Tag: کمپنیوں

  • گیس کمپنیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    گیس کمپنیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    گیس کمپنیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے گیس کمپنیوں کے لیے ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی ہے اور اس حوالے سے ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔

    اسی طرح اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.71 ڈالر فی ایم بی ٹی یو سستی کی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 10.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    واضح ہے کہ اپریل میں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت بالترتیب 13.47 اور 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

  • بجلی صارفین پر اربوں روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    بجلی صارفین پر اربوں روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

    اسلام آباد : مہنگائی کے ستائے بجلی صارفین پر31 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے کمپنیوں نے درخواست دائر کردی ، درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔

    نیپرا اتھارٹی 17 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گی ، قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

    کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی،آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

  • عازمین حج فرضی اور جعلی حج کمپنیوں کے جھانسے میں نہ آئیں، سعودی عرب

    عازمین حج فرضی اور جعلی حج کمپنیوں کے جھانسے میں نہ آئیں، سعودی عرب

    ریاض : سعودی وزارت حج نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حج کی رجسٹریشن کے لیے صرف حکومت سعودی عرب کی فراہم کردہ سرکارہ آن لائن سروس استعمال کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نےاندرون ملک مقیم غیرملکی مسلمان شہریوں اور مقامی عازمین حج پر زور دیا ہے کہ وہ حج کی رجسٹریشن کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں، جعلی حج کمپنیوں کے جھانسے میں نہ آئیں بلکہ حج کی رجسٹریشن کے لیے فراہم کردہ سرکارہ آن لائن سروس استعمال کریں اور مجاز حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سعودی وزارت حج کی طرف سے مقامی عازمین حج کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن سروس فراہم کی گئی ہے، اس کے علاوہ شہری قابل بھروسہ اور مجاز حج فرموں کے ذریعے بھی اپنی رجسٹریشن کراس کر اسکتے ہیں۔

    وزارتِ حج نے ایک بیان میں کہا کہ بہت سے دھوکہ باز عناصر جعلی حج کمپنیوں کے ذریعے شہریوں سے حج کی آڑ میں رقوم اینٹھ کر انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں،ایسے افراد جو جنہوں نے فرضی اور جعلی حج کمپنیوں کے ذریعے رجسٹریشن کرائی ہو وہ سرکاری سطح پر حج کے لیے اہل انہیں ہوں گے۔

    سعودی عرب کے نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے کہا کہ عازمین حج کی رجسٹریشن کی نگرانی کمیٹیاں غیرمجاز حج کی مہمات، سوشل میڈیا پران کی سرگرمیوں اور جعلی حج ٹور آپریٹرکے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سعودی شہریوں اور غیرملکی باشندوں کو کسی فرضی اور جعلی نیٹ ورک کی فوری متعلقہ حکام کو اطلاع دینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ حج درخواستوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے صرف ایک رابط لنک بنایا گیا ہے، تمام مجاز کمپنیاں اپنے ہاں آنے والے عازمین حج کی اسی لنک پر رجسٹریشن کرا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مقامی سطحپر عازمین حج کی رجسٹریشن حج کے عمل کو شفاف بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ حج کے موقع پر غیرمتعلقہ لوگوں کو حجاج میں شامل ہونے سے روکا جاسکے۔

  • فرانس میں ڈیجیٹل کمپنیوں پر ٹیکس کا نیا قانون منظور

    فرانس میں ڈیجیٹل کمپنیوں پر ٹیکس کا نیا قانون منظور

    پیرس : فرانسیسی حکومت نے ڈیجیٹل ٹیکس کا قانون منظور کرلیا جس کے بعد نئے قانون کی رو سے ڈیجیٹل شعبے کی تمام کمپنیوں کو اپنی آمدنی پر تین فیصد ٹیکس دینا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی سینیٹ نے ڈیجیٹل ٹیکس کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ادھرامریکا نے اس ٹیکس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے ممکنہ طور پر گوگل، ایمیزوں اور فیس بک جیسی بڑی امریکی کمپنیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس قانون کی رو سے ڈیجیٹل شعبے کی ان تمام کمپنیوں کو اپنی آمدنی پر تین فیصد ٹیکس دینا پڑے گا، جو فرانس میں سالانہ کم از کم 25ملین یورو کا کاروبار کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی اگر عالمی سطح پر کسی ڈیجیٹل کمپنی کا کاروباری حجم 750ملین ڈالر ہے تو اسے بھی فرانس میں ٹیکس دینا پڑے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس ٹیکس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے ممکنہ طور پر گوگل، ایمیزوں اور فیس بک جیسی بڑی امریکی کمپنیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔

