Tag: کمپیوٹرائزڈ

  • خیبرپختونخوا حکومت کا تمام مزدوروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا حکومت کا تمام مزدوروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

    لاہور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام مزدوروں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محنت،ثقافت شوکت یوسفزئی نے ورکرز ویلفیئر بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام مزدوروں کا ڈیٹاکمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ ورکرز کو شادی،ڈیتھ گرانٹ،معذور پنشن دی جائےگی،لواحقین کو ڈیتھ پنشن اور بچوں کو اسکالرشپ دی جائےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ورکرز کی اکثریت مراعات سےمحروم ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دو ماہ کا کرایہ معاف کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کرونا وائرس کے بعد کی صورت حال کی روشنی میں پریشان حال لوگوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے قابل تقلید مثال قائم کی۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے سوات کے عوام کے لیے اپنی ذاتی ملکیت والی دکانوں یا مکانوں میں رہنے والے کرایے داروں کے لیے دو ماہ کا کرایہ معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ پراپرٹی مالکان دکانوں اور مکانات کےکرائے میں رعایت کریں، مشکل وقت کامقابلہ ایک دوسرے کا ساتھ دے کر اور متحد رہ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔

  • پاکستان ریلویز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے جا رہے ہیں، شیخ رشید

    پاکستان ریلویز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے جا رہے ہیں، شیخ رشید

    نوشہرہ: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کے تمام سسٹم کو کمپیوٹرائز کرنے جا رہے ہیں، ہم نے تمام ٹرینوں پر ٹریکر لگا دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں ڈرائی پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار فری ٹریک پالیسی لائے ہیں، رواں ماہ 11 مسافر ٹرینیں پرائیوٹ سیکٹر کو دے رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا فریٹ ٹرین سے کمائی کرتی ہے، پاکستان کی واحد ریلوے ہے جو مسافر ٹرین سے بھی کمائی کر رہی ہے، ریلوے کی آمدن میں گزشتہ سال 10 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے تمام ٹرینوں پر ٹریکر لگا دیے ہیں، ریلوے کے ایک گارڈ کے بیٹے نے 350 ٹرینوں پر ٹریکر لگائے۔

    وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان میں سیاسی چالاکیاں نہیں ہیں، سیدھے آدمی ہیں، ساری دنیا کو یقین ہے کہ عمران خان ایک دیانت دار شخص ہے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے کے تمام سسٹم کو کمپیوٹرائز کرنے جا رہے ہیں، ملک میں ترقی کے لیے ایم ایل ون منصوبہ انتہائی اہم ہے، اس منصوبے سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کو رجسٹرز سے نکال کر جدت پر لے آئے ہیں، دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں رائل پام پر ٹینڈر خرید رہی ہیں۔

  • سندھ میں ٹیکس وصولی کا نظام کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں ٹیکس وصولی کا نظام کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ

    کراچی: چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت ٹیکس وصولی سے متعلق اجلاس کے دوران ٹیکس وصولیوں کو مینوئل سے کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت ٹیکس وصولی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، سیکریٹری ایکسائز اور ممبر ریونیو نے شرکا کو بریفنگ دی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکس سے متعلق تمام بڑے شہروں کا سروے کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ تمام ٹیکس وصولیوں کو مینوئل سے کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ پروفیشنل، ایگری کلچر ٹیکس، اسٹمپ ڈیوٹی میں اصلاحات لائیں گے۔ تمام محکموں کے کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس کو یکجا کیا جائے گا۔

    اجلاس میں سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔ چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ کمیٹی ڈیٹا بیس اور سیٹلائٹ تصاویر سے متعلق 15 روز میں رپورٹ دے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ تعلیمی ادارے جو ٹیکس ادا نہیں کر رہے تھے، وہ بھی ٹیکس نیٹ میں لائے جائیں گے۔

    اس ضمن میں شہر بھر میں قائم اسکول، مونیٹسریز، کالجز اور ٹیوشن سینٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ براڈنگ آف ٹیکس نیٹ کے تحت اسپیشل ٹیمیں غیر رجسٹرڈ اسکولوں پر چھاپے ماریں گی۔

    کراچی میں چیف کمشنر کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر رجسٹرڈ اداروں کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی اور غیر رجسٹرڈ اسکولوں کو ٹیکس دینا ہوگا۔