Tag: کمی

  • چاندی کی قیمت میں آج کتنی کمی آئی؟

    چاندی کی قیمت میں آج کتنی کمی آئی؟

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج 10 گرامی چاندی کی قیمت تقریباً 3,477 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت تقریباً 4,051 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,477 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 4,051 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

  • ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

    ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,446 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 4,015 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,446 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 4,015 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/gold-rates-in-pakistan-16-july-2025/

  • پاکستان میں چاندی کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

    پاکستان میں چاندی کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں آج 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,329 روپے رہی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,879 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,329 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,879 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

  • پاکستان میں عید کے بعد سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    پاکستان میں عید کے بعد سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    پاکستان میں عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد مسلسل کمی کے بعد منگل تک سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 7 ہزار روپے کمی ہو چکی ہے۔

    منگل کے روز عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کمی کے بعد 3010 ڈالر فی اونس ہو گیا۔ اس گراوٹ کا اثر پاکستان میں بھی سونے کی قیمت پر نظر آیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کےبعد فی تولہ سونا کم ہو کر 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گیا ہے۔

    اسی تناسب سے 10 گرام سونےکی قیمت میں 1715 روپے کمی واقع ہونے کے بعد قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات سے قبل سونے کاروباری ہفتےکے آخری روز 29 مارچ کو 1620 روپے اضافے کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے تک جا پہنچی تھی۔

    تاہم عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد اس قیمتی دھات کی قیمت میں مسلسل گرواٹ سامنے آئی ہے۔ 5 اپریل کو اس کی قدر میں ریکارڈ 5500 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

    لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جب پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوتی ہے مریم نواز اور انکی ٹیم کرایوں میں کمی کے لیے متحرک ہوتی ہے، مریم نواز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کرایوں میں ہر صورت کمی ہو۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیٹرول سستا ہونے پر پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں کرایوں میں کمی نہیں ہوئی، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں زائد وصول کرایہ مسافروں کو واپس دلایا جاتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق  کرایوں میں کمی کا فوری اطلاق کردیا گیا، بس اڈوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرایوں کا شیڈول  چیک کررہی ہیں، ٹرانسپورٹرز کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز کرایوں میں کمی کی  صورتحال خود مانیٹر کررہی ہیں۔

  • سونے کی قیمت میں آج کتنی کمی ہوئی؟

    سونے کی قیمت میں آج کتنی کمی ہوئی؟

    کراچی: سونے کی قیمت میں آج 600 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد آج 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا۔

    اسی طرح دس گرام سونا 515 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 756 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالرز کمی سے 2055 فی اونس کی سطح پر آگیا۔

    گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہوگئی تھی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی : عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت میں 1200 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کے بھاؤ 1028 روپے کمی سے ایک لاکھ 81 ہزار 842روپے جبکہ 22 قراط 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 66 ہزار 688 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب سونے کی قیمت ایک ہزار 998 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

  • ڈالر دوبارہ 2 روز پہلے کی قیمت پر پہنچ گیا

    ڈالر دوبارہ 2 روز پہلے کی قیمت پر پہنچ گیا

    کراچی: گزشتہ 2 روز میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 15 روپے سے زائد ریکارڈ اضافے کے بعد آج اچانک ڈالر کی قیمت گر گئی اور ڈالر دوبار 285 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ 12 مئی 2023 کو ڈالر کی قیمت یکلخت نیچے آ گری۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور ملک بھر میں ہنگاموں کے بعد ڈالر کی قدر میں صرف 2 روز میں 15 روپے 34 پیسے کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔

    جمعرات کی شام ڈالر 298 روپے 93 پیسے روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے سے بھی اوپر فروخت ہورہا تھا۔

    تاہم جمعہ کی صبح ڈالر کی قیمت میں 14 روپے 84 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر دوبارہ 284 روپے 9 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک انٹر بینک میں ڈالر مجموعی طور پر 13 روپے 85 روپے سستا ہو کر 285 روپے 8 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر 286 روپے میں فروخت کیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

  • پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33 کروڑ 32 لاکھ ڈالرکی کمی

    پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33 کروڑ 32 لاکھ ڈالرکی کمی

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 33کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر13 ارب 37 کروڑ 82 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی سے مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 49 کروڑ اور 87 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

    کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 87کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق رواں ہفتے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر ملے ہیں، یہ رقم اگلے ہفتے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل کی جائے گی۔

  • شہری سردیوں میں بڑے گیس بحران کے لیے تیار ہوجائیں

    شہری سردیوں میں بڑے گیس بحران کے لیے تیار ہوجائیں

    اسلام آباد: ملک بھر کے شہری سردیوں میں بڑے گیس بحران کے لیے تیار ہوجائیں، گھریلو صارفین کو صرف کھانے کے اوقات میں 3 وقت گیس دینے کی تجویز دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رواں برس موسم سرما میں گیس کی بڑی قلت کا خدشہ ہے، گھریلو صارفین کے لیے بھی طلب کے مطابق پوری گیس دستیاب نہیں ہوگی۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو کھانے کے اوقات میں 3 وقت گیس دینے کی تجویز دی گئی ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔

    سوئی ناردرن اور سدرن کا گیس شارٹ فال 1.2 ارب مکعب فٹ تک بڑھ سکتا ہے، گھریلو صارفین کو 350 ایم ایم سی ایف ڈی تک ایل این جی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی بند کرنے اور کمرشل صارفین کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    سی این جی سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی، سیمنٹ اور فرٹیلائزر شعبوں کے لیے بھی گیس کی کٹوتی کی جا سکتی ہے، پاور سیکٹر کے لیے گیس کی فراہمی میں 45 فیصد تک کمی کی جاسکتی ہے۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر یکم نومبر سے عمل درآمد کی تجویز دی گئی ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پلان پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