Tag: کمشیر

  • "تہاڑ جیل میں یاسین ملک کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، صحت تیزی سے گر رہی ہے”

    "تہاڑ جیل میں یاسین ملک کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، صحت تیزی سے گر رہی ہے”

    سری نگر: یاسین ملک کے ترجمان رفیق ڈار نے کہا ہے کہ تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما کی صحت تیزی سے گر رہی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے حریت رہنما کی صحت سے متعلق اپنے بیان میں کیا. ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں.

    قید تنہائی میں یاسین ملک کو متعدد امراض لاحق ہو گئے ہیں، انھیں جیل میں بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے.

    رفیق ڈار کے مطابق جیل انتظامیہ یاسین ملک کوطبی سہولتوں فراہم نہیں کر رہی، پس و پیش سے کام لیا جا رہا ہے. یاسین ملک کی زندگی کوشدید خطرات لاحق ہیں، بھارتی حکومت جان بوجھ کر یاسین ملک کو اسپتال منتقل نہیں کر رہی.

    مزید پڑھیں: یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے، زندگی کو سخت خطرات لاحق ہیں، مشعال ملک

    خیال رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے گزشتہ روز اپنی والدہ مشعال ملک کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالمی برادری سےسوال کیا تھا کہ کشمیری تیس دن سےکرفیو میں ہیں، انھیں مدد کی ضرورت ہے، کیا آپ کشمیریوں کی اس مشکل وقت میں مدد کریں گے یا نہیں۔

    حریت رہنما کی بیٹی نے عالمی برادری اورانسانی حقوق تنظیموں کے لئے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر میں اشیائے خورونوش کی قلت ہے، مقبوضہ کشمیرکوجیل میں بدل دیا گیا، بچےاسکول نہیں جارہے، کشمیریوں کی اس مشکل وقت میں مدد کی جائے.

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے لیے ترکی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب میولود چاؤش اوغلو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں کے درمیان مقبوضہ کشمیر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ تاریخی، سماجی اور ثقافتی تعلقات ہیں، خطے سے متعلقہ امور پر پاکستان اور ترکی کے نقطہ نظر میں مماثلت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسلسل کرفیو سے خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو چکی ہے، اتحاد بین المسلمین کے لیے ترکی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

    گزشتہ روز شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت مجھے مذاکرات کا ماحول دکھائی نہیں دے رہا، سخت کرفیو کے ماحول میں کیا مذاکرات ہوں گے؟ پاکستان پرامن ملک ہے، جنگ آخری آپشن ہوتا ہے۔

  • دنیا کشمیر سے آنکھیں  نہیں چرا سکتی، بھارتی مظالم نہ رُکے، تو جنگ کا خطرہ ہے: عمران خان

    دنیا کشمیر سے آنکھیں  نہیں چرا سکتی، بھارتی مظالم نہ رُکے، تو جنگ کا خطرہ ہے: عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا کشمیر سے آنکھیں چرا  نہیں سکتی، بھارتی مظالم نہ روکےگئے، تو جنگ کا خطرہ ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیویارک ٹائمز میں اپنے آرٹیکل میں کیا.  وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر  میں ہونے والے مظالم پر دو ا یٹمی قوتیں براہ راست جنگ کی طرف جاسکتی ہیں، دنیا کو یاد رکھنا چاہیے کہ خطے کے دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں.

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد پہلی ترجیح امن کا فروغ، غربت کا خاتمہ ہے، بھارت سے بہتر تعلقات، مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش کی، پلوامہ حملہ کشمیری نے کیا مگر بھارت نے فوری پاکستان پر الزام لگایا، ثبوت مانگے، تو مودی نے بھارتی ایئرفورس کےجہازبھیجے. پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک طیارہ گرایا اور پائلٹ حراست میں لیا، بھارت کو پیغام دیا کہ دفاع کے لئےکچھ بھی کرسکتے ہیں، مگر جواب میں جانی نقصان نہیں کیا.

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارک با د دی تھی، جنوبی ایشیا میں امن وترقی کے لئے کام کرنے پیغام بھی دیا، ڈائیلاگ کی بحالی کے لئے نریندر مودی کو خط بھی لکھا، لگتا ہے، مودی نے ہماری امن کی خواہش کومجبوری سمجھا.

    مودی سن لو ! پاک فوج تیار ہے ، ہم اینٹ کاجواب پتھر سے دیں گے ، وزیراعظم عمران خان

    انھوں نے لکھا کہ مودی اور ان کے وزرا ایسی جماعت کے رکن ہیں، جو ہٹلر سےمتاثر ہے، آر ایس ایس دہشت گرد جماعت ہے، اس کی بنیاد مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے، مودی کے پہلے دور میں مسلم، عیسائیوں کو ہندو انتہا پسندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، 5 اگست کو مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کی کوشش کی، آرٹیکل370 اور 35 اے کا خاتمہ بھارتی آئین کے تحت بھی غیرقانونی ہے، آج ہزاروں گرفتار کشمیری پوری بھارت کی جیلوں میں قید ہیں.

    بھارتی وزیردفاع نے پہلے ہی دبے الفاظ میں ایٹمی حملے کی دھمکی دے رکھی ہے، ایٹمی ہتھیار کے استعمال میں پہل نہ کرنے کے بھارتی مؤقف کو پہلے بھی شک کی نگاہ سے دیکھتے تھے، جنوبی ایشیا پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، بھارت کوبات چیت کی طرف آنا پڑے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہم نے کئی آپشنزتیارکر رکھے ہیں، مسئلہ کشمیر پر یواین قرار دادیں، نہرو کے وعدوں کو مدنظر رکھنا ہوگا.

  • وفاقی کابینہ اجلاس، کشمیر سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال

    وفاقی کابینہ اجلاس، کشمیر سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت جاری وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق  اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈےپر غورکیا گیا، وفاقی کابینہ نےایجنڈےمیں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی.

    اجلاس میں کشمیرکی تازہ ترین صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا، انسانی حقوق پرآواز  اٹھانے کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا گیا.

    اجلاس میں ہیلتھ کیئر اتھارٹی کے لئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام پربریفنگ، فنڈزکی منظوری کا فیصلہ دیا گیا.

    بیرون ملک پاکستان مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تقرری بھی زیربحث آئی، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے سےمتعلق فیصلہ کیا گیا.

    مزید پڑھیں: عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، کشمیر سے متعلق گفتگو

    کابینہ اجلاس میں نیب اصلاحات کے معاملے پرغور کیا گیا، بجلی چوروں کوگرفتارکرنے کااختیار دینے کی ضابطہ فوج داری میں ترمیم کی منظوری دی گئی.

    اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کئیراتھارٹی کے ارکان کی تقرری کے لئے سلیکشن کمیٹی قائم کرنے،چار ممالک میں ویلفیئراتاشی تعینات کرنے اور پاکستان اسٹیل ملزکے نئے بورڈآف ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی.

    وفاقی کابینہ کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت آن لائن سسٹم پربھی بریفنگ دی گئی.