Tag: کمی ریکارڈ

  • پاکستان میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    پاکستان میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    کراچی(24 جولائی 2025): پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    عالمی سطح پر قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ  5058 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 61 ڈالرز کمی سے 3363 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

    سونے سے 200 فی صد منافع، ہر کاروبار پر سبقت مل گئی

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ

    کراچی: پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 3300 روپے کمی سے 3 لاکھ 48 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا 2833 روپے کمی سے 2 لاکھ 98 ہزار 950 کا ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 305 ڈالر تک آگئی ہے۔

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت

    واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف جنگ کی بدولت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

    ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا

    کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 18 ہزار روپے کا ہوگیا،  10گرام سونا 686 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے کا ہوگیا ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ کی اگر بات کی جائے تو سونا 9 ڈالر کی کمی کے بعد 3022 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 475 روپے ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونا فی تولہ 2000 روپے کمی سے 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10گرام سونا 1712 روپے کمی سے سونا 2 لاکھ 73 ہزار 319 روپے کا ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

    گیس کے ذخائر میں بڑی کمی، سوئی سدرن نے خبردار کر دیا

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ

    کراچی: پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا فی تولہ 3000 روپے کمی سے3 لاکھ 4 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا 2571 روپے کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار 630 کا ہوگیا۔ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر سستا ہوکر 2893 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    گزشتہ روز بھی پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد سونا 700 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت

    یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد اچانک کمی

    سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد اچانک کمی

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد اچانک کمی سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 1000 روپے سستا ہوا ہے۔

    پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہوگیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 26 ڈالر کے اضافے سے 2441 ڈالر فی اونس کا ہوگیا اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

     پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، سینکڑوں روپے سستا ہوگیا

    کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں آج فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔

    پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 6 ہزار 19 روپے ہوگیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 326 ڈالر فی اونس ہوگیا، اس کے علاوہ چاندی 80 روپے کمی سے 2820 روپے فی تولہ ہوگئی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کم ہوکر 2  لاکھ 41 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 6 ہزار 790 روپے  ہوگیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ عالمی بازار  میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کمی کے بعد 2335 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار  700 روپے ہو گئی ہے۔

  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی ریکارڈ

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز 2200 روپے اضافے کے بعد آج سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں کمی کے بعد ملک بھر میں آج سونے کے فی تولہ نرخوں میں 1700 روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1700 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 1458 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 2 لاکھ 14 ہزار 506 روپے کا ہو گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالرز کم ہو کر 2395 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

    گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2لاکھ 51900 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہے۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونا 515 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 94 ہزار 530 روپے کا مل رہا ہے۔

     عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر کم ہو کر 2170 ڈالر فی اونس ہے جب کہ چاندی کی قیمت میں 20 روپے کمی سے فی تولہ 2 ہزار 580 روپے ہوگئی۔

  • پاک افغان دو طرفہ تجارت میں بڑی کمی ریکارڈ

    پاک افغان دو طرفہ تجارت میں بڑی کمی ریکارڈ

    اسلام آباد: پاک افغان دو طرفہ تجارت میں سالانہ بنیاد پر 16 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع وزارت تجارت کے مطابق دسمبر میں پاک افغان دو طرفہ تجارت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، تجارت میں ماہانہ بنیاد پر 28 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر دونوں ممالک میں دو طرفہ تجارت میں 16فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ پاک افغان دو طرفہ تجارت کا حجم 12کروڑ 52 لاکھ ڈالرز رہا،گزشتہ ماہ ماہانہ بنیاد پر افغانستان کیلئے برآمدات میں 22 فیصد کمی ہوئی۔

    ذرائع وزارت تجارت کے مطابق دسمبر میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کیلئے برآمدات میں7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 8 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز رہا۔

     ذرائع نے بتایا کہ نومبر 2023 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات 11 کروڑ ڈالرز سے زائد تھیں جبکہ دسمبر 2022 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کا حجم 9 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز تھا۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ افغانستان سے ماہانہ بنیاد پر درآمدات میں 39 فیصد کمی ہوئی جبکہ  سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 32 فیصد کمی ہوئی، گزشتہ ماہ افغانستان سے پاکستانی درآمدات 3 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز رہیں۔