعین کر لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کراچی میں اس وقت مرغی کا گوشت 600 سے 660 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

  • کمشنر کراچی کا بڑا فیصلہ : ڈیری فارمرز دودھ کی قیمت میں اضافہ واپس لینے پر مجبور

    کمشنر کراچی کا بڑا فیصلہ : ڈیری فارمرز دودھ کی قیمت میں اضافہ واپس لینے پر مجبور

    کراچی : کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے تمام ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس پر ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق دودھ کی بڑھتی قیمتوں پر کمشنر آفس میں اجلاس ہوا، جس میں کمشنر کراچی نے کہا کہ دودھ کی قیمتیں کس سے پوچھ کر بڑھائی گئی، سرکاری ریٹ کے مطابق دودھ کیوں فروخت نہیں کیا جارہا۔

    اقبال میمن کا کہنا تھا کہ سرکاری ریٹ 180 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کیا جائے اور فوری طور پر بڑھتی ہوئی دودھ کی قیمتوں کو واپس لیا جائے۔

    انھوں نے واضح کیا کہ جب تک دودھ کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی ، ڈیری فارمرز اور اسٹیک ہولڈرز سے کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

    کمشنر کراچی نے کہا کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو آج سے تمام ذمہ داروں کو گرفتار کر لیا جائے گا اور ہدایت کی دودھ کی ازخود قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے تک قیمتیں طے نہیں ہو سکتی۔

    دوسری جانب ڈیری فارمرز شاکر عمر گجر نے کہا کہ دودھ کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کا اعلان واپس لے رہے ہیں، کمشنر کراچی نے ذمہ داروں کی گرفتاری کےاحکامات جاری کردیئے، دودھ کی قیمتیں ڈیڑی فارمرز نہیں بڑھاتے، قیمتیں ری ٹیلر بڑھاتے ہیں۔

    شاکر عمر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے دودھ کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے،ڈیری فارم کی سطح دودھ کی قیمت 242 روپے فی لیٹر اور ریٹیل کی سطح پر 267 رقپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ریٹیلرز کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،انتظامیہ کے ساتھ ہوں، کمشنر کراچی دودھ کی قیمتیں کم ہونے کے بعد دوبارہ میٹنگ بلائیں۔

  • رمضان المبارک کا آغاز ،  بیکری آئٹمز کی نئی قیمتیں مقرر

    رمضان المبارک کا آغاز ، بیکری آئٹمز کی نئی قیمتیں مقرر

    کراچی : شہر قائد میں بیکری آئٹمز کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی اور دکانوں پر پرائس لسٹ آویزاں کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے بیکری آئٹمز کی نئی قیمتیں مقرر کردی اور نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    پینی اول کوالٹی 690 روپے جبکہ دوئم کوالٹی 590 روپے کلو ، کھجلہ اول کوالٹی 690 روپے جبکہ دوئم کوالٹی 590 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

    کمشنر کراچی کی جانب سے جلیبی اول کوالٹی 440 جبکہ دوئم کوالٹی 400 روپے کلو مقرر ، پکوڑا اول کوالٹی 560 جبکہ دوم کوالٹی 480 روپے کلو مقرر کی ہے۔

    ، کمشنر کراچی نے دکانوں پر پرائس لسٹ آویزاں کرنا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • کراچی میں مارکیٹیں، شادی ہال اور ریسٹورنٹس جلد بند کرنے کا حکمنامہ ، اہم ہدایت جاری

    کراچی : کمشنر کراچی نے انتظامیہ کو توانائی بچت پروگرام کے تحت مارکیٹیں، شادی ہال اور ریسٹورنٹس جلد بند کرانے کے حکم نامے پرعمل درآمد کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے توانائی بچت پروگرام کے تحت کراچی میں شاپنگ مالز اور مارکیٹیں رات ساڑھے آٹھ بجے، شادی ہال اور ریسٹورنٹس رات دس بجے بند کرنے کے لیے سندھ حکومت کو مراسلہ بھیج دیا۔

    مراسلہ موصول ہونے کے بعد کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔

    جس میں ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں توانائی پروگرام پر عمل درآمد کرائیں گے۔

    کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اسٹریٹ لائٹس کو بھی محدود کیا جائے گا۔

    کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو رپورٹ مرتب کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

    واضح رہے کہ 22 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی بچت پروگرام کے تحت مارکیٹوں کو رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    وزیراعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ توانائی کی بچت سے متعلق جو پروگرام بنایا تھا اس پرعمل نہیں ہوا مگر آج سے توانائی بچت کے پروگرام پرسختی سےعملدرآمد کرنےجارہےہیں، اس قسم کے فیصلے پرمن وعن عمل ہوجائےتو یقیناً معاشی بہتری کے فیصلے ہوں گے۔

  • کراچی میں شہریوں پر 6 دن کے لئے بڑی پابندی عائد

    کراچی میں شہریوں پر 6 دن کے لئے بڑی پابندی عائد

    کراچی : شہر قائد میں شہریوں کے ساحل پر نہانے اور ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر6 دن کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ساحل پرنہانے اور ماہی گیروں کےسمندر میں جانےپر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ سمندرمیں طغیانی کےپیش نظرپابندی6دن تک عائد رہے گی ، کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ شہری ساحل پرجانے سے گریز اورپابندی پرعمل کریں۔

    یاد رہے کراچی میں دو روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، شہر میں اب تک 200 ملی لیٹر پر بارش ہوسکی ، جس کے باعث ہر طرف سیلابی صورتحال ہے۔

    ساحلی پٹی پرواقع ماہی گیروں کی بستیاں آفت زدہ قرار دے دی گئیں ہیں، ابراہیم حیدری ،دھڑی گوٹھ، چشمہ گوٹھ میں پانی داخل ہوگیا۔

    مقامی ماہی گیر کا کہنا ہے کہ مسلسل برسات سے سمندر میں پانی کی سطح بلند ہے، طغیانی کےباعث کئی روزسےشکارپرنہ جاسکے، فاقوں پر مجبورہیں۔

  • نان، روٹی، افغانی تندوری نان کی قیمتیں مقرر

    نان، روٹی، افغانی تندوری نان کی قیمتیں مقرر

    کراچی: شہر قائد میں گوشت، سموسے اور پکوڑوں وغیرہ کی قیمتیں سرکاری سطح پر مقرر کیے جانے کے بعد کمشنر کراچی نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس میں نان روٹی کی قیمتوں کا بھی تعین کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت نان اور روٹی کی قیمتوں کے تعین کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنرز، بیورو آف سپلائی پرائسز، شیر مال ایسوسی ایشن، فوڈ سینٹرز کے نمائندوں، نان بائی ایسوسی ایشن اور صارفین کی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

    تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد کراچی میں نان اور روٹی کے نرخ مقرر کیے گئے۔

    کراچی: سموسے، پکوڑے اور جلیبی کی قیمتیں مقرر

    مقرر کردہ نرخوں کے مطابق 180 گرام تندوری نان کی قیمت 15 روپے ہوگی، 120 گرام تندوری نان کی قیمت 12 روپے ہوگی۔

    افغانی تندوری نان کی قیمت 10 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ 90 گرام چپاتی کی قیمت 8 روپے ہوگی۔

    کراچی میں مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمتیں مقرر

    اس سے قبل ایک اجلاس میں پکوڑوں کی سرکاری قیمت فروخت بھی مقرر کی گئی ہے، اے کیٹیگری مکس پکوڑے 360 روپے فی کلو گرام اور بی کیٹیگری 320 روپے فی کلو ہوں گے۔