Tag: کمیشن

  • شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف بڑی مشکل میں پھنس گئے

    شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف بڑی مشکل میں پھنس گئے

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف گٹکھا برانڈ کے ساتھ اپنی وابستگی کی وجہ سے قانونی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیشن کی جانب سے  تینوں اداکاروں کو  پان مصالحہ کے مبینہ طور پر گمراہ کن اشتہارات پر جاری کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ کمیشن نے ومل پان مصالحہ کے چیئرمین ومل کمار اگروال کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے چاروں افراد کو رواں ماہ کی 19 تاریخ کو طلب کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمیشن نے جاری کردہ نوٹس میں  کہا کہ ومل کمار سمیت تینوں اداکاروں یا تو خود یا پھر اپنے نمائدے کے ذریعے حاضری کو ممکن بنائیں ورنہ غیر حاضری کی صورت میں کمیشن اپنا یکطرفہ فیصلہ جاری کردے گی۔

    اس کے علاوہ کمیشن نے تمام اداکاروں اور پان مصالحہ مینوفیکچرنگ کمپنی کو نوٹس کی وصولی کے دن سے 30 دن کے اندر اپنے جوابات داخل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جےپور سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل کی جانب سے کمیشن کو شکایت کی گئی تھی کہ پان مصالحہ میں زعفران شامل ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا  گیا ہے، جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں لوگ اس مضر صحت پان مصالحے کا استعمال کر رہے ہیں اور کمپنی کروڑوں روپے کما رہی ہے۔

  • پی ٹی آئی کا میمو گیٹ، الیکشن انکوائری کمیشن کے طرز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کا میمو گیٹ، الیکشن انکوائری کمیشن کے طرز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کے طرز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر وفاقی کابینہ کی جانب سے کمیشن کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے سربراہ سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق جیلانی ہوں گے، تاہم پی ٹی آئی نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں کمیشن مسترد کر دیا ہے۔

    پی ٹی آئی نے میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کے طرز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’ہم اس کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، صرف حاضر سروس ججز کا کمیشن بنایا جائے۔‘‘

    وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن کو ہم مسترد کرتے ہیں، ریٹائرڈ جج کے پاس تو سول جج جتنے اختیارات رہ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے لکھے گئے خط پر تفصیلی غور کیا، چیف جسٹس کی وزیر اعظم سے ملاقات میں کمیشن کی تشکیل کی تجویز سامنے آئی تھی، جس پر وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دے دی۔

  • کمیشن کا کام شروع نہیں ہوا ان کی پریشانی عوام دیکھ لیں، فیصل واوڈا

    کمیشن کا کام شروع نہیں ہوا ان کی پریشانی عوام دیکھ لیں، فیصل واوڈا

    کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ملک کو باپ کی جاگیرسمجھ کرچلایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ 2008 سے 2018 تک 24 ہزار ارب قرضے کی بات کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کمیشن کا کام شروع نہیں ہوا ان کی پریشانی عوام دیکھ لیں، کمیشن میں جب شواہد آئیں گے پھرانہیں پتہ چلے گا۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ سربراہ کوئی بھی ہو کمیشن کومانیٹرعمران خان خود کریں گے، کمیشن میں تمام اداروں کی مدد لی جائے گی، ہوسکتا ہے کمیشن کے نتائج کم وقت میں ہی آجائیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن نے ملک کوباپ کی جاگیرسمجھ کرچلایا تھا، شہبازشریف فون کر کے گرفتاریوں کا حکم دیتے تھے۔

    وزیراعظم کا اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا اعلان

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی نگرانی میں ہائی پاورڈ کمیشن بنا رہے ہیں، 10 سال میں قرضہ 24 ہزار ارب تک کیسے پہنچا، اس کی رپورٹ بنے گی۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہائی پاورڈ کمیشن میں آئی ایس آئی، ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر اور ایس ای سی پی شامل ہوگی، آئندہ ملک میں کوئی کرپشن نہیں کر سکے گا، اب ملک مستحکم ہوگیا، اور میں ان کے پیچھے جاؤں گا۔

  • عمران خان نے پانامہ لیکس کمیشن کے ٹی اوآرزمسترد کردیئے

    عمران خان نے پانامہ لیکس کمیشن کے ٹی اوآرزمسترد کردیئے

    اسلام آباد: عمران خان نے پانامہ لیکس پرکمیشن کے ٹی اوآرزمسترد کردیئے، انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نہ مانے تو ایک ہی راستہ بچے گا جو رائیونڈ جاتا ہے، پہلے وزیراعظم پھر دوسروں کااحتساب ہوگا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بنی گالہ میں وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کا جواب دینے بیٹھے۔ کپتان نے حکومت کے بنائے کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کاعندیہ دے دیا ۔

    عمران خان کا کہنا ہے تھا پہلے وزیر اعظم کا احتساب ہو پھر دوسروں کی باری آئے گی عمران خان نے کہا کل جلسے میں لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، میاں صاحب نہ مانے تو ایک ہی راستہ بچے گا جو رائیونڈ جاتا ہے۔

