Tag: کمیٹی قائم

  • ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

    ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹےکی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز  اشرف نے محمد اسلم  بھوتانی کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

    نوٹیفکیشن کےمطابق کمیٹی میں شاہدہ اختر علی،  محمد ابوبکر،  چوہدری محمد برجیس طاہر، شیخ روحیل اصغر، سید حسین طارق، ناز بلوچ ، وجیہہ قمر، افضل خان ڈھانڈلہ اور خالد حسین مگسی شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تحقیقات، انکوائری کے سلسلے میں کسی بھی تحقیقاتی ادارےکی مدد کرسکےگی اور جامع تحقیقات کرکے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ چند روز پہلے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر ابوزر کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

    مبینہ آڈیو میں ابوزر نجم ثاقب کو اپنے ٹکٹ سےمتعلق آگاہی دے رہے تھے، ابوزرچدھڑ نے نجم ثاقب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا آپ کی کوششیں رنگ لےآئی ہیں، جس پر نجم ثاقب کا کہنا تھا کہ بابا11 بجے تک دفتر آجائیں گے ان کو ملنے آجانا انہوں نے بہت محنت کی ہے۔

  • مویشی منڈیوں کے ایس اوپیز اور شہر کی حدود سے باہرقیام  کیلئے کمیٹی قائم

    مویشی منڈیوں کے ایس اوپیز اور شہر کی حدود سے باہرقیام کیلئے کمیٹی قائم

    لاہور : پنجاب حکومت نے مویشی منڈیوں کےایس اوپیزاور شہرکی حدود سے باہرقیام کیلئے کمیٹی قائم کردی ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مویشی منڈیوں کےایس اوپیزاور شہرکی حدود سے باہرقیام کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ، راجہ بشارت کی سربراہی میں قائم کمیٹی مویشی منڈی پرحتمی سفارشات دےگی ، کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،سیکرٹری زراعت،لوکل گورنمنٹ، ہیلتھ شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی شہر کی حدود سے باہر مویشی منڈیوں کے قیام اور مویشی منڈیوں میں کورونا سےبچاؤکے تمام اقدامات سے متعلق سفارشات دے گی جبکہ کمیٹی ماسک،گلوز ،سماجی فاصلے اور قربانی کے جانوروں کی آن لائن فروخت سےمتعلق بھی سفارشات پیش کرے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کمیٹی کی سفارشات پر فیصلہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : مویشی منڈی لگانے پر پابندی عائد

    یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب شہرکے اندر مویشی منڈیوں کے قیام پر پابندی عائد کرچکے ہیں اور کہا تھا کہ مویشی منڈیوں سےمتعلق چندروزمیں ایس اوپیز واضح کیے جائیں گے ، شہر میں مویشی منڈیوں پر پابند شہریوں کے وسیع مفاد میں کیا گیا۔

    خیال رہے وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ کوروناکے پیش نظر عیدالاضحیٰ سے قبل جانوروں کی قربانی سمیت دیگر معاملات پر فریقین سے مشاورت ہو گی، جس کے بعد منصوبہ بندی کو حتمی شکل آئندہ ہفتے دی جائے گی۔

  • سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں توسیع کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی

    سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں توسیع کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں توسیع کے معاملے پر غور کے لئے کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تجاویز دےگی۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں توسیع کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے غور کے لئے 7رکنی کمیٹی قائم کردی، وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کےسربراہ ہوں گے جبکہ سیکریٹری خزانہ،اسٹیبلشمنٹ،دفاع،قانون،آڈیٹرجنرل کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کےقیام سےمتعلق ٹی اوآرز واضح کردیئےگئے، کمیٹی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں اضافہ کرنےیانہ کرنےسےمتعلق اور ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر قانونی،معاشی، انتظامی تجاویز دے گی۔

    ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی وزیراعظم کو 3ہفتوں میں تجاویزپیش کرےگی جبکہ قابل عمل ہونے پر عملدرآمد سے متعلق پلان بھی تجویز کرے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت سول سروس اصلاحات میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا تھا ، جس میں مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کی وزیرِ اعظم کو سول سروس اصلاحات میں اب تک کی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی تھی۔

