Tag: کمپنی

  • ٹک ٹاک صارفین کے لیے اہم خبر، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن بند کردی جائے گی

    ٹک ٹاک صارفین کے لیے اہم خبر، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن بند کردی جائے گی

    بیجنگ: مقبول ترین مختصر ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپ ’ٹک ٹاک‘ بنانے والی کمپنی ’بیٹاڈانس‘ نے بھارت میں اپنی دو اپیلیکیشنز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی بیٹاڈانس ٹک ٹاک طرز کی اپنی دو ’ویگو ویڈیو‘ اور ’ویگولائٹ‘ اپیلیکیشنز بھارت میں بند کرنے جارہی ہے اور صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

    کمپنی نے مشورہ دیا ہے کہ ویگو ویڈیو ار ویگو لائٹ کے صارفین اب ٹک ٹاک کی طرف آجائیں تاکہ وہ متبادل سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اپنی سرگرمیاں برقرار رکھ سکیں، ممکنہ طور پر مذکورہ دونوں ایپس رواں سال اکتوبر میں بند کرجائیں گی، کمپنی نے اپنے انتباہی پیغام میں صارفین کو آگاہ کردیا ہے۔

    بیٹاڈانس ویگو ویڈیو اور ویگولائٹ کے صارفین کو اپنا اکاؤنٹ ٹاک ٹاک پر ٹرانسفر کرنے کی بھی سہولت فراہم کررہی ہے۔ کمپنی اس سے قبل برازیل اور مشرقی وسطیٰ کے کئی ممالک میں مذکورہ ایپس بند کرچکی ہے۔

    ٹک ٹاک نے بڑی پابندی عائد کردی

    مشہور کریٹرز اور شخصیات کو اپنا مواد ٹک ٹاک پر ٹرانسفر کرنے کے لیے بھی مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ اپنی سرگرمیاں اور ویڈیوز بنانے کا سلسلہ ٹاک ٹاک پر شروع کرسکیں۔

    خیال رہے کہ بھارت میں ویگو ویڈیوز ایپس کمپنی کی توقع پر پورا نہ اترسکی اسی بنیاد پر انہیں بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ ان کے برعکس ٹک ٹاک نے پوری دنیا میں دھوم مچارکھی ہے۔

  • تمباکو تیار کرنے والے پودوں کی مدد سے کروناویکسین کی تیاری کا دعویٰ

    تمباکو تیار کرنے والے پودوں کی مدد سے کروناویکسین کی تیاری کا دعویٰ

    لندن: سگریٹ بنانے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تمباکو تیار کرنے والے پودوں کی مدد سے کروناوائرس سے لڑنے کے لیے ویکسین تیار کررہی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سگریٹ تیار کرنے والی برٹش امریکی تمباکو (بیٹ) نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایسے پودوں کی مدد سے کروناویکسین تیار کررہی ہے جن کے ذریعے تمباکو بنائے جاتے ہیں۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم ممکنہ طور پر رواں سال جون تک ویکسین تیار کرلیں گے، کامیاب تجربے کے بعد ہر ہفتے ویکسین کی لاکھوں مقدار میں تیاری کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ حکومتی ایجنسیز کی مدد سے ویکسین پر کام جاری ہے، جلد ’’کلینیکل ٹرائل‘‘ انسانوں پر کیا جائے گا۔

    امریکا میں کرونا وائرس کی ایک اور ویکسین تیار

    بیٹ کمپنی کا خصوصی صحت کا شعبہ ویکسین کو تیار کررہا ہے۔ قبل ازیں کمپنی نے ایبولا وائرس کی ویکسین بھی تیاری کی تھی۔ کمپنی کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو پلانٹ میں ایسے اجزا پائے گئے جو کروناوائرس سے بھی لڑسکتے ہیں۔

    ڈیوڈ اوریلی نامی سائنس دان کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کی ویکسین تیار کرنا ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ہمیں امید ہے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تمباکو پلانٹ کی مدد سے ویکسین تیار کرلیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مذکورہ پودوں کو سگریٹ کی تیاری کے علاوہ متبادل کے طور پر ویکسین کی تیاری کا سوچا اور تحقیق کے بعد لائحہ عمل تیار کیا، امید ہے کامیاب ہوں گے۔