  • ایرانی پیٹروکیمیکل کمپنیوں پر امریکا نے قدغن لگادیں

    ایرانی پیٹروکیمیکل کمپنیوں پر امریکا نے قدغن لگادیں

    واشنگٹن : ٹرمپ انتطامیہ نے ایران کی مزید 39 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا جن میں ایران کی بڑی پیٹروکیمیکل ہولڈنگ کمپنیوں سمیت ان کے ذیلی ادارے بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان سنہ 1979 میں رونما ہونے والے انقلاب اسلامی کے بعد تنازعہ جاری ہے اور امریکا کی جانب سے برسوں سے ایران پر معاشی پابندیاں عائد تھیں جن میں 2015 میں جوہری معاہدے کے بعد نرمی کی گئی تھی تاہم ٹرمپ نے گزشتہ برس معاہدے سے انخلاء کے بعد دوبارہ ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کردیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایرانی کمپنیوں پر عائد کی گئی نئی پابندیوں کا مقصد پاسداران انقلاب کو نقصان پہنچانا ہے۔

    امریکی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی پابندیوں کے باعث ایران کی بڑی پیٹروکیمیکل کمپنیوں کو نقصان پہنچے گا جو پاسداران انقلاب کی انجینئرنگ کور ’خاتم لانبیاء‘ نامی بڑی تنصیب کو سرمایہ فراہم کرتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کی 39 کمپنیوں سمیت ان کی ذیلی کمپنیوں پر بھی قدغنیں لگائیں جائیں گی۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ قدغنوں کی زد میں آنے والے تمام ادارے پرشیئن گلف پیٹروکیمیکل انڈسٹریز کے زیر اہتمام کام کرتے ہیں۔

    خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق ایران کی 50 فیصد برآمد انہیں کمپنیوں کے تیار کردہ مال سے ہوتی ہے جن پر امریکا کی جانب سے پابندی عائد کی گئ ہے جبکہ مذکورہ گروپ اور اس کے ذیلی ادارے تہران کی پیٹروکیمیکل پیداوار کا 40 فیصد تیار کرتی ہے۔

    امریکی وزیر خزانہ سٹیفن منوچین کا کہنا تھا کہ پیٹروکیمیکل ایسا شعبہ ہے جو تیل کے بعد ایران کا دوسرا بڑا سرمائے کا ذریعہ ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 اگست 2018 کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے بعد اسی رات 12 بجے کے بعد سے ایران کے اقتصادی شعبے پر پابندیوں کا اطلاق ہوگیا تھا جبکہ 5 نومبر سے توانائی اور  تیل کی صنعتوں پر بھی پابندیاں لگا دی گئیں تھیں۔

  • روس یوکرائن کشیدگی: امریکا اور اتحادیوں‌ نے متعدد روسی شہریوں و کمپنیوں پر پابندی لگادی

    روس یوکرائن کشیدگی: امریکا اور اتحادیوں‌ نے متعدد روسی شہریوں و کمپنیوں پر پابندی لگادی

    ماسکو : یوکرائن کے خلاف روسی جارحیت پر رد عمل دیتے ہوئے امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں نے روسی شہریوں اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرائن کے خلاف روس کی بڑھتی ہوئی جارحیت خلاف امریکا اور اتحادیوں نے روس کے ایک درجن سے زائد افراد اور اداروں پر پابندی لگائی ہے۔

    امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندی ان افراد اور اداروں پر لگائی گئی ہے جنہوں نے یوکرائنی جنگی جہاز پر حملے میں کردار ادا کیا تھا۔

    امریکی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ روسی حکام یوکرائن کے علیحدگی پسند افراد کی حمایت و معاونت کررہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا، یورپی ممالک اور کینیڈا کی جانب سے روسی محکمہ دفاع کے 4 افسران سمیت اعلیٰ عہدوں پر فائز 6 افسران پر قدغن لگائی گئی ہے جبکہ کریما میں تعمیراتی کام کرنے والی کمپنیوں اور روسی توانائی کی کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرائن میں جاری کشیدگی میں مذکورہ اقدامات کے باعث مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ روسی حکام یوکرائنی بحریہ کے گرفتار افراد کو واپس یوکرائن کے حوالے کریں۔

    مزید پڑھیں : روس یوکرائن کشیدگی کے بادل جی 20 اجلاس پر بھی منڈلانے لگے

    یوکرائن نے روس سے ملحقہ سرحدی علاقے میں مارشل لاء لگادیا

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان 2014 سے جاری کشیدگی کے باعث اب تک دس ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان تنازع اس وقت پیدا ہوا روس نے کیراج پورٹ پر 3 یوکرائینی بحری جنگی کشتیوں پر فائرنگ کرکے 6 اہلکاروں کو زخمی کردیا تھا اور تاحال یوکرائن کے بحری جہاز اور عملہ روس کے قبضے میں ہے۔