    وزیرِ اعظم کو بتایا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین کی بھرتیوں، پیشہ وارانہ تربیت، کارکردگی جانچنے کے معیار، ترقی کے طریقہ کار اور سینئر ترین عہدوں پر قابل افراد کی تعیناتی کے لئے موجودہ نظام کا جائزہ لے کر ان میں ضروری تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جن کے بارے میں سفارشات جلد کابینہ کے سامنے پیش کر دی جائیں گی۔

    وزیرِ اعظم نے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ضروری ہے کہ سول سروس قابل اور پرعزم افرادی قوت پر مشتمل ہو جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو جبکہ ہدایت کی تھی کہ سول سروسز ریفارمز کے عمل کو تیز کیا جائے۔

  • چیف جسٹس نے تعلیمی معیارکی بہتری کیلئے کمیٹی قائم کردی

    چیف جسٹس نے تعلیمی معیارکی بہتری کیلئے کمیٹی قائم کردی

    اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے کمیٹی قائم کردی، ان کا کہنا ہے کہ مضبوط تعلیمی نظام ہی مضبوط معاشی نظام کی ضمانت ہے، اس شعبے پر توجہ دیئے بغیر سب لاحاصل ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی زیر صدارت تعلیمی اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وفاقی محتسب طاہر شہباز ،  سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، سیکریٹری کیڈ، سیکرٹری تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت سمیت صوبائی سیکریٹریز بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار  نے شرکاء کو  ملک میں تعلیم سے متعلق وژن سے آگاہ کیا اور شرکاء نے  چاروں صوبوں میں  نظام تعلیم کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

    ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے پر توجہ دیئے بغیر سب لاحاصل ہے کیونکہ مضبوط تعلیمی نظام ہی مضبوط معاشی نظام کی ضمانت ہے، ملک کے گوشے کوشے میں معیاری تعلیم عوام کا بنیادی حق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی پالیسی بنانا عدالت کا کام نہیں لیکن بنیادی حقوق پر عمل درآمد کرانا عدالت پر لازم ہے، ترجمان کے مطابق چیف جسٹس نے تعلیمی معیار میں بہتری لانے کیلئے کمیٹی قائم کردی،۔

    مزید پڑھیں: قانون کی تعلیم کا ایسامعیارچاہتےہیں کہ اچھے وکیل پیدا ہوں‘ چیف جسٹس

    وفاقی محتسب طاہر شہباز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی کو تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے ٹی او آرز تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس کے علاوہ چیف جسٹس نے کام مکمل ہونے تک کمیٹی ارکان کے تبادلوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

  • وفاقی حکومت کی جانب سے ایم کیوایم پرپابندی کے لیے کمیٹی بنا دی گئی

    وفاقی حکومت کی جانب سے ایم کیوایم پرپابندی کے لیے کمیٹی بنا دی گئی

    اسلام آباد : حکومت نے ایم کیو ایم پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ اس سلسلے میں اٹارنی جنرل کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

    اے آروائی نیوز رپورٹر کے مطابق حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف آرٹیکل 17 کے تحت کارروائی کیلئے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کے سربراہ اٹارنی جنرل ہوں گے جبکہ اس میں چاروں سیکرٹریز داخلہ اور سیکرٹری قانون شامل ہیں۔

    کمیٹی قائد ایم کیوایم کے پاکستان مخالف بیانات کا ریکارڈ جمع کرکے اس کا جائزہ لے گی اور 2 ہفتوں میں ریفرنس تیار کرکے حکومت کو بھیجے گی جس کے بعد حکومت سپریم کورٹ میں پارٹی پرپابندی عائد کرنے کا ریفرنس دائر کرے گی۔

    قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے سفارشات مرتب کرنے کے بعد حکومت 15 دن میں اسے سپریم کورٹ بھجوانے کی پابند ہوگی اورعدالت عالیہ کا فیصلہ حتمی فیصلہ ہوگا جسے تبدیل نہیں کرایا جا سکے۔

    پاکستان بار کونسل کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے پارٹی کے آئین میں سے قائد ایم کیو ایم کا نام نکالنے سے کام نہیں بنے گا کیونکہ جس جلسے میں پاکستان مخالف تقریر کی گئی وہ جلسہ پارٹی کے ڈپٹی کنوینر نے منعقد کرایا تھا اور جو لوگ اب پارٹی چلا رہے ہیں وہ سب اس وقت جلسے میں موجود تھے۔