    عمران خان وزیر اعظم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک دھرنے کی وجہ سے نہیں بلکہ وزیر اعظم اور دوسروں کی کرپشن کے باعث تباہ ہورہا ہے۔

  • پی آئی اے کے ملازم کی ہلاکت قابل مذمت ہے، ایچ آر سی پی

    پی آئی اے کے ملازم کی ہلاکت قابل مذمت ہے، ایچ آر سی پی

    کراچی: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تشدد کے نتیجے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ایک ملازم کی ہلاکت اور دیگر چار افراد کے زخمی ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے جو پی آئی کی نجکاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

    ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ ایچ آر سی پی فائرنگ کے واقعے میں پی آئی اے کے ملازم کی ہلاکت کی مذمت کرتا ہے۔ صبح کے وقت ٹی وی پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ جب مظاہرین نے ایئر پورٹ کی طرف جانا شروع کیا تو پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے ان کے خلاف لاٹھیوں، واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

    کمیشن نے کہا کہ ہر شہری کو پرامن احتجاج کی آزادی کا حق حاصل ہے، پی آئی کے ملازمین نے پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے حوالے سے اپنے خدشات کا کئی مرتبہ اظہار کیا تھا۔ یہ امر باعث تشویش ہے کہ منگل کے روز ملازمین پر گولیاں چلائی گئیں۔ آیا یہ طاقت کا مناسب استعمال تھا یا نہیں یہ ایک الگ بحث ہے، اور اس نقطے کی عدالتی تحقیقات کرانا ضروری ہے۔اب قانون نافذ کرنے والے ادارے اور موقع پر موجود اہلکار یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے آتش گیر اسلحہ استعمال نہیں کیا۔

    سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ پیراملٹری فورس نے کوئی گولی نہیں چلائی اور ایک اعلیٰ پولیس افسر کا یہ کہنا ہے کہ انہیں ملازمین پر گولی چلانے یا ان پر تشدد کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

    ایچ آر سی پی ہلاکت کے نتیجے میں پھوٹنے والے تشدد کی شدید مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ ذمہ داران کا سراغ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اعلیٰ عدلیہ کے جج کے ذریعے فوری اور قابل بھروسہ تحقیقات کی جائیں۔

    معاملے کو اس طریقے سے نبٹانا بہتر تھا کہ جس سے سڑکوں پر احتجاجی مظاہروں کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔ ایچ آر سی پی کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کو فوری اور پرامن انداز سے حل کرنے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کئے جائیں اور پی آئی اے کے ملازمین کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے۔

    ایئر لائن اور دیگر سرکاری اداروں کی بلاسوچے سمجھے نجکاری کے عمل کی صرف متعلقہ ملازمین ہی نہیں بلکہ نامور خودمختار ماہرین بھی کررہے ہیں۔ بہرحال، یہ یقینی بنانے کی تمام کوششیں کی جائیں کہ اختلافات مزید تشدد یا کشیدگی کا سبب نہ بنیں۔

  • بجلی کے نئے میٹر 35 فیصد تیز چلتے ہیں، وزیراعظم معائنہ کمیشن

    بجلی کے نئے میٹر 35 فیصد تیز چلتے ہیں، وزیراعظم معائنہ کمیشن

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معائنہ کمیشن نے عمران خان کا دعویٰ سچ ثابت کر دیا ، معائنہ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بجلی کے نئے میٹر پینتیس فیصد تیز چلتے ہیں۔

    وزیر اعظم نواز شریف کے معائنہ کمیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے گزشتہ برسوں میں جونئے میٹر نصب کئے ہیں، پرانے میٹر وں سے پینتس فیصد تک تیز چلتے ہیں جبکہ ڈسکوز ان میٹرز کی رفتار کو ایڈجسٹ کر سکتی ہیں۔کمیشن نے ایک خط کے ذریعے مختلف ڈسکوز سے میٹر ریڈنگ اور ، اوور بلنگ سے متعلق جوابات طلب کر لئے ہیں ۔

    تیز رفتار میڑوں پر کمیشن نے محکمے سے کہا کہ بجلی کا بحران جوں کا توں ہے، سونے پر سہاگہ نئے میٹر کم از کم 35-30 فیصد تک تیز ہیں،کمیشن نے ڈِسکوز سے اس بات کا بھی جواب طلب کیا ہے کہ آیا آمدنی بڑھانے کے لئے کمپنی کی ڈیمانڈ پر میٹروں کی تیز سپیڈ کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، صرف اتنا ہی نہیں بڑی تعداد میں میٹرز ، تنصیب کے کچھ دنوں بعد ہی خراب ہو گئے اور انہوں نے زائد ریڈنگ دکھائی۔کمیشن نے ڈسکوز سربراہان سے نئے میڑوں کی لاگت ، میٹر کی فراہم کردہ کمپنیوں اور میٹر ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز سمیت کئی زاویوں سے معاملات پر فوری جوابات طلب کئے ہیں۔