Tag: کمنٹری پینل

  • عرفان پٹھان کے بعد مزید 2 معروف کمنٹیٹرز کو آئی پی ایل کمنٹری پینل سے نکال دیا گیا!

    عرفان پٹھان کے بعد مزید 2 معروف کمنٹیٹرز کو آئی پی ایل کمنٹری پینل سے نکال دیا گیا!

    بھارت کے سابق بولنگ آل راؤنڈر عرفان پٹھان کے بعد مزید 2 معروف کمنٹیٹرز کو انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے کمنٹری پینل سے نکال دیا گیا۔

    انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا 18 واں ایڈیشن جاری ہے تاہم یہ اپنے میچز سے زیادہ متنازع معاملات کی وجہ سے خبروں کا مرکز ہے۔

    آئی پی ایل کے آغاز سے قبل عرفان پٹھان کو اچانک کمنٹری پینل سے نکالے جانے اور ٹورنامنٹ کے آغاز کے ساتھ ہی میچ فکسنگ کی بازگشت اور بی سی سی آئی کی وارننگ کے بعد گزشتہ روز ایک فرنچائز پر میچ فکسنگ کا الزام عائد ہو چکا ہے۔

    ابھی ان تنازعات کی گرد تھمی نہ تھی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ایڈن گارڈنز میں کھیلےجانے والے باقی میچز سے عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹرز ہارشا بھوگلے اور سائمن ڈول کو کمنٹری پینل سے نکال دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس کی وجہ دونوں کمنٹیٹرز کا پچ کیوریٹرز پر تنقید کرنا بنا ہے۔

    رپورٹ کے دونوں تجزیہ کاروں نے ایڈن گارڈنز کے پچ کیوریٹرز کے حوالے سے جن خیالات کا اظہار کیا تھا اس پر کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال شدید ناراض ہوئی تھی اور اس کے سیکریٹری نریش اوجھا نے بی سی سی آئی سے دونوں کمنٹیٹرز کو کمنٹری پینل سے ہٹانے کی درخواست کی تھی۔

    بی سی سی آئی نے اس شکایت پر انہیں ایڈن گارڈنز کولکتہ میں شیڈول آئندہ تمام میچز میں کمنٹری پینل سے خارج کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایک کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگوع میں ہارشا بھوگلے نے کہا کہ اگر کولکتہ نائٹ رائیڈرز گھر پر کھیل رہی ہے تو ان کو وہ ٹریک ملنے چاہیئں جس کے متعلق ٹیم کا خیال ہے کہ ان کے بولرز کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

    سائمن ڈول کا کہنا تھا کہ اگر اجنکیا رہانے کی ٹیم (کولکتہ نائٹ رائیڈرز) کو ایڈن گارڈنز کے کیوریٹرز کی جانب سے سپورٹ نہیں مل رہی تو ان کو نیا ہوم گراؤنڈ ڈھونڈنا چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/irfan-pathan-excluded-from-ipl-2025-commentary-panel/

  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان، 4 پاکستانی بھی شامل

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان، 4 پاکستانی بھی شامل

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے انٹرنیشنل کونسل نے میگا ایونٹ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایونٹ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایونٹ کی نشریات کو جوش سے بھرپور بنانے کے لیے تجربہ کار سابق کرکٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل تشکیل دیا ہے جو میچ کے دوران اپنے تجزیے بھی پیش کریں گے۔

    ٹورنامنٹ کی کورئج کے لیے اعلان کیے گئے پینل میں پاکستان کے تین سابق کرکٹرز وسیم اکرم، رمیز راجا، بازید خان اور اطہر علی خان کے علاوہ سنیل گواسکر، روی شاستری، ہرشا بھوگلے، دنیش کارتک (بھارت)، ناصر حسین، مائیکل ایتھرٹن اور آئن اسمتھ (انگلینڈ) شامل ہیں۔

    ان کے علاوہ میتھیو ہیڈن، ایرون فنج (آسٹریلیا)، سائمن ڈول (نیوزی لینڈ)، آئن بشپ (ویسٹ انڈیز)، ڈیل اسٹین، شان پولاک (جنوبی افریقہ) سمیت اطہر علی خان، میل جانسن، مپوملیلو مبانگوا، کیس نائیڈو، کیٹے مارٹن اور آئن وارڈ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-babar-azam-will-open-muhammad-rizwans-u-turn/

  • پی ایس ایل 6 کے کمنٹری پینل میں کون کون شامل ہے؟

    پی ایس ایل 6 کے کمنٹری پینل میں کون کون شامل ہے؟

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے لیے کمنٹری پینل تیار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے 10 رکنی کمنٹری پینل منتخب کر لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پینل میں 9 کمنٹیٹرز اور ایک پریزینٹر شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق انگلش کپتان اور مشہور کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور بھی پینل میں شامل کیے گئے ہیں، اس پینل میں پاکستان سے رمیز راجہ، بازید خان، ثنا میر، عروج ممتاز، طارق سعید اور سکندر بخت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر جے پی ڈومنی بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں، زمبابوے کے پومی بنگوا بھی پینل کا حصہ ہوں گے، جب کہ زینب عباس کو بطور پریزینٹر کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز میں پہلی بار یو اے ای سے اردو کمنٹری بھی ہوگی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے کھلاڑیوں کی ابوظبی روانگی ایک دن آگے بڑھا دی گئی ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ کچھ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزوں کے اجرا میں تاخیر ہوئی، جس کی وجہ سے تمام کھلاڑی اور آفیشلز مائیکرو سیکیور ببل میں ایک دن مزید رہیں گے۔

    اب تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ویزا کنفرمیشن کے بعد ہی روانگی ممکن ہوگی، پاکستان میں موجود کھلاڑی اور آفیشلز اب جمعرات کو ابوظبی روانہ ہوں گے۔

    سیزن 6 میں شرکت کے لیے بھارت سے ابوظبی سفر کرنے والے تمام 25 افراد کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف شامل ہے۔

  • پی سی بی نے پی ایس ایل کے کمنٹیٹر اور ماہرین کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے پی ایس ایل کے کمنٹیٹر اور ماہرین کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل سیزن فور کے لیے کمنٹیٹر اور ماہرین کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن فور کے لیے کمنٹیٹر اور ماہرین کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کمنٹیٹر میں رمیز راجا، ڈینی موریسن، مائیکل سلاٹر اور ایلن ولکنز شامل ہیں۔

    پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، جنوبی افریقا گریم اسمتھ، کیپلز ویسلز اور بازید خان بھی کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

    پی ایس ایل سیزن فور کے ماہرین میں عامر سہیل، بریڈ ہوگ اور شان ٹیٹ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پریزنٹرز میں فخر عالم، ایرن ہولینڈ اور زینب عباس شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل فور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشلز کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن فور کے لیے آفیشلز کا اعلان کیا تھا، سری لنکا کے روشن مہانامہ، محمد انیس اور جاوید ملک میچ ریفری ہوں گے، رچرڈ ایلنگ ورتھ، مائیکل گلف، احسن رضا، شاہ زیب رضا، آصف یعقوب، طارق رشید امپائر پینل میں شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

    پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