  • وزیراعظم نےایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی

    وزیراعظم نےایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم کردی

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ خود ذاتی طور پر ایکشن پلان پر عمل درآمد کی نگرانی کریں گے۔ ایکشن پلان پر عمل در آمد کیلئے ہرصوبے کا دورہ کروں گا۔

    دہشت گردی کیخلاف جنگ کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں مشاورتی اجلاس  منعقد ہوا۔

    اجلاس میں قومی لائحہ عمل پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے ایکشن پلان پر عمل درآمد کےلئے کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم ہونگے۔

    چوہدری نثار، پرویز رشید، احسن اقبال، سرتاج عزیز ، اور خواجہ آصف کمیٹی ارکان ہونگے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ خود ذاتی طور پر ایکشن پلان پر عمل درآمد کی نگرانی کرینگے۔

    ایکشن پلان پر عملدر آمد کیلئے ہرصوبے کا دورہ کروں گا۔ صوبائی حکومتوں اور انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کروں گا۔ پولیس اور سیکورٹی اداروں میں دہشت گردوں سے لڑنے کی بھر پور صلاحتیں موجود ہیں۔

    وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو بڑی جماعتوں کےرہنماؤں سے رابطے کی ہدایت کی۔ اٹارنی جنرل آئین میں ترمیم کےلئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

    اجلاس میں انسداد دہشت گردی سے متعلق ایکشن پلان پر عملدرآمد اور آئین اور قانون میں ترامیم سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

    مشاورتی اجلاس میں اسحاق ڈار، چوہدری نثار، پرویز رشید، احسن اقبال ، خواجہ ظہیر، بریسٹر ظفر اللہ اٹارنی جنرل اورسیکٹری قانون شریک تھے۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان کل متوقع

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان کل متوقع

    لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کل کیا جائےگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کو کلین سوئپ کرنے والے قومی اسکواڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جنید خان ، وہاب ریاض اور عمر گل کی عدم فٹنس کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ آسٹریلیا سے سیریز کے بعد قومی ٹیم وطن واپسی نہیں آئی۔ گرین شرٹس نو نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی کے میدان میں اترے گی۔ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔

  • بلوچستان میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے ایک ارب روپے مختص

    بلوچستان میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے ایک ارب روپے مختص

    کوئٹہ :بلوچستان میں خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی اورایک ارب روپے مختص کر لئے گئے، یہ بات وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور مشیر جنگلات عبیداللہ بابت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع خشک سالی کے اثرات سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور بڑے پیمانے پر زمینداروں اور مالداروں کو نقصانات ہوئے ہیں اس صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور مشیر جنگلات عبیداللہ بابت پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے کمیٹی جلد اپنی رپورٹ مرتب کریگی جو وفاق کو پیش کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نیلوفرطوفان سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔پراونشل ڈایزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی اپنے وسائل کی مدد سے اقدامات کررہی ہے۔

  • احمد شہزاد اوردلشان کی گفتگو کے بارے میں تحقیقات کا فیصلہ

    احمد شہزاد اوردلشان کی گفتگو کے بارے میں تحقیقات کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپنر احمد شہزاد کے سری لنکن اوپنردلشن کے مذہبی اعتقاد پر تنقید کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ دمبولا میں کھیلے گئے ون ڈے میچ کے بعد جب کھلاڑی میدان سے باہر آرہے تھے ۔

    پاکستانی اوپنر احمد شہزاد نے سری لنکن کرکٹر تلکارتنے دلشن کے مذہبی اعتقاد کو چھیڑا۔ انٹرنیٹ پر یہ فوٹیج آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ پی سی بی نے احمد شہزاد کو طلب کرنے کے بعد وضاحت طلب کی ہے۔

    ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کے ذریعہ تحقیقات کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ پی سی بی نے سری لنکا بورڈ کو واقعہ کے بارے میں خط بھی لکھا ہے کہ کیا انہیں اس واقعے پر کوئی شکایت ہے؟ پاکستان ٹیم کے مینجر معین خان کے مطابق میچ آفیشلز نے واقعہ کی شکایت نہیں کی ہے۔