  • روس کی ساٹان 2 نامی بلاسٹک میزائل تیار کرنے والی کمپنی میں ہولناک آتشزدگی

    روس کی ساٹان 2 نامی بلاسٹک میزائل تیار کرنے والی کمپنی میں ہولناک آتشزدگی

    ماسکو : روسی شہر سائبیریا میں واقع میں بلاسٹک میزائل تیار کرنے والی فیکٹری میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے شہر سائبیریا میں کی انڈسٹریلیا میں واقع روسی میزائل ساز کمپنی میں نامعلوم وجوہات پر ہولناک آگ بھڑک اٹھی، سیکریٹو کراشماش کمپلیکس سے دھویں کے گہرے کالے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پلانٹ میں انٹرکونٹی نینٹل بلاسٹ میزائل ساٹان ٹو (شیطان 2) تیار کیے جاتے ہیں، روسی صدر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ میزائل کو تعینات کرنا تھا۔

    غیر ملکی خبسر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کی لپیٹ میں تقریباً 54 ہزار اسکوائر فٹ کا رقبہ آیا ہے۔

    ریجنل وزیر برائے ہنگامی خدمات کا کہنا تھا کہ 38 فائر فائیٹرز پر مشتمل 13 یونٹس خوفناک آتشزدگی پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ ایمرجنسی میں استعمال ہونے والا تمام ضرورت سامان ہے۔ْ

    واقعے کے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی تھیں، ہنگامی خدمت انجام دینے والے ایک رضاکار کا کہنا تھا کہ کمپنی کی ایک چھت اب بھی جل رہی ہے۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی تک حادثے کے نتیجے میں شخص یا ورکر کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکیں ہیں۔

    ابتدائی رپورٹ میں بھی پلانٹ کے کسی اہم حصّے کو واضح نہیں کیا گیا ہے کہ جہاں زیادہ اور پہلے آگ بھڑی کی۔

  • نگار ایوارڈز کا انعقاد کھٹائی میں

    نگار ایوارڈز کا انعقاد کھٹائی میں

    چند روز قبل پاکستان کے سب سے پرانے فلم ایوارڈز نگار ایوارڈز کے 12 سال بعد انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اس ایوارڈ کا انعقاد ایک بار پھر کھٹائی میں پڑتا نظر آرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک پروڈکشن کمپنی نے نگار ایوارڈز کے منتظمین کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں منتظمین کو معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔

    پروڈکشن کمپنی کے مالک اسامہ قاضی کا کہنا ہے کہ نگار ایوارڈز اور ان کی کمپنی کے درمیان معاہدہ کیا گیا تھا کہ اگلے 10 برس تک منعقد کیے جانے والے تمام ایونٹس اور تقریبات دونوں کمپنیوں کی شراکت سے منعقد کیے جائیں گی۔

    nigar-2

    تاہم اب ان ایوارڈز کا آغاز کرنے والے الیاس راشدی کے بیٹے اسلم راشدی اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

    اسامہ قاضی کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ گزشتہ برس اپریل میں کیا گیا تھا اور اس کے تحت دونوں پارٹیاں نگار انٹرٹینمنٹ کی 50، 50 فیصد ملکیت رکھتی ہیں۔

    تاہم دسمبر میں نگار انتظامیہ کی جانب سے اس معاہدے کو منسوخ کرنے کا نوٹس دیا گیا۔ بعد ازاں نگار ایوارڈز کے انتظامی امور کسی تیسری پارٹی کے حوالے کردیے گئے۔

    دوسری جانب اسلم راشدی نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے مذکورہ پروڈکشن کمپنی سے اپنا معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔ ان کے مطابق اسامہ قاضی نگار کے لیے معاہدے کے مطابق خدمات انجام دینے میں ناکام ہوگئے اور اب وہ نگار کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نگار ایوارڈز کی تیاریاں جاری ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ 16 مارچ کو وہ اس کے انعقاد میں کامیاب رہیں گے۔